3

کام کی باتیں

 

— اگر کسی کپڑے پر پان کا داغ لگ جائے تو گرم پانی اور صابن سے دھولیں۔ خشک ہونے پر رائی کے پانے سے دھولیں داغ اتر جائے گا۔
— نہانے کے پانی میں اگر نمک ڈال کر گرم کرلیا جالئے تو تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے۔
— دانتوں کو صاف کرنے کے لیے بادام اور اخروٹ کے چھلکوں کو جلا کر اس کا سفوف بناکر استعمال کریں۔
— لینن کو اگر کاٹنے سے پہلے پھٹکری کے پانی میں بھگودیں تو پھر نہیں سکڑتا۔
— اگر کسی کپڑے پر نیلی سیاہی گرجائے تو اسے کچے دودھ میں بھگودیں ایک گھنٹہ بعد صابن سے دھودیں، سیاہی کا داغ صاف ہوجائے گا۔
— اگر سر میں درد ہو تو لیموں کے عرق میں ذرا سی روئی تر کرکے اچھی طرح پیشانی پر مل لیں درد دور ہوجائے گا۔
— اگر کوئی آگ سے جل گیا ہو تو ایک حصہ تیل السی دو حصہ چونے کے پانی میں ملاکر باریک کپڑا اس میں تر کرکے جلے ہوئے مقام پر لگادیں۔ بہت جلد آرام ہوجائے گا۔ اگر فی الفور یہ دوائی تیار نہ ہوسکے تو جہاں آگ جلائی جاتی ہو، وہاں کے دھوئیں کی سیاہی لے کر ذرا سا گھی ملاکر لگادیں۔ آرام ہوجائے گا۔ پیپ پڑگئی ہو تو بھی یہی علاج ہے۔
— تمام چینی کے برتن پر دھبے پڑجائیں اور چھٹائے نہ چھٹیں تو کپڑا تارپین کے تیل میں ڈبو کر زور زور سے دھبوں پر رگڑنے سے دھبے جاتے رہتے ہیں۔
— چینی کے برتنوں پر داغ، دھبے پڑجائیں تو نمک مل کر صاف کریں۔

شیئر کیجیے
Default image
ماخوذ

تبصرہ کیجیے