بیوی سے نباہ کرنے کی کوشش کرو!

مولانا جلیل احسن ندویؒ

عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَؓ قَالَ، قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَ لاَ یَفْرُکْ مُؤْمِنٌ مُؤْمِنَۃً اِنْ کَرِہَ مِنْھَا خُلُقًا رَضِیَ مِنْھَا آخَرَ (مسلم)

ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا ارشاد فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: کوئی مومن شوہر، اپنی مومن بیوی سے نفرت نہ کرے، اگر اس کی ایک عادت نہیں پسند آئی تو دوسری عادت پسند آئے گی۔

تشریح: مطلب یہ کہ بیوی اگر خوب صورت نہیں ہے آپ کے معیار پر پوری نہیں اُتری یا کوئی اور کمی محسوس کی تو اس سے متنفر ہونے میں جلد بازی سے کام نہ لو، اس کی اور خوبیوں کو ابھرنے کا موقع دو، اگر اسے موقع دو تو ہوسکتا ہے وہ تمھارے دل کو جیت لے، ’’حسن رنگ‘‘ سے زیادہ طاقت ور اور زیادہ موثر ’’حسن خدمت‘‘ ہوتا ہے!

(مولانا جلیل احسن ندویؒ)

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں