سامان افطار

بینگن اور چکن کے رول

اجزاء:

بون لیس چکن : آدھا کلو

بینگن : تین عدد گول بڑے سائز کے

انڈہ: ایک عدد ابال کر ، دو انڈوں کی سفیدی

مایونیز: تین کھانے کے چمچ

پنیر: تین کھانے کے چمچ

کالی مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ

میدہ: تین کھانے کے چمچ

دودھ: تین کھانے کے چمچ

ڈبل روٹی کا چورا: حسب ضرورت

نمک: حسب ذائقہ

ڈالڈا : کو کنگ آئل فرائی کرنے کے لیے

ترکیب:چکن کی بوٹیوں میں ڈیڑھ گلاس پانی اور نمک ڈال کر ابال لیں، پانی خشک ہونے پر بوٹیوں کے ریشے بنالیں اور اس میں مایونیز، پنیر، آدھا چمچ کالی مرچ پاؤڈر، نمک اور ابلے ہوئے انڈے کے باریک ٹکڑے شامل کر کے خوب اچھی طرح مکس کرلیں۔ بینگن کا چھلکا اتار کر اس کے لمبے اور پتلے پارچے بنا لیں اور آئل گرم کر کے انھیں نرم ہونے تک فرائی کریں اور نکال لیں۔ اب بینگن کے ان پارچوں کو کسی ٹرے میں پھیلا کر ہر ایک پر چکن کا آمیزہ رکھ کر رول بنالیں۔ انڈے کی سفیدی، میدہ اور دودھ میں باقی کالی مرچ اور ذرا سا نمک ملا کر پیسٹ بنالیں۔ بیگن کے رول اسی پیسٹ میں دبو کر ڈبل روٹی کا چورا لگاتے ہوئے سنہری ہونے تک ڈیپ فرائی کرلیں اور کیچپ یا چٹنی کے ساتھ نوش کریں۔

دہی والے چھولے

اجزاء:

کابلی چنے : ایک پاؤ (رات کو چٹکی بھر سوڈا ڈال کر بھگو دیں)

سرخ مرچ پاؤڈر: حسب پسند

نمک : حسب ذائقہ

پیاز: بڑے سائز کی ایک عدد باریک کتری ہوئی

زیرہ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ

بناسپتی: پاؤ کپ

ترکیب:بھیگے ہوئے کابلی چنے کو ابال کر اچھی طرح گلالیں جب گل جائیں تو اتار لیں۔ گھی میں پیاز گلابی کر کے نمک اور مرچ شامل کریں اور بھون لیں، اب اس میں چنے بھی ڈال کر مزید تین سے چار منٹ تک بھونیں اور پھر دہی، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں بھی ملا دیں اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد چولھے سے اتار لیں اور زیرہ چھڑک کر تناول کریں۔

کھٹی میٹھی بینگنیاں

اجزاء:

بینگن گول والے : ایک پاؤ

بیسن: ایک پاؤ

سرخ مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ

نمک: حسب ذائقہ

سوڈا: ایک چٹکی

ڈالڈاکوکنگ آئل فرائی کرنے کے

چٹنی کے اجزاء:

املی کا پیسٹ: دو پیالی

گڑ پیس کر : آدھا پاؤ

زیرہ : آدھا چائے کا چمچ

ثابت دھنیا: آدھا چائے کا چمچ

ثابت سرخ مرچ : آٹھ عدد

کالا نمک: ایک چٹکی

نمک: حسب ذائقہ

ترکیب:بینگنوں کے چھلکے اتار کر گول ققتلے کاٹ لیں۔ بیسن میں سرخ مرچ پاؤڈر، نمک اور سوڈا ملا کر پکوڑوں کا آمیزہ بنالیں۔ کسی کڑاہی میں آئل گرم کر کے اس میں بینگن کے قتلے، بیسن کے آمیزے میں ڈبو کر سنہری ہونے تک فرائی کریں ار انھیں کھلے منہ کی ڈش میں پھیلا کر سجالیں۔ چٹنی بنانے کے لیے املی کے پیسٹ میں آدھا کپ پانی ملا کر اس میں پسا ہوا گڑ بھی ڈال دیں۔ زیرہ، ثابت دھنیا، ثابت سرخ مرچ توے پر بھون کر باریک پیس لیں اور انہیں بھی املی اور گڑ کے آمیزے میں شامل کردیں ساتھ ہی نمک اور کالا نمک بھی شامل کر کے یہ آمیزہ بینگن کے قتلوں پر پھیلا دیں جو ڈش میں پہلے ہی رکھ دیے گئے ہیں۔ مزیدار کھٹی میٹھی بینگنیاں تیار ہیں۔

