باورچی خانے کا ساز و سامان

؟

چاقو چھریاں

کچن میں برتنوں اور چولہے کے ساتھ ساتھ چاقو چھریاں وغیرہ بھی بڑی اہمیت رکھتی ہیں، اور ان کے بغیر کچن کا سازو سامان مکمل نہیں ہوتا۔ کچن میں کام آنے والے چاقو اور چھریاں استعمال کرنے کے بعد پانی سے ہرگز نہ دھوئیں۔ ایسا کرنے سے ان کی دھار ختم ہوجاتی ہے۔ انہیں صرف گیلے کپڑے سے پونچھ کر صاف کریں۔ اسی طرح روٹی بیلنے کا چکلا یا بیلن بھی پانی سے نہ دھوئیں، پانی سے دھونے سے ان پر آٹا چپکنے لگتا ہے۔ لہٰذا ہمیشہ ان کو چھری سے کھرچ کر صاف کریں اور چکلا یا بیلن کو نمی سے بچائیں۔ سبزیاں اور پھل کاٹنے کے لیے الگ الگ چھریاں استعمال کریں۔ بوتلیں اور کاک کھولنے والی چابیاں بھی کچن میں موجود ہونی چاہئیں۔

چولہا اور اوون

چولہے کو ہمیشہ کسی بڑے اور موٹے کاغذ، دری یا پھر چٹائی پر رکھیں۔ اگر چولہے کے سائز کا لکڑی کا تختہ ہو تو بہت ہی بہتر ہے۔ اس طرح چولہا استعمال کے دوران ہلتا نہیں ہے اور کھانا پکاتے ہوئے برتنوں سے نکلنے والے چھینٹے فرش پر نہیں گرتے۔ چولہے اور اوون کے استعمال کے سلسلے میں یہ سب سے پہلے احتیاط کا درجہ ہے۔ یہ دونوں چیزیں کچن کے مرکزی کردار کی حیثیت رکھتی ہیں اور دونوں کا تعلق آگ سے ہے۔ اوون پر استعمال کے دوران داغ دھبے پڑجاتے ہیں اور اوون کے داغ دھبوں اور زنگ وغیرہ کو روزانہ صاف کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے ایک کپڑے کو ٹھنڈے پانی میں گیلا کریں اور اوون کے اندر رکھ کر دروازہ بند کردیں اور رات کو پھر اسی طرح رہنے دیں۔

دوسرے دن تمام داغ دھبے اور زنگ آسانی سے صاف ہوجائے گا۔ اوون کے اندر چیزوں کو بیک کرنے کے بعد کچھ دیر کے لیے اوون کا دروازہ بند کردیں۔ ایسا کرنے سے اوون کو زنگ نہیں لگتا۔ گیس یا مٹی کے تیل کے چولہے سے پہلے رنگ دار شعلے نکلنے کا مطلب یہ ہے کہ برنر کی صفائی ضروری ہے۔ برنر وہ حصہ ہے جہاں سے شعلے نکلتے ہیں، لہٰذا برنر کو کھول کر صاف کرنا ہوگا، کیونکہ شعلے کا رنگ نیلا ہونا چاہیے۔ اگر آپ کے کچن میں چولہا میز پر سیٹ کیا گیا ہے تو اس پر رکھے ہوئے چولہے پر کھانا تیار کرنے کے لیے ایک عدد اسٹول کا ہونا ضروری ہے۔ اسٹول کی اونچائی چولہے کی اونچائی جتنی ہونی چاہیے تاکہ آپ چولہے پر رکھے ہوئے برتنوں کو کھول کر آسانی سے ان میں جھانک سکیں۔

اگر اسٹول چھوٹا ہے تو آپ برتن میں اچھی طرح جھانک نہیں سکیں گی۔ لہٰذا اسٹول اور میز کی سطح کو برابر ہونا چاہیے۔ چولہے کی ٹائمنگ سیٹ کرتے ہوئے ایک بات کا خیال ضرور رکھیں کہ ٹائمنگ مطلوبہ وقت سے چند منٹ پہلے تک سیٹ کریں تاکہ آپ آسانی کے ساتھ پکنے والی چیز کو دیکھ سکیں۔ اگر اور کسی ہلکے پھلکے رد و بدل کی ضرورت پیش آجائے تو کرنے میں آسانی ہو۔ ہر قسم کے مسئلے میں اس احتیاط کی ضرورت نہیں، صرف اْن کھانوں کی تیاری میں ٹائم سیٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو دیر سے پکتے ہیں اور پکنے میں زیادہ وقت لیتے ہیں۔ چولہے کے پاس دراز کی قسم کا ایک درمیانے سائز کا ڈبہ ضرور رکھیں جس میں چھوٹی موٹی چیزیں مثلاً چائے کی پتی، مرچ، نمک، مسالے، چینی وغیرہ کے ڈبے پڑے ہوں تاکہ فوری ضرورت کے وقت یہ چیزیں آپ کو چولہے کے قریب ہی مل جائیں۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں