5

شیمپو کا استعمال کیسے کریں؟

کیا آپ اپنے بالوں سے ناخوش ہیں اور ان کے بارے میں ہر وقت پریشان رہتی ہیں؟ ہم نے شیمپو اور کنڈیشنر کے استعمال کے بارے میں چند مفید ہدایات جمع کی ہیں جن پر عمل کرکے آپ بہتر نتائج حاصل کرسکتی ہیں۔

آئلی ہیئر

٭ اگر شیمپو میں بیکنگ سوڈے کی کچھ مقدار ملادی جائے تو یہ سر کی جلد سے تمام نمی کھینچ لیتا ہے۔

٭ اگر آپ کے سر کی جلد آئلی ہے تو آہستگی سے شیمپو کریں کیوں کہ سختی سے رگڑنے کی وجہ سے آپ کی آئلی جلد پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

٭ اگر آپ کے بال آئلی نہیں تو اس وجہ سے پریشان نہ ہوں اور نہ ہی بار بار اسے دھونے سے اس میں موجود نمی کو ختم کرنے کی کوشش کریں، کیوں کہ قدرتی طور پر نمدار جلد ہونے کی وجہ سے آپ کے سر کی جلد نمی کی کمی برداشت نہیں کرسکتی۔ ایسی صورت میں روزانہ عام شیمپو استعمال کریں۔

٭ اگر آپ اپنے آئلی سر سے پریشان ہیں تو صرف کنڈیشنر کریں کیوں کہ آپ کے سر میں نمی کی موجودہ مقدار آپ کے بالوں کی صحت کے لیے کافی ہے۔

ڈرائی ہیئر

٭ خشک جلد والی خواتین ہفتے میں دو بار لونگ کے تیل سے سر کی مالش کریں۔ صبح اٹھ کر کسی اچھے آئلی شیمپو سے سر دھوئیں، اس عمل سے خشک جلد والی خواتین کے بال بہتر ہوسکتے ہیں۔

٭ خشک بالوں کے لیے بہتر ہے کہ کم از کم شیمپو کیا جائے کیوں کہ اس طرح رہی سہی نمی بھی ختم ہوجاتی ہے۔ بہتر ہے کہ شیمپو کے بجائے کوئی اچھی برانڈ کا پروٹین رچ کنڈیشنر استعمال کریں۔

٭ اگر آپ کے سر کی جلد خشک ہے اور آپ کے بالوں کی جڑیں بھی خاصی کمزور ہیں تو پھر روزانہ کسی اچھے برانڈ کے تیل سے سر کی مالش کریں، اس سے آپ کے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوجائیں گی۔

٭ اگر آپ کے بال خشک ہیں اور ٹوٹتے ہیں تو عام بازاری شیمپو استعمال نہ کریں بلکہ ہیئر اسپیشلسٹ کے مشورے کے مطابق شیمپو استعمال کریں جو آپ کے بالوں کی ساخت کے عین مطابق ہو۔

باڈی بوسٹر

٭ بالوں کو بہتر بوسٹ کرنے کے لیے اس قسم کے شیمپو استعمال کریں جن میں پھلوں کی خاصیت موجود ہو، اس قسم کے شیمپو آپ کے بالوں کو فوری بوسٹ فراہم کرتے ہیں۔

٭ اپنے بالوں کو شیمپو کرنے سے قبل اچھی طرح کنڈیشن کرلیں۔

٭ ایک عدد انڈہ توڑ کر اسے اپنے شیمپو میں مکس کرلیں۔ اس طرح آپ شیمپو کے ساتھ انڈے میں موجود پروٹین کی اضافی خوبیوں سے بھی استفادہ کرسکتی ہیں۔

شائننگ ہیئر

٭ بالوں میں فوری طور پر قدرتی چمک لانے کے لیے ٹھنڈے پانی کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے، ٹھنڈا پانی بالوں میں چمک پیدا کرتا ہے۔

٭ بالوں میں ایکسٹرا شائن اور باؤنس کے لیے چاولوں کا پانی اور بیسن بالوں پر استعمال کریں اور بہترین نتائج کے لیے اسے چند منٹ بالوں پر لگا رہنے دیں اور بعد میں دھوئیں۔

٭ ہیئر اسٹائلسٹ بالوں میں شائن پیدا کرنے کے لیے ٹھنڈے پانی میں چند کھانے کے چمچے بیٹ روٹ جوس ملانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

٭ اگر آپ خشکی سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں تو شیمپو کرنے سے کچھ دیر قبل اپنے گیلے سر میں ایک کھانے کے چمچے کے برابر نمک ڈالیں اور اس سے اچھی طرح مساج کریں اور کچھ دیر بعد سر دھولیں۔

٭ خشکی کے لیے ایک اور اچھا حل یہ ہے کہ اسپرین کی تیس گولیاں حل کرکے اپنے شیمپو کی پوری بوتل میں مکس کردیں۔ اب اسے ریگولر استعمال کریں۔

ضروری ہدایات

٭ شیمپو یا مساج کرتے وقت اپنے ہاتھوں کی انگلیوں میں موجود ناخنوں کے استعمال کو ہرگز نہ بھولیں۔ اس طرح خشکی ختم کرنے میں بھی آسانی حاصل کرسکتی ہیں۔

٭ کسی بھی شیمپو یا کنڈیشنر کو استعمال کرنے کے بعد اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے سر میں شیمپو یا کنڈیشنر کے اثرات باقی تو نہیں ہیں۔

٭ وٹامن ای کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں اور وٹامن ای کی گولیاں اپنے شیمپو میں بھی ڈال لیں۔

شیئر کیجیے
Default image
ماخوذ

تبصرہ کیجیے