چہرہ دلکش بنائیں، آزمودہ نسخوں کے ساتھ

بلیک ہیڈز سے نجات

بیوٹی پارلر جائے بغیر یا مہنگی اشیا کے استعمال کے بغیر بھی آپ اپنی ناک پر آئے بلیک ہیڈز صاف کرسکتی ہیں۔ انڈے کی سفیدی میں روئی کا ایک بڑا ٹکڑا بھگو دیں۔ اس کے بعد روئی کو ناک پر چپکا دیں اور اسے مکمل خشک اور سخت ہونے دیں۔ پھر اس خشک روئی کو احتیاط سے اتار دیں بلیک ہیڈز اس گیلی روئی پر چپک جائیں گے اور جب آپ روئی اتار دیں گی تو اس کے ساتھ باہر آجائیں گے۔

کیل مہاسوں سے چھٹکارا

کیل مہاسوں سے مستقل چھٹکارا پانا تو شاید ممکن نہ ہو، اس کے لیے آپ کو کم از کم چالیس برس کا ہونا پڑے گا، تب ہی ان سے دائمی نجات مل سکتی ہے۔ جن خواتین کے چہرے پر کیل مہاسے نکلتے ہوں وہ ایک چمچہ ملتانی مٹی، نیم کے پتوں کا پیسٹ آدھا چمچہ، عرق گلاب ایک چمچہ یا حسب ضرورت، منرل پاؤڈر ایک چمچہ، لیموں کا رس آدھا چمچہ، ہلدی آدھا چمچہ، ایلوویرا کا گودا ایک چمچہ، ان سب کو ملا کر پیسٹ بنا لیں اور ہفتے میں ایک بار ضرور لگائیں۔ جلد خشک محسوس ہو تو ایسا موئسچرائزر لگائیں جو جذب ہوجائے یہی ٹریٹمنٹ پارلر میں ہزاروں کا ہوتا ہے۔

گورا رنگ

بادام پاؤڈر تازہ، خالص ہلدی، لیموں یا کینوں کا پاؤڈر، بیسن خالص، پپیتے کے چھلکوں کا پاؤڈر، پودینے کے خشک پتوں کا پاؤڈر، نیم کے خشک پتوں کا پاؤڈر، حسب ضرورت ملا کر ایک بوتل میں رکھ لیں ار موسم کی مناسبت سے اسے کبھی شہد، کبھی بالائی، کبھی بکری کے دودھ، کبھی عرق گلاب تو کبھی زیتون یا ناریل کے تیل میں ملا کر چہرے کا کم از کم بیس منٹ ہلکے ہاتھوں سے ہفتے میں دو تین روز مساج کریں اور پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔ چہرے کی جلد کی تمام شکایت دور رہیںگی۔ اسی پیسٹ کو مہینے میں ایک بار انڈے کی سفیدی میں مکس کر کے بطور ماسک استعمال کریں پھر چہرے کی رونق دیکھیں۔

کلینزنگ

دہی اور شہد کو ملا کر چہرے پر دس منٹ تک مساج کریں چہرے کی خشکی دور ہوگی، داغ دھبے صاف ہوں گے، بند مسام کھل جائیں گے، چہرے کی جلد سخت ہوجائے گی، رنگت کھلی کھلی محسوس ہوگی۔

lجوکا آٹا، دہی، سبز چنے کا آٹا اور زیتون کا تیل آپس میں مکس کرلیں اور ہفتے میں دو بار بطور ماسک لگائیں۔ خشک جلد کے لیے بہترین ٹانک ہے۔

lکھیرے کا پیسٹ، ہلدی کا پیسٹ، ایلوویرا کا پیسٹ، چمپا کے پھولوں کا پیسٹ، پپیتے کا پیسٹ، مولی کے پتوں کا پیسٹ، پودینہ کے پتوں کا پیسٹ، خربوزے کا گودا، سیب کا گودا، کیلے کے چھلکوں پر لگا کودا ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اپنی جلد کی مناسبت سے اور موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں لیموں کا رس، عرق گلاب، انڈے کی سفیدی، ملتانی مٹی، زیتون، ناریل، بادام کا تیل، دودھ، بالائی کے ساتھ مکس کر کے چہرے پر ہفتے میں دوبار دس منٹ کے لیے لگائیں اور نیم گرم پانی سے دھولیں۔ ایک ہی ماہ میںچہرہ نکھر جائے گا۔

