اروما تھراپی

ظہیر مرزا

اکثر و بیشتر ہم لوگ ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں کو بھلا دیتے ہیں جو ہمیں سکون دے سکتی ہیں۔ ان میں ایک چیز خوشبو اور دوسری موم بتیاں ہیں۔ ان دونوں چیزوں کا ملاپ ایک خوبصورت آرٹ Aroma Therapy کو وجود میں لاتا ہے۔

ہر معاشرے میں اروما تھراپی کو مختلف انداز میں وسعت ملتی رہی ہے مثلاً جراثیم کش کی شکل میں، اگر بتی اور لوبان یا سادہ موم بتیوں کی شکل میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔

اروما تھراپی کا فائدہ یہ ہے کہ نہ صرف اس کی خوشبو اچھی ہوتی ہے بلکہ یہ دیکھنے میں بھی بہت خوبصورت لگتی ہے۔ اپنے موڈ کے انتخاب اور اروما تھراپی سے لطف اندوز ہونے کے لیے آپ کو حساس ہونا چاہیے۔

آپ مختلف دکانوں پر دیکھیں گے تو محسوس کریں گے کہ کینڈلز کے لیبلز پر قیمت بہت زیادہ لکھی ہوتی ہیں۔ قیمتوں پر مختلف عناصر اثر انداز ہوتے ہیں۔ جیسے اقسام اور ویکس کی کوالٹی وغیرہ۔ ملاوٹ یا خالص اجزاء اور اس کی تیاری سے متعلق دیگر بہت سے عناصر کار فرما ہوتے ہیں لیکن اس عمل کی کامیابی اور ناکامی سے متعلق ایک جزو بہت اہم ہے اور وہ ہے خوشبو۔

ہم وہ اشیا جو کینڈل کی تیاری سے متعلق ہوں ایک وقت میں خرید سکتے ہیں۔ خوشبوؤں میں بھی بہت وسیع رینج ہے، جن میں سستے بھی ہیں اور مہنگے بھی ہیں، قدرتی اور مصنوعی عرقیات ہیں۔ قدرتی آئل میں یاسمین یا چنبیلی بہت زیادہ پسند کی جاتی ہے۔

اگر آپ ویکس کینڈل خود بنانا چاہتے ہیں تو بہترین ویکس ذرا سا مہنگا ہوگا۔ نیچرل ویکس جیسے سویا، پام زیادہ بہتر ہے۔ یہ بہ نسبت پٹرولیم یا پولی سے بنے ہوئے ویکس سے کاتن اور زنک کا استعمال صحت کے حوالے سے کیا جاتا ہے۔

خوشبو کے لیے ضروری خالص تیل استعمال کریں۔ یہ مہنگا ہے لیکن اس کی خوبی یہ ہے کہ اس کے ملاپ سے آپ اپنے بلینڈ بنا سکتے ہیں۔

اگر آپ نے جیل کینڈل کا فیصلہ کرلیا ہے تو آپ جیل کی خصوصیات ضرور پڑھ لیجیے۔ جیل کینڈل نئی ہیں اور بہت مقبول ہیں، البتہ خوشبو کے استعمال میں یہ اتنی اچھی ثابت نہیں ہو رہی ہیں۔

پام ویکس، ویکس کینڈل استعمال میں بہترین ہیں۔ کیوں کہ یہ زیادہ روشن اور دیرپا ہوتی ہیں۔ ضروری آئل ویکس کے پگھلنے کے بعد جب اسے ٹھنڈا کر کے محفوظ کر رہے ہوں تو تب شامل کرنا چاہیے۔

کینڈل کی سجاوٹ بہت ہی آسانی سے ہوسکتی ہے۔ مثلاً اس کے گرد ربن لگا دیں۔ اسے چھوٹی سی باسکٹ میں سجاکر دوستوں کے لیے تحفہ تیار کیا جاسکتا ہے۔

آپ کینڈل کو رنگ دینے کے لیے ڈائی کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اکثر جب اس میں قدرتی پھولوں اور کلیوں کا اضافہ کردیا جائے تو یہ بہت خوبصورت لگتا ہے اور سادہ موم بتیوں کے ساتھ سوکھے ہوئے پھولوں کی سجاوٹ سے بھی تحفہ تیار کیا جاسکتا ہے۔ یہ کینڈل روشن ہوں گی تو آپ کو بہت کچھ یاد دلائیں گی۔

اروما تھراپی سکون حاصل کرنے کے علاوہ اور بھی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

Tangerine Oil کے ساتھ کینڈل کا استعمال مچھروں سے محفوظ رہنے کے لیے کیا جاتاہے۔

سردیوں میں جب پنکھے بند ہوتے ہیں اور آپ کمرے کو گرم اور روشن دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کا استعمال بہت اچھا معلوم ہوتا ہے۔

کیا آپ نے کبھی اروما تھراپی کینڈل کے ساتھ کینڈل لائٹ ڈنر کے بارے میں سوچا ہے۔ یہ بہت رومانوی ہوتا ہے۔ چاہے آپ یقین کریں یا نہ کریں اور اروما تھراپی ان چھوٹی چھوٹی چیزوں میں سے ایک ہے جو آپ کی روز مرہ کی بوجھل زندگی میں زبردست تبدیلی لاتی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ ہفتے میں ایک بار ہی تھوڑا سا وقت اپنے آپ کو دیں، اس کے سامنے ضرور بیٹھیں اور پرسکون ہوجائیں۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں