گلدستہ

اچھا سلوک

’’ایک مرتبہ حضور ﷺ نے فرمایا: نیکی یہ نہیں ہے کہ اگر کوئی تمہارے ساتھ اچھا سلوک کرے تو تم بھی اس کے ساتھ اچھا سلوک کرو، بلکہ نیکی یہ ہے کہ اگر کوئی تمہارے ساتھ برا سلوک کرے تب بھی تم اس کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ ‘‘

نکہت فاطمہبنت محمد اقبال ملاَّ

قیمتی باتیں

۱- عزت کے موتی پر ذرا بھی میل آجائے تو سیکڑوں دریا بھی اسے دھو نہیں سکتے۔

۲- کامیابی انہی کو ملتی ہے جو کامیابی پر یقین رکھتے ہیں۔

۳- عقل مند وہ ہے جو اپنی غلطیوں کو جانے اور دوسروں کو معاف کردے۔

۴- اخلاق کا اچھا ہونا محبت الٰہی کی دلیل ہے۔

۵- اللہ کا ڈر سب سے قیمتی چیز ہے۔

عزیز بہن آپ نے اپنا نام نہیں لکھا کیوں؟؟

اقوال زرّیں

— کسی مسلمان بھائی کے لیے مسکرادینا صدقہ ہے۔

— سلام میں پہل کرنے والا تکبّر کے گناہ سے پاک ہے۔

— علم ایک ایسی خوشبو ہے جو انسان کے ذہن و دماغ کو ہمیشہ معطر رکھتی ہے۔

— زبان کو شکوے سے روکو خوشی کی زندگی عطا ہوگی۔

— اخلاص یہ ہے کہ اعمال کا معاوضہ نہ چاہا جائے۔

— زبان کی لغزش، قدموں کی لغزش سے زیادہ خطرناک ہے۔

محمد امین الدین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جمونیا، مغربی چمپارن

چھ ملک چھ کہاوتیں

— تجربہ وہ کنگھی ہے، جو زندگی ہمیں ایسے وقت میں دیتی ہے جب ہمارے بال جھڑ جاتے ہیں۔ (بیلجیم کی کہاوت)

— الفاظ کے پیچھے مت بھاگو بلکہ خیالات تلاش کرو جب خیالات کا ہجوم ہوگا تو الفاظ خود بخود مل جائیں گے۔ (یونان کی کہاوت)

— جہاں صداقت اور خلوص نظر آئے وہاں دوستی کا ہاتھ بڑھاؤ ورنہ تنہائی تمہاری بہترین دوست ہے۔ (ایرانی کہاوت)

— نصیحت ایسی چیز ہے جس کی عقلمندوں کو ضرورت نہیں اور بیوقوف قبول نہیں کرتے۔ (عربی کہاوت)

— کپڑے کو کاٹنے سے پہلے سات بارناپو کیونکہ اسے کاٹنے کا ایک ہی موقع ہوتا ہے۔ (جرمن کہاوت)

— بغیر دیکھے کوئی چیز منہ میں نہ ڈالو اور بغیر پڑھنے کسی کاغذ پر دستخط نہ کرو۔ (اسپینی کہاوت)

؟؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بلڈانہ

اقوال زریں

— مزدور کو اس کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے دو۔

— نبی کریمﷺ نے سود کھانے اور کھلانے والے پر لعنت فرمائی۔

— اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے رشوت لینے والے، دینے والے اور دونوںکے درمیان کھانے والے پر۔

عبید الرحمن خاں …………… آکولہ

’’حجاب اسلامی کوئز‘‘

دین و دنیا کی کتنی معلومات ہمارے پاس ہیں آئیے دیکھتے ہیں اور ان سوالوں کے جواب تلاش کرتے ہیں:

س:۱ ابوالقاسم کس نبی کی کنیت تھی؟

س:۲ حضورؐ کی دادی کااسم گرامی بتائیے؟

س:۳ ہندوستان کے سب سے پہلے صدرِ جمہوریہ کا نام بتائیے؟

س:۴ حضرت خدیجہؓ کی نمازِ جنازہ کس نے پڑھائی؟

س:۵ دنیا کی سب بڑی دیوار کہاں ہے؟

جوابات:

(۱) حضورؐ (۲) فاطمہ (۳) ڈاکٹر راجندر پرساد (۴) کسی نے بھی نہیں، کیونکہ اس وقت تک نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم نہیں ہوا تھا۔ (۵) چین میں ہے۔

تسنیم فاطمہ بنت اقبال ملاَّ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نئی دہلی

غور سے پڑھئے

— دنیا میں سب سے بڑی بیماری حسد ہے۔

— سب سے بڑی برائی جھوٹ ہے۔

— سب سے گری ہوئی حرکت غیبت ہے۔

— سب سے برا انسان وہ ہے جو دوست بن کر دھوکہ دے۔

— سب سے اچھا انسان وہ ہے جو اخلاق میں اچھا ہے۔

— سب سے اچھا عالم وہ ہے جو عمل کرتا ہو۔

— سب سے بڑا پہلوان وہ ہے جو غصہ پر قابو رکھے۔

نادیہ اختر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعظم گڑھ

شیئر کیجیے
Default image
شرکاء

Leave a Reply