حمد

سرفراز بزمی سوای مادھوپور راجستھان

مہہ خورشید و انجم مرغ و ماہی

تری قدرت کے جلوے ہیں الہی

اجالا دن کے ہنگاموں میں تیرا

تری ہی گیسوئے شب میں سیاہی

ہرا خاک چمن پر فرش ، تیرا

ترے دم سے ہے برگ گل حنائی

بہاروں میں ہے رنگ و نور تیرا

خزاؤں پر بھی تیری بادشاہی

پرندوں میں تری میٹھی اذانیں

صبا کیا ہے ؟ تری نغمہ سرائی

ہیں شاہد قوم عاد و نوح و موسی

ہوا پانی ہیں سب تیرے سپاہی

شکستہ دل شکستہ پا ہے بزمی

اسے بھی بخش مولی! مومیائی

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں