بالوں کا حسن دینی طریقے

ماخوذ

بال خوب صورتی کودوبالا کرنے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔ جب ہم بالوں کی مناسب دیکھ بھال نہیں کرتے تو ہمارے سلکی اور صحتمند بال وقت کے ساتھ ساتھ روکھے اور ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوجاتے ہیں اور جب بھی کنگھی کریں توبال جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں اور جب آپ کو اس بات کااحساس ہوتا ہے تووقت گزرچکاہوتاہے۔اس کیلئے بہتر ہے کہ یا تو اچھے شیمپوز کااستعمال کیاجائے یاگھریلو ماسک سے بالوں کی حفاظت کی جائے۔ اس کیلئے آپ بہت سے ماسک گھر پر بناسکتی ہیں لیکن سویابین کا ماسک روکھے بالوں کوچمکدار بنانے میں اہم کردارادا کرتا ہے یہ ماسک نہ صرف روکھے بالوں کوچمکدار بناتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بالوں کوجڑوں سے مضبوطی بھی فراہم کرتا ہے۔

اجزاء: سویابین آئل اور کیسٹرآئل ایک ایک چمچہ۔

ترکیب:ماسک بنانے کیلئے سویابین تیل اور کیسٹر آئل لے کران کوایک برتن میں ملالیں اور ہلکی آنچ پر گرم کرلیں۔اس کے بعد ہلکے گرم تیل سے بالوں میں پندرہ سے بیس منٹ تک مساج کریں اور ایک تولیہ لیکر سر ڈھانپ لیں۔مزید پندرہ منٹ کے بعد عام روٹین کی طرح کسی اچھے شیمپو سے سر دھولیں۔

بالوں کوگھنا اور چمکدار بنانے کیلئے انہیں دھونے کے بعد کچے ناریل کاپانی لگائیں۔

روکھے بالوں میں رونق لانے کیلئے دہی چار کھانے کے چمچے،چھنی ہوئی مہندی دوکھانے کے چمچے اور ایک چائے کا چمچہ ناریل یازیتون کاتیل ملاکراچھی طرح بالوں میں لگائیں اور بیس منٹ بعد دھولیں، یہ عمل ہفتے میں دوسے تین بارکریں۔

ایک کھانے کاچمچہ مہندی میں ایک کھانے کا چمچہ سرسوں کاتیل ایک انڈہ اور آدھاچمچہ لیموں کا رس شامل کریں،پھر اسے بالوں میں لگاکر کچھ گھنٹوں کیلئے کپڑالپیٹ کرچھوڑ دیں اس کے بعد بال دھولیں۔ اس سے بالوں کاروکھاپن ختم ہوجائے گا۔

تھوڑی سی مایونیز لے کر بالوں میں مالش کریں اور تھوڑی دیر بعد دھولیں تو بال نرم اور چمکدار ہوجائیں گے۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں