2

کام کی باتیں

— شیشہ کے برتن پر اگر پینٹ کا داغ لگ گیا ہو تو دو چمچہ سرکا گرم کرلیں اور کسی کپڑے کی مدد سے اس جگہ رگڑ دیں۔ پینٹ کا داغ صاف ہوجائے گا۔
— برتن دھوتے وقت اگر صابن کے ساتھ ذرا سا نمک بھی لگادیا جائے تو برتن چمک اٹھیں گے۔
— کیلے کے چھلکوں کو گلاب کے پودے کے آس پاس رکھیں اس سے گلاب کا پودا جلد پرورش پاجائے گا کیونکہ اس میں فاس فورس اور پوٹیشیم ہوتا ہے جو پودے کے لیے قدرتی کھاد ہے۔
— اگر آپ ادرک اور لہسن کے پیسٹ کو زیادہ دنوں تک رکھنا چاہیں تو پیسنے سے پہلے ثابت ادرک لہسن کو تھوڑے سے تیل میں فرائی کرلیں۔
— گھی بناتے وقت اگر کریم میں لیموں کی چند پتیاں ڈال دیں تو گھی خوشبودار اور ذائقہ دار تیار ہوگا۔
— کھلا کھلا اور پھولاہوا اپما بنانے کے لیے سوجی میں ایک چٹکی بیکنگ پاؤڈر ملا دیں۔
— دہی کو کھٹّا ہونے سے بچانے کے لیے اس میں ناریل کا ایک ٹکڑا ڈال دیں۔ ذائقہ برقرار رہے گا۔
— آٹا گوندھنے سے پہلے پرات میں تھوڑا سا نمک لگادیں،ایسا کرنے سے آٹا پرات میں نہیں چپکے گا۔
— اگر بازار سے لائے دیسی گھی میں خراب مہک آرہی ہو تو گھی کو خوب گرم کرلیں اور پھر اس میں تھوڑا سا نمک ڈال دیں۔ اس عمل سے مہک ختم ہوجائے گی۔
— اگر پنیر کو کئی روز تک رکھنا مطلوب ہو تو اسے تل کر رکھنا چاہیے۔ اس کے لیے پنیر کے ٹکڑوں کو تلنے کے فوراً بعد کچھ سیکنڈ کے لیے پانی میں ڈال دیں اور پھر نکال کر فریج میں رکھ دیں، اس طرح پنیر لمبے عرصے تک خراب نہیں ہوگا۔
— اگر آپ پاپڑ کرارے رکھنا چاہتی ہیں تو پاپٹر کے ڈبے میں کچھ دانے میتھی کے ڈال دیں۔
— اگر اسٹیل کے برتنوں کی چمک ہمیشہ برقرار رکھنی ہو تو پیاز کے رس میں سرکا ملا کر رگڑیں۔
— اگر شیشے کی چوڑیوں کا حسن اور ان کی چمک کو لمبے عرصہ تک برقرار رکھنا چاہتی ہوں تو انھیں دس منٹ مناسب گرم پانی میں بھگوئیں اس کے بعد ٹھنڈے پانی میں اتنی ہی دیر ڈبوئے رکھیں چمک دیر تک قائم رہے گی۔

شیئر کیجیے
Default image
ماخوذ

تبصرہ کیجیے