حجاب کے نام

شرکا

ایک مشورہ

ستمبر کا شمارہ ہاتھوں میں ہے۔ مضامین اچھے ہیں۔ خطبہ نکاح کی تفہیم و تشریح پر دیا گیا مضمون مفید اور معلوماتی ہے۔ یرقان سے بچاؤ اور ہمارے گھروں کی تصویروں پر مشتمل مضمون اچھے اور مفید ہیں۔

تین طلاق پر غازی صاحب کا مضمون اچھا لگا۔ ایڈیٹر کا طویل مضمون قابل غور و فکر ہے۔ اس میں جن حقائق کا ذکر ہے وہ سب مسلمہ ہیں مگر میں صراحت کے ساتھ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ مسلم قیادت سے کچھ کہنا دیواروں سے سر پھوڑنے جیسا ہے۔ یہ بے حس اور مفاد پرست لوگوں کا ٹولہ ہے جسے مسلمانوں میں دینی بیداری پیدا کرنے یا ان کی زندگی کو اسلامی بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ یہ تو مسلمانوں کے مسائل اٹھا کر خطرہ دکھاکر اپنی روٹیاں سینکنے میں لگے ہیں۔

دوسری بات یہ ہے کہ قیادت سے شکوہ شکایت سے کچھ ہوگا نہیں بلکہ کبھی کبھی لگتا ہے کہ مخالف طاقتیں اور بغلیں بجائیں گی۔ صحیح بات لکھنا چاہیے مگر ضروری نہیں کہ ہر بات لکھ ہی دی جائے۔

محمد اصغر محمدی

لاجپت نگر، مراد آباد (یوپی)

مضامین اچھے ہیں

ستمبر ۲۰۱۹ کا حجابِ اسلامی سامنے ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل تین طلاق پر مضامین کا سلسلہ جاری ہے۔ اسمضمون کے ساتھ ہی خطبہ نکاح کی سماجی و معاشرتی معنویت پر مضمون حجاب اسلامی کے قارئین کو خاص پیغام اور قابل غور و فکر مواد پیش کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ تین طلاق کے موضوع پر دونوں مضامین بہت اچھے اور ذہن و فکر کو جھنجھوڑنے والے ہیں۔

چند تصویریں ہمارے گھروں سے اچھا لگا۔ امید ہے کہ لوگ اس سے سبق حاصل کریں گے۔ کامیاب خواتین کا سلسلہ اچھا ہے۔ لیکن خواتین ایسی شامل کی جائیں جو ہمارے طلبہ و طالبات کے لیے مثالی او رآئیڈیل بن سکیں۔

’رسم و رواج کا بوجھ‘ اچھا مذاکرہ ہے۔ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے تو بہتر ہے۔ میری رائے کہ قارئین جو کچھ بھی محسوس کریں وہ لکھ دیں اس طرح ان کے عملی تجربات ابھی لوگوں تک حجاب اسلامی کے ذریعے پہنچ جائیں گے۔

احمد محی الدین شیخ

اورنگ آباد (مہاراشٹر)

مشتہر کا شکریہ

جولائی کے حجاب اسلامی سے ہماری مدت خریداری شروع ہوتی ہے مگر اگست کے بعد جولائی کا شمارہ ملا جو کافی لیٹ تھا۔ اس وقت دونوں ہی رسالے سامنے ہیں۔ اگست کے شمارے میں گوشہ حج و قربانی پسند آیا۔ ایک خاص بات جس کی طرف اشارہ مقصود ہے وہ صفحہ نمبرایک کا اشتہار ہے جو لوگوں کو قربانی کے موقع سے صفائی ستھرائی کی دعوت دیتا ہے۔ میں ان مشتہر صاحب کو یہ فکر اور سوچ دینے پر شکرگزار ہوں۔ اللہ تعالیٰ انہیں اجر دے۔ نصرت نہال

دودھیڑو، مظفر نگر (یوپی) بذریعہ واٹسپ

مضامین اچھے لگے

ستمبر کے رسالے کے تمام مضامین اچھے لگے۔ قارئین کی رائے کے تحت جو دو مضمون دیے گئے ہیں پسند آئے۔ نصرت نگار کی تحریر اپنی جگہ حقیقت ہے۔ اگر گھر کی عورت انصاف پسند ہو اور اسلام کی تعلیم سے آراستہ ہو تو نہ بیٹی بگڑے گی اور نہ بہو پر ظلم ہوگا۔

کالم کیسے لکھیں اور مسلم معاشروںپر جدیدیت کے اثرات اچھے مضامین تھے۔ ’بیٹی کی اچھی تربیت‘ ماؤں کے لیے رہنما مضمون ہے۔ ماریہ نوشین

یاندھرکوڑا یاوت مال (مہاراشٹر) بذریعہ واٹسپ

؟؟

ستمبر کے شمارے میں کئی مضامین بہت پسند آئے۔ خواتین کی جدوجہد اور قارئین کی رائے کے تحت دیے گئے مضامین بہت اچھے ہیں۔ آپ نے کالم نگاری ارو مضمون نگاری پر جو رہنمائی کی ہے اس کے لیے شکریہ۔

خدیجہ شیخ بیدر (کرناٹک)

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں