گل دستہ

آٹھ باتیں

٭ جب تم نماز میں ہوتو اپنے دل کی حفاظت کرو۔

٭ جب دسترخوان پر ہو تو اپنے معدہ کی حفاظت کرو۔

٭ جب لوگوں میں ہو تو اپنی زبان کی حفاظت کرو۔

٭ جب کسی کے گھر جاؤ تو اپنی نظر کی حفاظت کرو۔

٭کسی پر احسان کرو تو اسے بھول جاؤ۔

٭ کوئی تمہیں ایذا دے تو بھول جاؤ۔

٭ موت اور اللہ تعالیٰ کو ہمیشہ یاد رکھو۔

(محمد شہریار ، شیر کوٹ)

اقوالِ زریں

٭ بری صحبت سے تنہائی بہتر ہے۔

٭ صبح سویرے اٹھنا خیر و برکت ہے۔

٭ جھوٹی گواہی دینا گناہ کبیرہ ہے۔

٭ فتح و نصرت صبر سے مشروط ہے۔

٭ انسان کی پہچان عقل ہے شکل نہیں۔

٭ تقدیر پر رضا مندی غم کو مٹا دیتی ہے۔

٭ دین اسلام سب نیکیوں کا نچوڑ ہے۔

٭ نیکی کرنے میں دیر نہ کرو۔

٭ دوست وہ ہے جو دکھ درد میں ساتھ دے۔

(عائزہ بٹ۔ سوپور)

اقوال

٭ دنیا میں چین سے رہنا ہے تو اپنے آپ کو پہچانو۔

٭ پھول کی طرح کھلتے رہو کیوں کہ یہ چند لمحے بہت قیمتی ہیں۔

٭ کامیاب وہی ہے جو نیکی کے راستے پر چلتا ہے۔

٭ ہر ایک رشتے سے محبت کرنا عبادت ہے۔

٭ جس میں ادب نہیں، اس میں سب برائیاں ہی برائیاں ہیں۔ (روبینہ ناز، ارے ہلی)

قیمتی باتیں

٭ کسی کا دل نہ دکھاؤ یہ اللہ کو پسند نہیں ہے۔

٭ مومن نہ کبھی کسی کا دل توڑتا ہے اور نہ جھوٹ بولتا ہے۔

٭ مومن خاکسار ہوتا ہے نہ کہ اپنی بڑائی جتانے والا۔

٭ مومن نہ اپنی خوبیوں کو ظاہر کرتا ہے اور نہ دوسروں کے عیوب کو۔

٭ خوش مزاجی خوبصورتی کی کمی کو پورا کردیتی ہے مگر خوبصورتی خوش مزاجی کی کمی کو پورا نہیں کرتی۔

٭ دوسروں کی عزت کرو تمہیں بھی عزت ملے گی۔

٭حضرت محمدؐ نے فرمایا ’’بہترین انسان وہ ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں۔‘‘ (محمد فرحان)

صحت کے اصول

۱- صبح خالی پیٹ اسکول نہ جائیں۔

۲- پھل اور سبزیاں زیادہ کھائیں۔

۳- پانی کا استعمال زیادہ کیا جائے۔

۴- چینی، نمک اور میدے کا استعمال کم کیا جائے۔

۵- روزانہ ورزش کی جائے۔

۶- سونے اور جاگنے کے اوقات مقرر کیے جائیں۔

(آمنہ محمد)

ماں

٭ آسمان نے کہا میرا قدرتی تحفہ ماں ہے۔

٭ چاند نے کہا ماں ٹھنڈک ہے۔

٭ سورج نے کہا ماں کی گود کی گرمائی مجھ میں نہیں۔

٭ رسول نے کہا اگر دنیا میں جنت ہے تو ماں کے قدموں تلے ہے۔

٭ شاعر نے کہا ماں اک غزل ہے

٭ سمندر نے کہا ماں اک کنارہ ہے۔

٭ پھول نے کہا ماں ایک خوشبو ہے۔

٭ استاد نے کہا ماں کھلی کتاب ہے۔

٭ موسم نے کہا ماں بہار کی پہلی صبح ہے۔

٭ بادل نے کہا ماں ساون کے پہلے قطرے کی مانند ہے۔ (حسان بدر، بوری والی بمبئی)

شہروں کی شہرت

خوشبوؤں کا شہر : پیرس (فرانس)

ٹھگوں کا شہر :بنارس

نوابوں کا شہر: حیدر آباد (دکن)

گنبدوں کا شہر : استنبول (ترکی)

گلابوں کا شہر: شیراز (ایران)

ہواؤں کا شہر: شکاگو (امریکہ) (عائزہ بنت ظفر وال)

دلچسپ معلومات

٭ ایک موٹے درخت سے روزانہ تقریباً ۲۰۰ گیلن پانی خارج ہوتا ہے۔

٭ شکر خورا دنیا کاسب سے چھوٹا پرندہ ہے۔

٭ دنیا میں موجود سب سے بڑا پھول "Rafflesla” ہے اس کا وزن تقریباً ۱۰ کلو گرام ہے۔

٭ دنیا کا تقریبا تین کروڑ ساٹھ لاکھ مربع کلو میٹر حصہ پانی پر مشتمل ہے۔

٭ زلزلہ پیمائی کا سب سے موثر آلہ ۱۹۳۵ء میں ایجاد کیا گیا۔

٭ زمین سورج سے ۹ کروڑ ۳۰ لاکھ میل کی دوری پر ہے۔

٭ کچھ لوگوں میں ۱۲ کی بجائے ۱۳ پسلیاں ہوتی ہیں۔

٭ ایک عام انسان کی دل کی دھڑکن کی رفتار ۶۰ سے ۸۰ مرتبہ فی منٹ ہوسکتی ہے۔

٭ انسانی آنکھ تقریباً ۲۰ لاکھ رنگوں میں فرق کرسکتی ہے۔

٭ چاند ہماری زمین کے گرد تقریباً ۴ ارب سال سے گردش کر رہا ہے۔

٭ گینڈے ۴۸ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتے ہیں۔

٭ گھاس کا ٹڈا اپنی لمبائی سے ۲۰ گنا لمبی چھلانگ لگا سکتا ہے۔

(الماس اکرم)

شیئر کیجیے
Default image
شرکاء