2

دسویں جماعت کے طلباء کے لیے اسکالرشپس

نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (NCERT) ایک ہزار اسکالرشپس دسویں جماعت کے طلباء کو نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکیم کے تحت فراہم کررہا جن میں سے ۱۵۰ اسکالرشپس ایس سی طلباء کو اور ۷۵ اسکالر شپس ایس ٹی طلباء کو پیش کی جائیں گی۔ یہ اسکالر شپس ماہانہ اور سالانہ دونوں شکل میں دی جائیں گی۔ اسکالر شپ حاصل کرنے والا پی ایچ ڈی سطح تک اس اسکالرشپ کو حاصل کرتا رہے گا۔ طالب علم ان اسکالر شپس کے ذریعہ سائنس اور سوشل سائنس بشمول کامرس اور لاء میں تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ انجینئرنگ میڈیسن اور مینجمنٹ میں بھی کورس کرسکتا ہے۔
سلیکشن کا طریقہ:
سلیکشن کا طریقہ دو مرحلوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ پہلے مرحلے میں سلیکشن ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تحریری امتحان کے ذریعہ ہوتا ہے۔ جو امیدوار اس امتحان میں کوالیفائی ہوتے ہیں وہی این سی ای آر ٹی کی جانب سے منعقد کیے جانے والے دوسری سطح کے امتحان میں شرکت کے لیے اہل ہوتے ہیں۔
اہلیت
امیدوار جو مسلمہ اسکول میں ریگولر طالب علم کی حیثیت سے دسویں جماعت پڑھ رہے ہیں وہ اس ریاست کی طرف سے امتحان میں شرکت کے اہل ہیں۔ جس ریاست میں وہ زیر تعلیم ہیں۔
فیس
ریاستیں امتحان کے لیے یا درخواست کے لیے فیس عائد کرسکتی ہیں۔ تاہم دوسرے مرحلے کے امتحان کے لیے این سی ای آر ٹی کی جانب سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
امتحان
تحریری امتحان دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ پہلے حصہ میں ذہنی قابلیت کا ٹسٹ۔ دوسرے حصہ میں اسکول سے متعلق ٹسٹ ہوتا ہے جس میں سائنس، سوشل سائنس اور ریاضی کے بارے میں نویں اور دسویں جماعت کے سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں انٹرویو منعقد کیا جاتا ہے۔ اس انٹرویو میں وہی طلباء شامل ہوتے ہیں جنھوں نے تحریری امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
درخواست فارم
درخواست فارم ریاستوں کے مختلف اداروں کے Liaison آفیسرس کے پاس دستیاب ہیں۔ مکمل کردہ درخواست فارم Liaisonآفیسر کو اسکول کے پرنسپل کے ذریعہ پیش کرنا ہوتا ہے۔ درخواست کی آخری تاریخ امتحان کی تاریخ سے ۶۰ دن قبل ہے۔ تاہم ریاستوں کی جانب سے آخری تاریخ کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ این سی ای آر ٹی کی جانب سے کوئی درخواست فارم جاری نہیں کیے جائیں گے۔
بیرون ملک زیر تعلیم طلباء
طلباء جو بیرون ملک زیر تعلیم ہیں، وہ بھی اس ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپس کے لیے مختلف شرائط کے تحت درخواست دے سکتے ہیں۔ ایسے امیدوار اپنی درخواستیں راست طور پر دوسری سطح کے امتحان کے لیے روانہ کرسکتے ہیں۔ جس کا انعقاد ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشنل میجرمنٹ اینڈ ایوالویشن این سی ای آر ٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ درخواستیں سادہ کاغذ پر تحریر کرکے نویں جماعت کے میمو کے ساتھ روانہ کریں جو ۳۱؍مارچ ۲۰۰۵ء تک ہیڈ ڈی ای ایم ای کو موصول ہوجانا چاہیے۔
امتحان کی تاریخ
ریاستوں میں یہ امتحان ۲۸؍نومبر ۲۰۰۴ء کو اور قومی سطح پر یہ امتحان ۸؍مئی ۲۰۰۵ء کو منعقد کیا جارہا ہے۔ مزید تفصیلات www.ncert.nic.inسے حاصل کرسکتے ہیں۔

شیئر کیجیے
Default image
Jamil Sarwer

تبصرہ کیجیے