کام کی باتیں

کبھی کبھی معمولی بیماریاں بھی ہمارے لیے بہت اہم مسئلہ بن جاتی ہیں۔ خاص طور پر اس وقت جب ڈاکٹر آسانی سے دستیاب نہ ہو۔ ایسے اوقات میں اکثر لوگ یا تو حواس باختہ ہوجاتے ہیں یا عجلت پسندی کی وجہ سے کثیر اخراجات برداشت کرتے ہیں۔ یہ صحیح ہے کہ صحت اللہ کی بہترین نعمت ہے۔ اور اس کی حفاظت ہمارا عین فریضہ ہے۔ مگر جہاں قدرت نے بیماریاں بنائی ہیں وہیں اکثر بیماریوں کا علاج بھی ہماری روز مرہ کی استعمال کی چیزوں میں مضمر کررکھا ہے۔ ذیل میں چند ایسی ہی وقتی بیماریوں کے آسان علاج درج کیے جاتے ہیں۔

٭ اگر قے آرہی ہو تو ادرک اور پیاز کا پانی پلانے سے شفا ہوتی ہے۔

٭ بچہ دودھ الٹتا ہو تو لیموں کی جڑ دودھ میں گھس کر دیں۔

٭ کسی مقام پر درد ہوتا ہو تو اجوائن کے تیل کی مالش کرنے سے دور ہوجاتا ہے۔

٭ اگر چوٹ لگنے سے سوجن ہو تو ہلدی ایک حصہ، چونا سفید نصف حصہ لے کر ہلدی الگ سے پیس کر، چونے میں ملالیں پھر سوجن پر لیپ کریں۔ اس سے سوجن کے ساتھ ساتھ درد بھی رفع ہوجاتا ہے۔ مگر ہمیشہ خیال رہے اگر چوٹ لگنے سے زخم ہوگیا ہو توہرگز ہرگز، چونا استعمال نہ کریں۔

٭ اگر زخم ہوگیا ہو تو ہلدی کا سفوف برابر گھی ملا کر آگ پر گرم کرلیں پھر اس کو کپڑے میں پوٹلی کی طرح باندھ کر گرم گرم سے ٹکور کریں۔ اس کے بعد یہی ہلدی زخموں پر باندھیں۔ سخت سے سخت زخم جلدی بھرجاتا ہے ساتھ ساتھ جلن، درد اور سوجن بھی رفع ہوجاتا ہے۔ مجرب نسخہ ہے۔

٭ بلغمی کھانسی سے پریشان ہوں تو سفوف ہلدی مناسب مقدار میں پھر شہد اس کا دونا لے کر ملاکر چاٹیں جلد ہی شفا ملے گی۔ انشاء اللہ

٭ کان میں درد ہو تو تلسی کے پتوںکا رس ڈالیں، فوری فائدہ ہوتا ہے۔

٭ باؤلے کتے نے کاٹ لیا ہو تو سرخ مرچ کو سرسوںکے تیل میں ملاکر دن میں تین بار لگائیں۔ جلد آرام ہوجائے گا۔

٭ آشوب چشم کی شکایت ہو تو شہد کی دو دو بوند ایک ایک آنکھ میں ٹپکائیں، بہت مفید ہے۔

٭ نکسیر آگئی ہو تو پھٹکری پانی میں گھول کر ناک میں چند قطرے ڈالیں، انشاء اللہ آرام ہوگا۔

٭ خارش کی شکایت ہو تو سرسوں کے تیل میں پھٹکری کو پیس کر بدن پر مالش کریں۔ انشاء اللہ جلد ہی خارش رفع ہوگی۔ خشک و تر دونوں میں مفید ہے۔

٭ دست کی شکایت ہو تو ایک ایک ماشہ پھٹکری بریاں دن میں تین بار پانی کے ساتھ کھلائیں۔ دست بند ہوجائیں گے۔

٭ کمر کے درد کی شکایت ہو تو سونف دو حصہ، سونٹھ ایک حصہ دونوں،باریک پیس کر کپڑے سے دباکر چھان لیں، ۶،۶ ماشہ صبح و شام گرم پانی یا گرم دودھ کے ساتھ کھائیں۔ انشاء اللہ جلد ہی افاقہ ہوگا۔

٭ داد کی شکایت ہو تو نمک اور سرکہ ملا کر لگائیں۔ بہت مفید ہے۔

شیئر کیجیے
Default image
محمد جمیل صدیقی

Leave a Reply