بوڑھیا کے ہشاش بشاش رہنے کا راز

ایک خاتون بڑھاپے کی منازل طے کر رہی تھی مگر اس کا چہرہ ہشاش بشاش اور انتہائی خوب صورت تھا۔ لگتا نہیں تھا کہ وہ کسی بوڑھی عورت کا چہرہ ہے بلکہ وہ چہرے مہرے سے جوان عورت معلوم ہوتی تھی۔ کسی نے پوچھا: آپ کی عمر لمبی ہوچکی ہے، بڑھاپے کے صحرا میں آپ کی زندگی کا سفر جاری ہے، مگر تعجب ہے کہ آپ کا چہرہ بہت ہی صاف و شفاف ہے۔ آخر آپ کیا طریقہ اختیار کرتی ہیں جس کے باعث آپ کا چہرہ جوان عورت کا چہرہ معلوم ہوتا ہے؟

بوڑھی خاتون نے جواب دیا: بہن! میں وہ طریقہ استعمال کرتی ہوں، جس سے اکثر و بیشتر خواتین ناواقف ہیں۔ میں نے یہ نسخہ کائنات کے سب سے بڑے معالج سے لیا ہے، جس کے استعمال کے بعد انسانی خواہشات ختم ہوجاتی ہیں، حالاں کہ انسانی خواہشات کا لامتناہی سلسلہ ختم ہونے میں نہیں آتا۔

رسولِ اکرمﷺ کا ارشاد گرامی ہے، جو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے:

’’اگر ابن آدم کو دو وادیاں سونے اور چاندی کی مل جائیں تو وہ تیسری وادی کی خواہش کرے گا۔ بات یہ ہے کہ ابن آدم کا پیٹ صرف مٹی ہی بھر سکتی ہے۔‘‘ (بخاری، مسلم)

میں بھی ہر روز میک اب کرتی ہوں، میرے میک اب کی تفصیل اس طرح سے ہے:

’’میرے دونوں ہونٹوں پر حق غالب رہتا ہے، میری آواز کی گنگناہٹ ذکر و اذکار ہے۔ میری آنکھوں کا میک اب غض بصر (نگاہ کی پستی) ہے۔ میرے دونوں ہاتھوں کی سجاوٹ احسان کرنا ہے۔ میرے قدموں کی خوب صورتی استقرار و استقامت ہے۔ میرے دل کا قرار حب الٰہی ہے۔ میری عقل کا سنگار حکمت و دانائی ہے۔ میرے نفس کی غذا اطاعت و فرماں برداری ہے۔ میری خواہش کی انتہا ایمان ہے۔ میرے نفس کی غذا اطاعت و فرماں برداری ہے۔ یہی میرا میک اپ ہے، جس کو اپنانے پر میرے چہرے کو یہ رونق نصیب ہوئی ہے جو آپ کے سامنے ہے۔lll

شیئر کیجیے
Default image
ماخوذ

Leave a Reply