3

خوبصورت بالوں کا راز

٭ ایک کپ مہندی، ایک کپ دہی، ایک چمچہ زیتون کا تیل، ایک چمچہ بادام کا تیل، ایک چمچہ ارنڈی کا تیل، ایک چمچہ شکا کائی پاؤڈر اور دو انڈے۔ ان تمام چیزوں کو ملا کر اچھی طرح پھینٹیں ۳۰ منٹ بالوں میں لگا رکھنے کے بعد شیمپو کرلیں۔ بے جان بالوں کے لیے یہ ہیئر پیک بہت مفید ہے۔

٭ ایک کپ مہندی، ایک کپ دہی، ایک لیمو کا رس، ایک چمچہ مہندی پاؤڈر، ایک چمچہ ریٹھا پاؤڈر، ایک چمچہ آنولہ پاؤڈر، ایک چمچہ نیم پاؤڈر، ایک چمچہ سنترہ پاؤڈر۔ ان تمام چیزوں کو ایک جان کرلیں۔ ضرورت پڑنے پر پانی کا استعمالکریں۔ اس پیسٹ کو جڑوں اور بالوں میں اچھی طرح لگائیں۔ ۳۰ منٹ بعد بال صرف پانی سے اچھی طرح دھولیں۔ Oilyبالوں کے لیے مفید ہے۔

٭ ایک کپ دہی، ایک کپ مہندی، ایک چمچہ زیتون کا تیل، تینوں چیزوں کو اچھی طرح ملا کر جڑوں سے لگانا شروع کرتے ہوئے پورے سر پر لگائیں۔ ایک گھنٹے بعد صرف پانی سے دھولیں بہترین کنڈیشنر ہے۔

٭ ۲ انڈے کی زردی، ایک کپ گرم پانی۔ انڈوں کو گرم پانی میں ڈال کر پھینٹ لیں۔ بالوں میں دس منٹ لگا رہنے کے بعد دھولیں۔ یہ بھی بہترین کنڈیشنر ہے۔

٭ ہفتے میں ایک بار میتھی کی پتیوں کا پیسٹ لگائیں، آدھے گھنٹے بعد بال صرف پانی سے دھولیں۔ بال گھنے اور مضبوط ہوں گے۔

٭ ناریل کو دہی کے ساتھ پیس کر بالوں اور جڑوں میں لگائیں، آدھے گھنٹے بعد پانی سے سر دھولیں۔ خواتین آپ کے بالوں کاراز جاننے کی خواہاں ہوجائیں گی انشاء اللہ۔

٭ مہندی اور انڈے کا گاڑھا گھول تیار کریں۔ بالوں اور جڑوں میں کم سے کم ۲ گھنٹے لگا رہنے دیں۔ بعد میں پانی سے بال دھولیں۔

٭ زیتون کے تیل کو ہلکا گرم کرکے سر کی مالش کریں، بال گھنے ہوتے ہیں۔

٭ کڑی پتہ (میٹھانیم) کو تیل میں کڑکڑائیں۔ اس تیل کے استعمال سے بال گھنے ہوتے ہیں۔

٭ جسونتی کے پھول کو تیل میں ڈال کر گرم کریں اور بالوں میں لگائیں اس تیل سے بھی بال گھنے اور لمبے ہوتے ہیں۔

٭ ۲؍انڈدوں میں ایک چمچہ ناریل تیل، گلیسرین اور سرکہ ملائیں، اس آمیزہ کو شیمپو کے بعد بالوں میں آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں۔ بعد میں بال دھولیں۔ یہ غضب کا کنڈیشنر ہے۔

٭ بالوں میں چمک لانے کے لیے اور روسی ہٹانے کے لیے دہی میں بیسن گھول کر جڑوں میں لگائیں۔ ایک گھنٹہ بعد بال دھولیں۔

٭ ایک کٹوری کھٹا دہی، ۴ چمچے ملتانی مٹی، ۴ چمچے شکاشکائی پاؤڈر اور آدھا لیمو کا رس ان تمام چیزوں کو ملاکر رات بھر کے لیے بھگودیں۔ صبح اسے بالوں کی جڑوں میں لگالیں۔ ایک گھنٹے بعد پانی سے بال دھولیں۔ ہفتے میں ایک بار ایسا کرنے سے بال جھڑنا بند ہوکر بال گھنے اور خوبصورت بنیں گے۔

٭ بالوں میں چمک لانے کے لیے دہی میں لیمو کا رس ملا کر لگائیں۔ ایک گھنٹے بعد پانی سے بال دھولیں۔

٭ چھلکے والی ماش کی دال کو ابال کر پیسٹ بنالیں۔ اس میں میتھی دانے کا پاؤڈر ملا کر بالوں میں لگائیں۔ ۲ گھنٹے بعد پانی سے دھولیں۔ بال کالے، گھنے اور لمبے ہوں گے۔

٭ ماش کی دال اور میتھی دانہ برابر مقدار میں ملاکر ابالیں۔ گاڑھا پیسٹ بناکر اس سے بال دھوئیں، اس سے روسی دور ہوتی ہے۔ اور بال خوبصورت و صحتمند ہوتے ہیں۔

٭ بالوں کو مضبوط بنانے کے لیے چقندر کی پتیوں کا رس بالوں میں اچھی طرح لگائیں۔ آدھے گھنٹے بعد سر دھولیں۔

٭ ناریل یا زیتون کا تیل ہلکا گرم کرکے رات میں سر کی مالش کریں۔ صبح سر میں لیمو کا رس لگائیں اور ایک گھنٹہ بعد دھولیں۔ روسی دور ہونے کے ساتھ ساتھ بال ملائم اور چمکدار بنتے ہیں۔

٭ لوہے کے برتن میں مہندی پاؤڈر ۲ چمچے، آنولہ پاؤڈر ایک چمچہ، شکاکائی پاؤڈر ½ چمچہ، ایک انڈے کی زردی، ایک چمچہ کافی پاؤڈر اور ایک چمچہ ناریل یا سرسوں کاتیل ملا دیں۔ شیمپو کیے ہوئے سوکھے بالوں میں یہ آمیزہ لگائیں۔ چار پانچ گھنٹے بعد دھودیں۔ ایسا کرنے سے سفید بال رنگین ہوجائیں گے اور بالوں کی چمک بنی رہے گی۔

٭ اگر بال وقت سے پہلے سفید ہونے لگے ہوں تو آنولہ کے پاؤڈر کو لیمو کے رس میں گھول کر تھوڑی دیر سر پر لگا رہنے دیں۔ پھر دھو ڈالیں۔ ہفتے میں دو تین بار ایسا کریں۔

٭ دودھ میں انڈے کی زردی ملا کر بال دھونے سے بال مضبوط، لمبے، ملائم اور چمکدار بنتے ہیں۔

٭ ماش کی دال اور مونگ کی دال برابر مقدار میں ملا کر ابالیں، اب دالوں کو دھو کر پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ سے بال گھنے، لمبے اور چمکدار بنتے ہیں۔

٭ روسی ہٹانے کے لیے دس پندرہ کالی مرچ کو گائے کے دودھ میں ڈال کر پیسٹ بنالیں۔ اسے بالوں کی جڑوں میں آدھا گھنٹہ رہنے دیں۔ بعد میں سر اچھی طرح دھولیں۔

روکھی اور بے جان جلد کو چمکائیے

٭ گیہوں کے آٹے کی بھوسی میںدہی ملا کر ابٹن تیار کریں۔ ۲۰ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں۔ بعد میں ہلکے گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔ آخری بار ٹھنڈے پانی میں لیمو کا رس ملا کر اس پانی سے چہرہ کودھوئیں۔

٭ ایک انڈے کی سفیدی میں آدھا چمچہ شہد اور دو تین بوند لیمو کارس ملا کرچہرے پر لگائیں، سوکھنے پر ہلکے گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔

٭ ایک ٹماٹر کے رس میں چار پانچ بوند لیمو رس ملاکر چہرے پر لگائیں، دس پندرہ منٹ بعد ہلکے گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔

سانولا پن دور کیجیے

٭ ایک چمچہ ملتانی مٹی میں۲ چمچہ سنترے کا رس ملا کر ابٹن تیار کیجیے۔ اسے چہرے پر لگائیں اور سوکھنے پر دھولیں۔

٭ چند بادام پیس لیں۔ ان پسے ہوئے باداموں میںدہی ملاکر گاڑھا پیسٹ تیار کریں، ہر روز اسے چہرے پر لگائیں، دس پندرہ منٹ بعد چہرہ دھولیں۔

٭ ٹماٹر اور کھیرے کا رس برابر مقدار میں لے کر چٹکی بھر ہلدی ملائیں۔ اسے چہرے پر لگا کر آدھا گھنٹہ بعد دھولیں۔ کچھ ہی دنوں میں سانولا پن دور ہوگا۔

٭ ۲ چمچے کچے آلو کے رس میں ایک چمچہ ہلکا گرم دودھ ملا کر چہرے پر تھوڑی دیر ملیں، بعد میں چہرہ دھولیں۔

٭ کھیرے کو کس کر دودھ میں ملائیں، اس سے چہرہ صاف کریں۔

داغ دھبے دور کرنے کے لیے

٭ لیمو یا سنترہ کے سوکھے چھلکوں میں تھوڑی مسور دال ملا کر پاؤڈر بنالیں۔ لیپ کرتے وقت تھوڑا بیسن ملاکر دودھ سے گھول بنا کر چہرہ پر لگائیں۔ تھوڑا سوکھنے پر بتیاں بنا کر چھڑالیں۔ داغ دھبہ تو دور ہوں گے ہی انشاء اللہ چہرے کے ان چاہے بال بھی کم ہوں گے۔

٭ میتھی کا رس ایک گھنٹہ لگانے سے چہرے کے داغ دھبہ دور ہوجاتے ہیں۔

٭ کچے دودھ کو چہرے پر ملئے۔

شیئر کیجیے
Default image
مرسلہ: سلمیٰ نسرین

تبصرہ کیجیے