کچن کی صفائی پر توجہ دیں

اہل خانہ کی صحت کا براہ راست تعلق باورچی خانہ سے ہے۔ وہاں کھانا تیار ہوتا ہے جو سبھی کی صحت کی بقا کے لیے لازمی ہے۔ اگر کچن ہی گندا رہے تو صحت کو کیسے برقرار سمجھا جاسکتا ہے۔ کچن کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے چند ٹپس پیش خدمت ہیں:

٭ ہر چیز کے لیے ایک طے شدہ جگہ بنائیں۔ اس طرح مسالہ جات وغیرہ کی تلاش میں وقت ضائع نہیں ہوگا۔

٭ پولیتھین اور پلاسٹک کی ٹوکری وغیرہ کے لیے الگ جگہ بنائیں۔

٭ کچن کی ایسی جگہ کو روزانہ صاف کریں جو بہت جلدی گندی ہوجاتی ہے۔

٭ روزانہ کچن کے سنک کو صاف کریں۔

٭ کڑاہی میں جلے ہوئے کھانے کو نکالنے کے لیے اس میں چند قطرے ڈش سوپ ڈال کر گرم پانی سے دھوئیں۔ اس طرح وہ بآسانی صاف ہوجائے گا۔

٭ کھانا گرجانے کی صورت میں تھوڑا نمک چھڑک دیں۔ مہک ختم ہوجائے گی۔

٭ بند نالی کھولنے کے لیے اس میں نصف کپ بیکنگ سوڈا ڈالیں، بعد ازاں نصف کپ سفید سرکہ ڈال دیں۔ تھوڑی دیر چھوڑ کر ایک جگ گرم پانی ڈال دیں نالی خود بخود کھل جائے گی۔

٭ اگر بریڈ کا ریپر ٹوسٹر پر چپک جاتا ہے تو نیل پالش ریمور سے ہٹائیں۔ ایسا کرنے سے قبل ٹوسٹر کو ٹھنڈا ہونے دیں۔

٭ کافی میکر کو ہر ہفتہ صاف کریں۔ اس کے لیے بہتر طریقہ یہ ہے کہ پانی اور سرکہ کو مساوی مقدار میں ملائیں اور کافی میکر میں ڈال دیں۔ تھوڑی دیر چھوڑ دینے کے بعد صاف پانی سے دھولیں۔

٭ اسٹوو صاف کرنے کے لیے پہلے سارے داغوں کو صاف کریں اور اس پر کلینر ڈال کر رات بھر چھوڑ دیں۔ صبح اسے صاف کریں۔

٭ اگر مکسچر کا بلینڈر صاف کرنا ہے تو لیکویڈ سوپ کا استعمال کریں۔ بلینڈر میں سوپ کی چند بوندیں ڈال کر پانی ڈالیں اور دو تین منٹ کے لیے چلائیں۔ سارے جراثیم ختم ہوجائیں گے۔

شیئر کیجیے
Default image
ادارہ

Leave a Reply