ہر روز کسی بھی پھل کے گودے خاص طور پر آڑو، اسٹرابیری، خوبانی وغیرہ کا چہرے پر مساج کرنے سے بھی چہرے کو قدرتی وٹامنز ملتے ہیں۔

جھائیوں کا علاج

آم اور جامن کی گٹھلیوں کو سکھا کر پاؤڈر بنالیں اور محفوظ کرلیں، حسب ضرورت اسے پانی یا عرق گلاب میں مکس کر کے متاثرہ حصے پر لگائیں۔ چند دنوں میں ہی نمایاں فرق نظر آئے گا۔ پکے ہوئے پپیتے کی قاش جھائیوں پر روز مسلیں چند دنوں میں جھائیاں صاف ہونے لگیں گی۔

lآلو ابال کر کچل لیں اور ان میں تھوڑا سانمک شامل کر کے متاثرہ جگہ پر ملیں، دس منٹ بعد صاف کردیں۔

l سفید تل دودھ میں ملا کر پیس لیں اور پیسٹ بنا کر رکھ لیں رات سوتے وقت ایک دن کے وقفے سے متاثرہ حصے پر لگائیں دس پندرہ دن میں افاقہ ہو جائے گا۔

lلیموں کا رس روزانہ ملنے سے بھی آہستہ آہستہ جھائیاں مدھم ہوکر ختم ہو جاتی ہیں۔

lکھیرا، گاجر، آڑو وغیرہ کا یسٹ ملنے سے بھی جھائیاں ختم ہو جاتی ہیں۔

lلیموں کے رس میں باریک چینی مکس کر کے جھائیوں پر رگڑنے سے جھائیاں چلی جاتی ہیں۔ جھائیوں سے بچنے کے لیے وٹامن سی لیتی رہیں یا اس کے سپلیمنٹ لے لیں۔

بند مسام

اسٹرابیری کا گودا، شہد، آٹے کی بھوسی ملا کر پیسٹ بنالیں۔ اسے پورے چہرے پر صرف آنکھوں کو بچا کر لگائیں اور پانچ منٹ بعد صاف کر دیں۔ یہ چہرے کے کھلے مساموں کو بند کر کے غیر ضروری روغنیات کو بھی زائل کرے گا۔

ملتانی مٹی کا لیپ ہفتے میں ایک بار کریں بہت جلد کھلے مسام بند ہوجائیں گے۔ خصوصاً ناک، ہونٹوں کے نیچے تھوڑی اور ماتھے پر ان جگہوں پر زیادہ مسام کھلے نظر آتے ہیں۔ بیسن سے چہرہ دھوتے رہنے سے بھی کھلے مسام بند ہو جاتے ہیں۔ روزانہ کیلے کے چھلکے پر لگے گودے کو لگانے سے بھی کھلے مسام بند ہوجاتے ہیں۔

چہرے پر برف کی ٹکور کرنا بھی کھلے مساموں کو بند کردیتا ہے۔ بند مساموں خصوصاً بلیک ہیڈز کی وجہ سے ناک پر اور ہونٹوں کے نیچے لیموں، کینو کے خشک چھلکوں کا پاؤڈر ملیں اور نیم گرم پانی سے صاف کردیں مساموں سے میل کچیل نکل جائے گا۔lll

شیئر کیجیے
Default image
شاہدہ ریحانہ

Leave a Reply