5

رنگ برنگے پکوان

کیلے کی روٹی

میدہ یا باریک گیہوں کے آٹے میں اپنی پسند اور ذوق کے مطابق پکا ہوا کیلا ملاکر گوندھ لیں۔ پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں۔ پھر چھوٹے چھوٹے پیڑے بناکر گول اور پتلی روٹیاں تیار کرکے توے پر اچھی طرح سینک لیں۔ اگر زیادہ مٹھاس مقصود ہو تو آٹا گوندھتے وقت تھوڑی شکر بھی شامل کرلی جائے۔

کیلے کی پوریاں

کیلے پختہ اور گیہوں کا صاف آٹا حسب ضرورت۔

ترکیب: پکے ہوئے کیلے کو ہاتھ سے خوب مل کر چھنا ہوا آٹا اس میں ملائیں اور دونوں کو اچھی طرح گوندھ لیں۔ آٹے میں پوریوں کے آٹے کی طرح سختی رہنی چاہیے اس کے بعد بیلن سے چھوٹی چھوٹی پوریاں بیل کر گھی میں تل لیں۔

گوشت اور آلو کے سموسے

جنس اور وزن: گوشت ایک سیر، میدا ایک سیر، گھی حسبِ ضرورت، مرچ تین ماشہ، دارچینی، لونگ اور الائچی دو دو ماشہ، ادرک اور دھنیہ دو دو تولہ، پیاز ایک پاؤ۔

ترکیب: پہلے گوشت کا باریک قیمہ گھی میں اچھی طرح بھون لیں اور اوپر لکھے ہوئے سب مسالے اس میں ڈال کر دو پیازہ پکائیں اور پھر چولہے سے اتار کر پتیلی نیچے رکھ دیں۔ اس کے بعد میدا کو نمک کے پانی سے اچھی طرح گوندھ کر خشت مال کریں اور بیلن سے پوریاں بناکر سانٹھ دیں۔ اب ہر ایک میں اپنی پسند کے مطابق قیمہ بھر کر سموسہ کی شکل میں موڑ لیں اور کڑھائی میں تل لیں۔ آلوؤں کے سموسے بھی بالکل اسی طرح تیار ہوں گے فرق صرف اتنا ہے کہ اس میں قیمہ کے بجائے آلو کا بھرتہ استعمال کیا جائے گا اور پیاز نہیں ڈالی جائے گی۔

کھڑے مسالے کا گوشت

جنس اور وزن: گوشت ایک سیر، دہی ایک سیر، پیاز ایک سیر، گھی ایک پاؤ، ادرک اور گرم مسالہ دو دو تولہ نمک مرچ حسب پسند۔

ترکیب: پیاز اور ادرک باریک کتر کر اس میں کل اشیاء ملا دی جائیں۔ پانی بالکل نہیں ڈالیے۔ مرچ سرخ ثابت ہی ڈالی جائے پھر کم کم آنچ میں پکائیے اور ڈھکن پر کوئی بھاری چیز رکھ دیجیے تاکہ بھاپ زیادہ خارج نہ ہو۔ جب گوشت گل جائے تو بھون کر اتار لیا جائے یہ گوشت کئی دن تک خراب نہیں ہوتا اور سفر میں خوب کام آتا ہے۔

بھٹّے کی ٹکیا

اجزا: بھٹّے کے دانے اور آلو ہم وزن، ہرا دھنیا، ہری مرچ پسی ہوئی، زیرہ ثابت اور گرم مسالہ حسب پسند۔

ترکیب: بھٹے کے دانوں اور آلو کو ابال کر اچھی طرح باریک پیس لیں۔ پسے ہوئے بھٹے کے دانوں اور آلو کے ساتھ تمام اجزا کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔ توے پر یا کڑاہی میں تلی جائیں، آمچور اور دھنیا کی چٹنی کے ساتھ بہت مزدہ دے گی۔

بھٹے کے پکوڑے

اجزا: بھٹے کے دانے ۵۰۰ گرام، بیسن ۵۰۰ گرام، نمک، زیرہ، پسی ہری مرچ، دھنیا پاؤڈر حسب پسند۔

ترکیب: بھٹے کے دانوں کو سل پر پیس لیں۔ اب بیسن میں بھٹے کے پسے ہوئے دانوں سیمت تمام چیزیں ملا کر گھول تیار کرلیں (نہ ہی زیادہ گاڑھا اور نہ ہی پتلا) تیل گرم کرکے پکوڑے ہلکی آنچ پر بادامی رنگ آنے تک تلیں۔

بھٹے کی کھیر

اجزا: بھٹے کے دانے ۵۰۰ گرام، ساڑھے تین لیٹر دودھ، شکر ۶۰۰ گرام، کیسر اور الائچی حسبِ ذائقہ

ترکیب: دودھ میں بھٹے کے ثابت دانے ڈال کر آنچ پر رکھیں۔ جب دانے اچھی طرح پک جائیں تب اس میں کٹے کاجو، بادام، کیسر، الائچی گھوٹ پر ڈالیں ساتھ ہی شکر بھی ملا دیں۔ تھوڑی دیر بعد گیس سے اتارلیں۔ ذائقہ دار کھیر تیار ہے۔ پڑوسیوں کو بھی بجھوائیں کہ یہ بھی نیکی ہے۔

بھٹا پڈنگ

اجزا: بھٹے کے دانے آدھا کلو، دودھ ڈیڑھ لیٹر، شکر ۵۰ گرام، ۵،۵ کاجو اور بادام، ۱۵ کشمش، گھی دو چمچے، الائچی پاؤڈر ایک چٹکی۔

ترکیب: بھٹے کے دانوں کو ۱۵ منٹ تک پانی میں رکھیں۔ پندرہ منٹ بعد پانی سے نکال کر تھوڑے سے پانی میں مکسر میں بہت باریک پیس لیں۔ پین میں گھی ڈال کر پیسٹ کو ہلکی آنچ پر بھون لیں۔ دودھ ملاکر برابر ہلاتی جائیں تاکہ پیسٹ پوری طرح دودھ میں مل جائے۔ گاڑھا ہونے پر شکر ملادیں، ٹھنڈا ہونے پر پیالے میں ڈالیں اور کاجو، کشمش اور بادام سے سجائیں۔ شرط لگالیں تعریف ہوگی۔رنگ برنگے پکوان

رفعت جہاں صابری/اسما تزئین

کیلے کی روٹی

میدہ یا باریک گیہوں کے آٹے میں اپنی پسند اور ذوق کے مطابق پکا ہوا کیلا ملاکر گوندھ لیں۔ پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں۔ پھر چھوٹے چھوٹے پیڑے بناکر گول اور پتلی روٹیاں تیار کرکے توے پر اچھی طرح سینک لیں۔ اگر زیادہ مٹھاس مقصود ہو تو آٹا گوندھتے وقت تھوڑی شکر بھی شامل کرلی جائے۔

کیلے کی پوریاں

کیلے پختہ اور گیہوں کا صاف آٹا حسب ضرورت۔

ترکیب: پکے ہوئے کیلے کو ہاتھ سے خوب مل کر چھنا ہوا آٹا اس میں ملائیں اور دونوں کو اچھی طرح گوندھ لیں۔ آٹے میں پوریوں کے آٹے کی طرح سختی رہنی چاہیے اس کے بعد بیلن سے چھوٹی چھوٹی پوریاں بیل کر گھی میں تل لیں۔

گوشت اور آلو کے سموسے

جنس اور وزن: گوشت ایک سیر، میدا ایک سیر، گھی حسبِ ضرورت، مرچ تین ماشہ، دارچینی، لونگ اور الائچی دو دو ماشہ، ادرک اور دھنیہ دو دو تولہ، پیاز ایک پاؤ۔

ترکیب: پہلے گوشت کا باریک قیمہ گھی میں اچھی طرح بھون لیں اور اوپر لکھے ہوئے سب مسالے اس میں ڈال کر دو پیازہ پکائیں اور پھر چولہے سے اتار کر پتیلی نیچے رکھ دیں۔ اس کے بعد میدا کو نمک کے پانی سے اچھی طرح گوندھ کر خشت مال کریں اور بیلن سے پوریاں بناکر سانٹھ دیں۔ اب ہر ایک میں اپنی پسند کے مطابق قیمہ بھر کر سموسہ کی شکل میں موڑ لیں اور کڑھائی میں تل لیں۔ آلوؤں کے سموسے بھی بالکل اسی طرح تیار ہوں گے فرق صرف اتنا ہے کہ اس میں قیمہ کے بجائے آلو کا بھرتہ استعمال کیا جائے گا اور پیاز نہیں ڈالی جائے گی۔

کھڑے مسالے کا گوشت

جنس اور وزن: گوشت ایک سیر، دہی ایک سیر، پیاز ایک سیر، گھی ایک پاؤ، ادرک اور گرم مسالہ دو دو تولہ نمک مرچ حسب پسند۔

ترکیب: پیاز اور ادرک باریک کتر کر اس میں کل اشیاء ملا دی جائیں۔ پانی بالکل نہیں ڈالیے۔ مرچ سرخ ثابت ہی ڈالی جائے پھر کم کم آنچ میں پکائیے اور ڈھکن پر کوئی بھاری چیز رکھ دیجیے تاکہ بھاپ زیادہ خارج نہ ہو۔ جب گوشت گل جائے تو بھون کر اتار لیا جائے یہ گوشت کئی دن تک خراب نہیں ہوتا اور سفر میں خوب کام آتا ہے۔

بھٹّے کی ٹکیا

اجزا: بھٹّے کے دانے اور آلو ہم وزن، ہرا دھنیا، ہری مرچ پسی ہوئی، زیرہ ثابت اور گرم مسالہ حسب پسند۔

ترکیب: بھٹے کے دانوں اور آلو کو ابال کر اچھی طرح باریک پیس لیں۔ پسے ہوئے بھٹے کے دانوں اور آلو کے ساتھ تمام اجزا کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔ توے پر یا کڑاہی میں تلی جائیں، آمچور اور دھنیا کی چٹنی کے ساتھ بہت مزدہ دے گی۔

بھٹے کے پکوڑے

اجزا: بھٹے کے دانے ۵۰۰ گرام، بیسن ۵۰۰ گرام، نمک، زیرہ، پسی ہری مرچ، دھنیا پاؤڈر حسب پسند۔

ترکیب: بھٹے کے دانوں کو سل پر پیس لیں۔ اب بیسن میں بھٹے کے پسے ہوئے دانوں سیمت تمام چیزیں ملا کر گھول تیار کرلیں (نہ ہی زیادہ گاڑھا اور نہ ہی پتلا) تیل گرم کرکے پکوڑے ہلکی آنچ پر بادامی رنگ آنے تک تلیں۔

بھٹے کی کھیر

اجزا: بھٹے کے دانے ۵۰۰ گرام، ساڑھے تین لیٹر دودھ، شکر ۶۰۰ گرام، کیسر اور الائچی حسبِ ذائقہ

ترکیب: دودھ میں بھٹے کے ثابت دانے ڈال کر آنچ پر رکھیں۔ جب دانے اچھی طرح پک جائیں تب اس میں کٹے کاجو، بادام، کیسر، الائچی گھوٹ پر ڈالیں ساتھ ہی شکر بھی ملا دیں۔ تھوڑی دیر بعد گیس سے اتارلیں۔ ذائقہ دار کھیر تیار ہے۔ پڑوسیوں کو بھی بجھوائیں کہ یہ بھی نیکی ہے۔

بھٹا پڈنگ

اجزا: بھٹے کے دانے آدھا کلو، دودھ ڈیڑھ لیٹر، شکر ۵۰ گرام، ۵،۵ کاجو اور بادام، ۱۵ کشمش، گھی دو چمچے، الائچی پاؤڈر ایک چٹکی۔

ترکیب: بھٹے کے دانوں کو ۱۵ منٹ تک پانی میں رکھیں۔ پندرہ منٹ بعد پانی سے نکال کر تھوڑے سے پانی میں مکسر میں بہت باریک پیس لیں۔ پین میں گھی ڈال کر پیسٹ کو ہلکی آنچ پر بھون لیں۔ دودھ ملاکر برابر ہلاتی جائیں تاکہ پیسٹ پوری طرح دودھ میں مل جائے۔ گاڑھا ہونے پر شکر ملادیں، ٹھنڈا ہونے پر پیالے میں ڈالیں اور کاجو، کشمش اور بادام سے سجائیں۔ شرط لگالیں تعریف ہوگی۔

شیئر کیجیے
Default image
رفعت جہاں صابری/اسما تزئین

تبصرہ کیجیے