تشویش

بنتِ مجتبیٰ میناؔ

سوچتی ہوں، یہ کہوں یا نہ کہوں ان سے ندیم!
کس طرح دوں میں انھیں مشورئہ سود و زیاں
کچھ بھی ہو پر مجھے یہ بات تو کہنا ہوگی!
فرض اکساتا ہے گو شرم پکڑتی ہے زباں
آشکارا ان پہ مری راہ گذر ہے کہ نہیں؟
ان کو معلوم مری سمتِ سفر ہے کہ نہیں؟
جس کے دشمن ہوئے وہ، زندہ ہوں اس نام پہ ہیں
جادئہ سرخ پہ وہ، جادئہ اسلام پہ میں!
کیسے پھر عزمِ سفر تازہ کریں گے دونوں
پاس رہتے ہوئے جو دور رہیں گے دونوں
سوچ لیں، دیکھ لیں حالات کے آئینے میں
کیا انھیں پھر بھی مرا ساتھ گوارا ہوگا؟
ان کے خوابوں میں تو ہے سرخ پھریروں کا جلوس
ان راہوں میں ہے مزدور کی جنت کا طلسم!
وہ تو کھا بیٹھے شفق تاب فضاؤں سے فریب!
چھا گیا ان پہ تو جذبات کی شدت کا طلسم
میری آنکھوں میں ہے قرآں کا نظامِ ہستی!
ان کی منزل سے بہت آگے ہے میری منزل!
ان کو منظور ہے کیا میرا سہارا بننا؟
میری دھندلی سی فضاؤں کا اجالا بننا؟
ان کو منظور ہے کیا کش مکشِ طوفاں میں!
ڈگمگاتی ہوئی کشتی کا کنارا بننا؟
اپنے اللہ سے اک عہد کیا ہے میں نے
مجھ کو وہ عہد بہرحال نبھانا ہوگا!

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146