swlfi

سیلفی کا جنون

ایک رپورٹ کے مطابق مارچ 2014 سے ستمبر 2016 تک سیلفی لیتے ہوئے 127 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے سب سے زیادہ 76 ہلاکتیں ہمارے ملک ہندوستان میں ہوئیں۔امریکی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق 2014 کے دوران ملک بھر میں 33 ہزار افراد ڈرائیونگ کے دوران سیلفی لیتے ہوئے زخمی ہوئے۔

امریکا کی کارنیگی میلن یونیورسٹی اور اندرا پراستھا انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن دہلی کے محققین نے می، مائی سیلف اینڈ مائی کِلْفی کے نام سے مشترکہ طور پر یہ تحقیق کی ہے۔ جان لیوا سیلفی کو کِلْفی کہا جاتا ہے۔سیلفی کا لغوی مطلب تو یہ ہے کہ کیمرے سے خود اپنی تصویر کھینچنا، تاہم اس اصطلاح کا عمومی مطلب یہ ہے کہ موبائل فون کے فرنٹ کیمرے سے خود اپنی تصویر کھینچنا۔

2013 میں آکسفورڈ ڈکشنری نے سیلفی کو سال کا لفظ قرار دیا۔انسان میں مشہور، مقبول اور ہر دل عزیز بننے کا فطری جذبہ موجود ہوتا ہے۔ ہر شخص چاہتا ہے کہ لوگ اس کی خوبصورت کی تعریف کریں۔ انہی جذبات کے تحت انٹرنیٹ صارفین اپنی بہترین سے بہترین انفرادی یا اجتماعی تصاویر کھینچ کر فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام سمیت سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرتے ہیں اور لوگوں سے لائکس اور شیئرز کی شکل میں خوب واہ واہ وصول کرتے ہیں۔ نوبت یہاں تک آچکی ہے کہ لوگ مقدس مقامات پر بھی عبادات میں دل لگانے اور توجہ مرکوز کرنے کی بجائے سیلفی کھینچنے میں مصروف رہتے ہیں۔زیادہ سے زیادہ لائکس اور شیئرز کے حصول کے لیے خطرناک مقامات پر بھی سیلفی لینے کا رجحان بڑھ رہا ہے جو جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔lll

شیئر کیجیے
Default image
ماخوذ

Leave a Reply