حمد

ایو ب بیگ دانش

مرے بس میں تعریف تیری کہاں ہے

اکیلا تُوہی ربِّ کون ومکاں ہے

ہراک شئے بنی ہے بس اک تیرے کُن سے

تری آب و گل میں بھی قدرت عیاں ہے

زمین آسماں کیا؟ شجر کیا؟ حجر؟

ہر اک ذرّے ذرّے میں تو ہی نہاں ہے

ہراک شئے ہے فانی تو واحدہے باقی

نہیںتیرا ثانی تو ہی جاوداں ہے

رحم کراب اس کاعقیدہ بدل دے

یہ دنیا تری کیوں اسیرِ بتاں ہے

جوراضی کرے تجھ کو جنت وہ پائے

وہاں ابتلا اورنہ آہ و فغاں ہے

تری حمددانش ؔبیاں کر نہ پائے

نہ عاشق وہ ویسانہ رطبُ الّساں ہے

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146