اب تو اپنی آنکھیں کھول

سرفراز بزمی

روشن ہوگئے منظر سارے اب تو اپنی آنکھیں کھول

دور ہوئے سارے اندھیارے اب تو اپنی آنکھیں کھول

بستی بستی خون برستے منظر نیند اڑاتے ہیں

او غفلت کی نیند کے مارے اب تو اپنی آنکھیں کھول

کب تک محوِ خواب رہے گی دجلہ اور فرات کی موج

جاگ اٹھے گنگا کے کنارے اب تو اپنی آنکھیں کھول

رفتہ رفتہ دھیرے دھیرے بات یہاں تک آپہنچی

ٹوٹ گئے عظمت کے منارے اب تو اپنی آنکھیں کھول

شمع حرم کی کانپتی لو پر تیز ہوا کا حملہ ہے

ایک ہوئے سارے اندھیارے اب تو اپنی آنکھیں کھول

اور رہا کیا دیکھنا باقی بزمی بے بس آنکھوں سے

دیکھ چلے قرآن کے پارے اب تو اپنی آنکھیں کھول

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146