برائیلر مرغی کا گوشت

ڈاکٹر خالد مشتاق

لمپاؤ بیکٹر ایک جرثومہ ہے جو عام طور پر مرغی کے گوشت پر پایا جاتا ہے اس بیکٹریا سے انفکشن مرغی کو دھونے کے بعد ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اگر مرغی کو نلکے کے پانی سے دھویا جائے تو یہ بیکٹریا مرغی کے پورے گوشت میں پھیل جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ بیکٹریا کچن کے برتنوں، سنک وغیرہ پر پانی کی چھینٹوں کے ساتھ منتقل ہو جاتے ہیں اور اگر چکن دھونے کے بعد ہاتھ کو صابن سے اچھی طرح نہ دھویا جائے تو یہ ہاتھ میں لگے رہتے ہیں۔ عام طور پر سلاد بنانے پر یہ سلاد میں شامل ہوجاتے ہیں۔

اگر نلکے کے پانی سے چکن دھوئیں تو اس سے بیکٹریا ختم ہونے کے بجائے مزید پھیل جاتے ہیں۔ ایسی چکن کو اگر اچھی طرح پکا لیا جائے (شوربے والا سالن) تو بیکٹریا مرجاتے ہیں لیکن کچن کو روسٹ کیا جائے یا تکے وغیرہ بنائے جائیں تو یہ بیکٹریا مکمل نہیں مرتے اور آنتوں میں جاکر کم یا زیادہ انفکشن کرتے ہیں جسے Food Poisoning کہتے ہیں۔

چکن دھونے کے بعد ہاتھوں کو صابن سے نہ دھونے یا برتنوں کو اچھی طرح نہ دھونے پر ان ہاتھوں سے سلاد بنائی جائے یا ان برتنوں میں کوئی پھل، سبزی رکھی جائے اس پر بھی جراثیم لگ جاتے ہیں اور کھانے کے بعد فوڈ پوائزنگ ہوسکتی ہے۔ لمپاؤ بیکٹر سے ہونے والی تکلیف کو Comliylobalcxosis کہتے ہیں۔ یہ بیماری غذا استعمال کرنے کے پہلے دن سے دسویں دن سے شروع ہوسکتی ہے لیکن عام طور پر جراثیم کے جسم پر اثر ہونے کے دو سے پانچ دن بعد شروع ہوتی ہے۔

اس بیماری کی علامات

٭ پیٹ میں درد ہونا٭ دست آنا، دست میں خون بھی آسکتا ہے۔٭ سر درد٭ بخار کم یا زیادہ ٭متلی، الٹی ہوسکتی ہے۔

یہ علامات تین تا چھ دن ہوسکتی ہیں۔ اس بیماری کے جسم پر خطرناک اثرات بھی ہوسکتے ہیں۔ مثلاً خون میں بیکٹریا جانے کے بعد گری گری طبیعت، جگر کا انفکشن لبلبہ کا انفکشن، حاملہ خواتین میں بچہ ضائع ہونے کے کیس بھی ہوسکتے ہیں۔

بیماری کے اثرات

جسم کمزور رہتا ہے اور کئی مہینے تک اعصاب متاثر رہ سکتے ہیں۔ اعصاب کی بیماری جو پولیو کی طرح ہوتی ہے، سانس کی نالی میں رکاوٹ اور سانس لینا ناممکن ہو جاتا ہے۔ مریض کو وینٹی لیٹر میں مصنوعی رکاوٹ اور سانس لینا ناممکن ہو جاتا ہے۔ مریض کو وینٹی لیٹر میں مصنوعی سانس دینی پڑتی ہے۔

اعصابی درد رہتا ہے، جوڑوں میں سوجن اور درد ایک ہفتے سے کئی ماہ تک رہ سکتا ہے۔

کیسے بچیں

٭ مرغی کو نلکے کے پانی سے نہ دھوئیں۔

٭ چکن کو Organic Acid سے دھوئیں۔

٭ دھونے کے بعد برتن کو اچھی طرح دھوئیں۔

٭ چکن کو ایسی ٹرے میں رکھیں جس سے اس کا پانی نہ ٹپک سکے اس کے بعد فریزر میں نیچے کی طرف رکھیں۔

Organic Acid یعنی ہلکے تیزاب سے جراثیم مر جاتے ہیں، عام طو رپر مالٹے یا لیموں کا جوس یا سرکہ استعمال کرسکتے ہیں ان میں سے کسی کو بھی استعمال کریں صحت کے لیے مفید ہے۔

سر کے سے دھونے کا طریقہ

ایک برتن میں پانی لیں اس میں سرکہ ڈالیں، چکن کو ڈبو دیں اور پھر اس کو دھولیں۔ سر کے سے دھونے پر جراثیم مرجائیں گے اور مرغی سے آنے والی بو بھی ختم ہو جاتی ہے۔

یاد رکھیں اگر تکہ یا روسٹ بنانا ہو تو چکن کو کچھ دیر سرکے کے پانی میں ڈبو کر اسی میں دھولیں اس سے فوڈ پوائزنگ کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ جائیں گے۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں