حجاب کے نام

شرکا

توہم پرستی

ماہنامہ حجاب اسلامی کا جنوری کا شمارہ سامنے ہے۔ مضامین اچھے ہیں اور ٹائٹل بھی خوبصورت ہے۔ خواتین پر تشدد کے حوالے سے جو رپورٹ ہے وہ کافی پسند آئی۔

توہم پرستی ہندوستانی سماج میں عام بات ہے حد تو یہ ہے مسلم معاشرہ بھی اس سے اچھوتانہیں ہے۔ دراصل توحید اور آخرت کے کمزور تصورکی کمزوری نے مسلم معاشرے کو بھی مختلف قسم کی سماجی اور معاشرتی اور ساتھ ہی اخلاقی برائیوں میں مبتلا کیا ہے۔ میں نے آپ سے اس موضوع پر مضمون لکھنے کی درخواست کی تھی کہ میرے سامنے ایک خاص واقعہ تھا۔

آپ نے اس موضوع پر جو مضمون شائع کیا ہے وہ موضوع کا احاطہ کرتا ہے۔ میں اس کے لیے شکر گزار ہوں۔ مجھے محسوس ہوا کہ یہ مضمون اس موضوع پر مطلوبہ معلومات فراہم کرنے والا اور ذہن و فکر کی تطہیر اور صفائی کا ذریعہ ہوگا۔ میری دعا ہے کہ یہ مضمون مسلم سماج سے توہم پرستی کو مٹانے میں کام آئے مجھے یقین ہے کہ اس کا قارئین کو فائدہ ضرور ہوگا۔ میرے مطالبہ پر مضمون شائع کرنے کے لیے میری طرف سے شکریہ اور مضمون نگار کو بھی شکریہ پیش کرتی ہوں۔

انجمن آرا شیخ

چاند نگر، بھیونڈی (مہاراشٹر)

جنسی جرائم پر کنٹرول

جنوری2020یعنی نئے سال کا رسالہ مل گیا ہے۔ اداریہ میں خواتین کے خلاف جنسی تشدد موضوع ہے۔ اداریہ پسند آیا۔ آپ نے جن باتوں کی طرف اشارہ کیا ہے وہ اپنے آپ میں حقیقت ہیں۔

میری نظر میں جنسی تشدد کے اس قدر جارحانہ واقعات کے دو کلیدی اسباب ہیں۔ ان میں سرِ دست یہ ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی کمزور ہورہی ہے اور عدالتی نظام مظلوم کو انصاف اور ظالم کو سزا دینے میں بڑی حد تک ناکام ثابت ہورہا ہے۔اس کی مثال کے لیے ’’نربھیا‘‘ کا کیس ملک کے سامنے ہے جس میں عدالت کی طویل کارروائی اور تیز رفتار کارروائی کے باوجود ابھی تک ظالموں کو سزا نہیں ہوسکی۔

دوسری وجہ ملک میں شراب نوشی کو بڑھتی وبا ہے، جیسا کہ حیدرآباد کے واقعہ سے ظاہر ہے۔ اگر شراب نوشی کو قانونی جرم بنادیا جائے تو ملک میں جرائم پر قابو پانا آسان ہوجائے گا۔ عام طور پر یہ دیکھا جاتا ہے کہ شراب کے نشہ کے زیر اثر پیش آنے والے جرائم اور حادثات کا تناسب کافی ہے۔

اس لیے ملک کے باشعور افراد کو جو سماج سے جرائم کے خاتمے کے خواہش مند ہیں انہیں شراب نوشی کے خلاف مہم چلانی چاہیے۔

سیدہ نورہ فاطمہ

ہاسن (کرناٹک)

2020کا خصوصی شمارہ

2020کا خصوصی شمارہ ’’فیملی کونسلنگ‘‘ کافی تاخیر سے ملا ہے۔ دیکھ کر طبیعت خوش ہوگئی۔ ابھی پڑھنا شروع کیا ہے مگر اتنا اچھا لگ رہا ہے اس کے مضامین کی فہرست دیکھ کر ہی مبارکباد دینے کے لیے آپ کو یہ سطریں لکھ رہی ہوں۔

فہرست مضامین دیکھ کر اندازہ ہوا کہ آپ نے اس موضوع پر اہم مواد جمع کیا ہے جو قارئین حجاب کو گھریلو زندگی میں شریعت کے اصول و اقدار کی روشنی میں رہنمائی فراہم کرے گا۔ ہماری جانب سے ادارے اور اس کے وابستگان کو مبارکباد۔

ہما صدیقی

حیدرآباد (بذریعہ واٹسپ)

٭٭

فیملی کونسلنگ نمبر دیکھ کر خوشی ہوئی۔ یہ رسالہ ہمارے گھر میں شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ ہمیں اس کے خصوصی شماروں کا انتظار رہتا ہے۔

ہم سوچ رہے تھے کہ یہ اگلا شمارہ کس موضوع پر ہوگا کیوںکہ آپ کے موضوع کا انتخاب خاص ہوتا ہے۔ گزشتہ شمارے بھی پسند آئے تھے جن میں بھرپور علمی و فکری مضامین تھے۔ مجھے یقین ہے کہ قارئین کو یہ شمارہ پسند آئے گا۔

احزم علی

ارریہ (بہار)

بذریعہ واٹسپ

٭٭

فروری کا حجاب اسلامی جو فیملی کونسلنگ پر خاص اشاعت ہے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اس کے مضامین کی فہرست دیکھ کر ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ رسالہ کے مشمولات بہت اچھے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اسے لوگوں کے لیے مفید اور آپ کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین

نعمان انور صدیقی

رامپور

(بذریعہ واٹسپ)

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں