تحدیث نعمت (بزبان ایلاف عبداللہ امین)

محمد امین احسن

خدا کا شکر کہ میں خوبرو ہوں

تمنا، خوش نصیبی، آرزو ہوں

مجھے پہچاننے میں دیر کیسی

میں اپنی ماں کی صورت ہو بہو ہوں

غزالاں مجھ سے کیوں کر خوف اتنا

بظاہر سخت ، لیکن نرم خو ہوں

نگاہ معتبر میں ساکھ میری

چراغ خانہ ، گھر کی آبرو ہوں

اگر ہے آزمانا شوق کر لو

یہ دیکھو میں تمہارے روبرو ہوں

دل و جان کی شکایت بے سبب ہے

دیار شوق کی میں گفتگو ہوں

بتاؤں کیا تمہیں کیا قدر اپنی

رگوں میں دوڑتا تازہ لہو ہوں

ہری ہوتی ہے جس سے دل کی کھیتی

وہ نغمہ ریز ، شیریں آب جو ہوں

مجھے معلوم ہے اپنی حقیقت

شراب ناب حق، جام و سبو ہوں

بہاریں ڈھونڈتی پھرتی ہیں مجھ کو

جہان خوش نما کا رنگ و بو ہوں

ترا دیدار حاصل زندگی کا

نما ئندہ تلاش و جستجو ہوں

بایں تحدیث نعمت سر فگندہ

اٹھائے ہاتھ اپنے قبلہ رو ہوں

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146