3

دودھ نکھارے حسن کو

٭ دوچمچہ دودھ کے پاؤڈر میں مناسب مقدار میں ہائیڈروجن پیرا آکسائڈ ملا کر گاڑھا پیسٹ بنالیں۔ اس میں امونیم کی کچھ بوندیں ملا لیں۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر ۱۵ منٹ بعد چہرہ دھو لیں اس سے بے جان جلد چمک اٹھتی ہے۔

٭ چہرے پر نکھار لانے کے لیے رات کو سوتے وقت دو بادام دودھ میں پیس کر چہرے پر لگائیں۔

٭ جلد کو نرم، ملائم بنانے کے لیے روئی کو دودھ میں بھگوکر پورے چہرے پر تھپ تھپائیں۔ نصف گھنٹہ تک یوں ہی رہنے دیں، اس کے بعد بانی سے چہرہ دھولیں۔

٭ رات میں دو چمچہ دودھ میں ذرا سا نمک ملا کر چہرہ پر لگائیں اور تھوڑی دیر بعد چہرہ دھو لیں۔ اس سے جلد خوبصورت اور نرم ہوجائے گی۔

٭ سانولی، تھکی و بے جان سی جلد کے لیے رات میں دودھ میں چنے کی دال بھگوکر رکھیں۔ اگلے دن صبح چنے کو پیس کر اس میں تھوڑی ہلدی اور کچھ بوند لیموں کا رس ڈالیں، اس کو چہرے پر لگا کر آدھے یا ایک گھنٹہ تک یوں ہی رہنے دیں۔ اور بعد میں دھو دیں۔

٭ ایک چمچہ دودھ میں ایک ایک چمچہ کاجو و سنترے کا جوس اور شہد ملائیں۔ اسے چہرے پر لگا کر ۱۵ منٹ بعد چہرہ دھولیں۔

٭ دودھ اور دہی دونوں پاؤ چمچہ لیں، اس میں پاؤ چمچہ پسی ہوئی چرونجی ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ چہرے پر لگاکر ۲۰ منٹ بعد دھولیں۔

٭ دو چمچہ دودھ کی کریم میں ایک چمچہ بادام کاتیل اور کچھ بوندیں گلاب کا عرق ڈالیں۔ نصف گھنٹہ تک لگا کرچہرہ پانی سے دھو لیں۔

٭ گوری جلد کے لیے دودھ میں چندن پاؤڈر اور پاؤ چمچہ ہلدی پاؤڈر ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔اب اسے چہرے پر لگاکر ۲۰ منٹ تک یوں ہی رہنے دیں۔ اس کے بعدپانی سے دھولیں۔

٭ چہرے پر داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے ایک چمچہ پیلی سرسوں کے تیل میں ایک چمچہ دودھ کی کریم ملاکر پیسٹ تیار کرلیں اب اسے چہرے پر لگا کر ۲۰ منٹ بعد دھو لیں۔

٭ ایک چمچہ زیتون میں ایک چمچہ مسور کی دال کو لال ہونے تک فرائی کریں۔ اب اسے پیس کر دودھ میں ملا کر پیسٹ بنالیں۔ اسے چہرے پر لگا کر سوکھنے دیں۔ اس کے بعد رگڑ کر دھولیں۔

شیئر کیجیے
Default image
ماخوذ

تبصرہ کیجیے