لال پیگ سے نجات پائیے

گھر جتنا بھی صاف ہو، پھر بھی لال بیگ کہیں نہ کہیں ضرور نظر آجاتے ہیں۔ اس موذی کیڑے سے چھٹکارا پانے کے لیے درج ذیل طریقے آزمائیے:

٭ چار لیموؤں کا عرق چھلکوں سمیت دو لیٹر پانی میں ملائیے اور پھر اس سے فرش دھولیں اور لال بیگوں کو وہاں سے بھاگتے دیکھیں کیوں کہ انہیں اس کی مہک سے نفرت ہے۔ لیموں کے عرق کی کچھ مقدارفرش اور کھڑکیوں پر چھڑک دیں تو یہ چیونٹیوں کو بھی بھگا دے گا۔

٭ تین حصے سہاگا اور ایک حصہ شکر ملائیے۔ سہاگا لال بیگ مارنے کے اسپرے کی طرح کام کرتا جب کہ شکر چارے کا کام کرتی ہے۔ یہ آمیزے بے ضرر ہے پھر بھی ایسی جگہ پر ڈالیں جہاں بچوں کے ہاتھ نہ لگ سکے۔ کچھ گھنٹوں میں لال بیگوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

٭ شکر اور بیکنگ سوڈا یکساں مقدار میں ملائیں اور وہاں ڈال دیں جہاں لال بیگ بہت زیادہ ہوں۔ شکر لال بیگوں کو اپنی جانب کھینچے گی اور بیکنگ سوڈا مارنے کا کام کرے گا۔

٭ ایک لیٹر پانی میں لہسن کا ٹکڑا یا پوتھی، ایک چائے کا چمچ سرخ مرچ اور ایک پیاز کا پیسٹ شامل کردیں۔ یہ آمیزہ ایک گھنٹے تک پڑا رہنے دیں پھر اس میں ایک چائے کا چمچ لیکوئیڈ صابن ڈال دیں۔ اس سیال کو ایسی تمام جگہوں پر ڈالیں جہاںلاگ بیگ بہت زیادہ ہوں اور ان کیڑوں سے نجات حاصل کرلیں۔lll

شیئر کیجیے
Default image
ماخوذ

Leave a Reply