فرائڈ آلو قتلے

اجزاء:

آلو : (قتلوں میں کٹے ہوئے) : دو عدد

کارن فلور : آدھی پیالی

انڈے: دو عدد

نمک،کالی مرچ اور چھولے کا مصالحہ: ایک ایک چائے کا چمچہ

ترکیب:کارن فلور کو ٹھنڈے پانی میں گھول کر اس میں نمک، کالی مرچ اور چاٹ کا مصالحہ ملائیں پھر انڈوں کو پھینٹ لیں۔ اب آلو کے قتلوں کو پہلے کارن فلور اور پھر انڈوں میں لپیٹ کر تل لیجئے۔ لذیذ رنگ تیار ہیں۔

فرائڈ چکن اور سبزیاں

اجزاء:

چکن کیوب: ایک کپ

گاجر کیوب: ایک کپ (چو کور ٹکڑے)

آلو کیوب: ایک کپ چوکور ٹکڑے

مٹر کے دانے : ایک کپ (ابلے ہوئے)

ٹماٹر: ایک کپ

ٹماٹر کے چوکور ٹکڑے: ایک کپ

پھلیاں کے ٹکڑے: آدھا کپ

بیگن چوکور ٹکڑے: ایک کپ

پھول گوبھی: ایک کپ

بند گوبھی: آدھا کپ

سرکہ: دو ٹیبل اسپون

چینی: ایک ٹیبل اسپون

نمک : ایک ٹیبل اسپون

تیل: آدھا کپ

ترکیب: تیل میں ایک ایک کر کے سبزی ڈالیں اور فرائی کرنے کے بعد نکالتی جائیں۔ آخر میں چکن ڈال کر فرائی کریں۔ پھر اس میں فرائی کی ہوئی سبزیاں، نمک اور ساس ڈال کر ہلکا سا فرائی کر کے نکال لیں۔

ایگس حلوہ

اجزاء:

انڈے: بارہ عدد

دودھ پاؤڈر: تین سو گرام

شکر: تین سو گروم

بناسپتی گھی: تین سو گرام

الائچی پاؤڈر: پندرہ گرام

ترکیب: ایک پیالے میں انڈے پھینٹ لیں پھر ان میں ملائیں شکر، دودہ پاؤڈر اور گھی، ہر ایک اجزاء کو شامل کرنے کے بعد مکس کرتی جائیں۔ پھر ہلکی آنچ پر چمچ چلاتے ہوئے پکائیں، جب تک کہ گھی الگ ہو مکسچر سے پھر اس مکسچر کو اسٹیل ٹرے پر پھیلا کر ٹھنڈا ہونے پر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

دال کے سموسے

اجزاء:

تلی ہوئی مونگ کی دال : دو سو گرام

نمک: حسب ذائقہ

پیاز : دو عدد درمیانی (باریک کٹی ہوئی)

ہرا دھنیا: (باریک کٹا ہوا) ایک گڈی

پودینہ: (باریک کٹا ہوا) آدھی گڈی

ہری مرچیں: (باریک کٹی ہوئی) چار سے چھ عدد

لیموں کا رس: دو کھانے کے چمچ

سموسے کی پٹیاں: دو درجن

میدہ: دو چائے کے چمچ

ڈالڈا کوکنگ آئل تلنے کے لیے

ترکیب:دال میں نمک، پیاز، دھنیہ، پودینہ، ہری مرچیں اور لیموں کا رس ملا کر دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔ سموسوں کو چپکانے کے لیے میدہ میں تھوڑا سا پانی ڈال کر گاڑھا سا پیسٹ بنالیں۔ سموسے کی پٹی کو ہاتھ میں لے کر تکونی شکل میں فولڈ کریں۔

اس میں ایک کھانے کا چمچ دال کا مکسچر بھر کر دوبارہ سے اسی شکل میں رہتے ہوئے موڑ لیں۔ اچھی طرح سے بند کر کے میدہ کے پیسٹ سے چپکا دیں۔ سموسوں کو دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

کڑاہی میں ڈالڈا کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں اور سموسوں کو گدلڈن براؤن فرائی کرلیں۔

پریزنٹیشن: املی کی چٹنی اور ہرے مصالحے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

ٹپ: تلی ہوئی دال دستیاب نہ ہو تو دو پیالی مونگ کی دال کو ایک پیالی پانی میں دس سے پندرہ منٹ بھگو کر رکھیں۔ پھر پانچ سے سات منٹ کے لیے فرائنگ پین میں بھاپ دے لیں۔ پانی خشک ہونے پر استعمال کریں۔lll

شیئر کیجیے
Default image
ماخوذ

Leave a Reply