حجاب کے نام

شرکاء

سیرت پاکؐ کا ایک پہلو

حجابِ اسلامی ہمارے گھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اس کے مضامین گھر کے تمام لوگ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ کوئی تین سال پہلے ہمارے گھر میں یہ رسالہ آنا شروع ہوا۔ تب سے گھر والوں کو ایسا شوق ہوا اس کا کہ سب بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔

اس ماہ کے رسالے (جنوری ۲۰۱۷) میں بیٹیوں کی تربیت پر لکھا گیا مضمون بہت اچھا لگا۔ بچوں کی تربیت کے سلسلے میں سمیر یونس کی تحریر بہت پسند آئی۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ تمام والدین کو اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔

بزمِ حجاب کی تحریریں اچھی ہیں۔ ’محمدؐ ایک مثالی شوہر‘ پڑھ کر رسولِ پاکؐ کی زندگی کا ایک خاص اور روشن پہلو سامنے آیا۔ در اصل شوہر اور بیوی معاشرتی زندگی کی عمارت کے مضبوط ستون ہیں اور ان میں سے کوئی ایک بھی کمزور ہو تو زندگی عمارت کا استحکام خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ لہٰذا دونوں کے لیے ضروری ہے کہ ایک دوسری کو طاقت فراہم کریں۔ کاش کہ ہم سیرت پاکؐ کے اس پہلو کو بھی اپنی زندگانی کا نشان علامت بنالیں۔

شاذیہ اقبال

سیوان (بہار)

زہریلی اشیاء کا استعمال

جنوری کا حجاب اسلامی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ڈاکٹر انیتا بھارگو کی گفتگو پر مبنی تحریر بہت پسند آئی۔ انھوں نے جن چیزوں کا تذکرہ کیا ہے، ان کی زہرناکی اور نقصان سے ہم سبھی واقف ہیں مگر عملاً انہی کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان تمام زہریلی اشیاء کو میڈیا کے ذریعے نہایت مفید اور آسان بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کیمیاوی اشیاء کے نقصانات کی طرف ہمارا ذہن جاتا ہی نہیں۔ ضروری ہے کہ ہم اپنی عملی زندگی میں چیزوں کے استعمال کے وقت حساس اور باشعور رہیں۔

کیا ہی اچھا ہو کہ ہم اپنے گھروں میں استعمال ہونے والی ان نقصان دہ کیمیاوی اشیاء کو استعمال کرتے وقت ان کے نقصانات پر غور کریں۔ شاید ہم ان کے مضر اثرات سے محفوظ ہوسکیں۔

اسماء نواز

(گووال ٹولہ، کانپور، یوپی)

رہ نما مضمون

فروری کے شمارے میں کئی مضامین بہت اچھے لگے۔ ڈاکٹر محی الدین غازی کا مضمون بے حد پسند آیا۔ یہ مضمون گھر کے تمام افراد کے لیے رہ نما ہے۔ خصوصاً زوجین کے لیے اس میں عملی رہ نمائی ہے۔ ایسے دور میں جب اکثر والدین اولاد کی بے راہ روی اور نافرمانی سے سخت پریشان ہیں، یہ مضمون ایک حل کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔ اولاد کے بارے میں اللہ سے ڈرو بہت اچھا لگا۔ امید ہے کہ آئندہ بھی اس موضوع پر ڈاکٹر صاحب کی طرف سے رہ نمائی جاری رہے گی۔

اقبال احمد انصاری،اجین (ایم پی)

سچا واقعہ

فروری کا حجاب اسلامی وقت پر مل گیا۔ حجاب دیکھ کر بہت خوش ہو جاتے ہیں۔ ہم سب بہن بھائی اور مل کر پڑھتے ہیں۔ اس مہینے کے رسالے میں سچا واقعہ پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ دل میں خیال آیا کہ اللہ پاک ہمیں بھی ایسی نیکی کی توفیق دے تو اچھا ہوگا۔

زید عارف، اسماء عارف

(بذریعہ ای-میل)

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں