حجاب کے نام

شرکاء

سلسلہ خوب ہے

سن ۲۰۱۸ کا پہلا شمارہ نظر نواز ہوا، ماشاء اللہ۔ سابقہ شماروں کی طرح نئے موضوعات فکر و عمل کی راہیں سجھانے والے ہیں۔ خصوصاً علامہ اقبالؒ کا مضمون ان کی شاعری کی طرح فکر و معنی کے سیم و زر سے مملو تھا۔ ڈاکٹر محی الدین غازی صاحب کا مضمون امہات المومنین کی بے مثال انجمن، سیرت امہات میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوگا۔ ایک شمع جلانی ہے، بڑا خوب سلسلہ ہے۔ دیگر اقساط کا شدت سے انتظار رہے گا، علاوہ ازیں دیگر تمام مشمولات عمدہ اور بہترین تھے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین

ابو بکر ابراہیم عمری (ناظم کلیہ بنات المسلمین،پرنامبٹ، تامل ناڈو)

خصوصی شمارہ

حجابِ اسلامی کا دسمبر کا شمارہ دیکھنے کو ملا۔ یہ خصوصی اشاعت دیکھ کر خوش گوار حیرت ہوئی۔ اتنا شاندار ماہ نامہ اور ابھی تک میں اس سے محروم رہا۔ موضوعات کی فہرست دیکھ کر احساس ہوا کہ یہ شمارہ سخت ذہنی و عملی مشقت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ موضوعات نہ صرف شاندار ہیں بلکہ پورے مسلم معاشرے کے لیے عملی رہ نما کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ شمارہ خوش گوار عائلی زندگی کے لیے گائڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔ دعا ہے کہ اس سے بھرپور استفادہ کی صورت پیدا ہو۔ آمین

ضیاء الرحمن شیخامبا جوگائی (مہاراشٹر)

خاص نمبر

حجاب اسلامی کا خاص نمبردیکھ کر خوشی ہوئی۔ اس شمارے میں اسلامی عائلی زندگی پر بھرپور لٹریچر فراہم کر دیا گیا ہے۔ موضوعات کا تعین اور تحریریں ایک ایسی ذہن سازی کا ذریعہ بنتی ہیں جو خوش گوار عائلی اور گھریلو زندگی گزارنے پا آمادہ کرتی ہے۔ رسالہ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ رسالہ نکالنے والوں نے معاشرے کے عملی مسائل کا حل پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

آمنہ فرید،بشریٰ منزل، بھول (ایم پی)

فروری کا شمارہ

فروری کا شمارہ موصول ہوا۔ اس سے پہلے دسمبر اور جنوری کے شمارے مل چکے تھے۔ خاص نمبر بہت زیادہ پسند آیا۔ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے لیے زیادہ سے زیادہ فائدے کا ذریعہ بنائے۔ فروری کے شمارے میں خوشگوار معاشرہ کے لیے قرآنی ہدایات پسند آیا۔

طلاق پر نئے قانون کے بارے میں آرٹیکل اچھا لگا۔ امید ہے کہ مفید مضامین کا سلسلہ جاری رہے گا۔lll

انور حسین انصاری، پٹنہ (بہار)

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں