دار چینی: ایک مفید چھال

دار چینی: ایک مفید چھال

درختوں کی ایک قسم جنس کافور کہلاتی ہے۔ انھی درختوں کی چھال کو دار چینی کہا جاتا ہے۔ یہ ذائقے کے لحاظ سے شیریں لیکن زبان پر چبھنے والی ہوتی ہے۔ اس کی رنگت ہلکی سیاہی مائل ہوتی ہے۔ یہ زیادہ تر ہندوستان، سری لنکا اور چین میں کاشت ہوتی ہے۔ دار چینی کی مختلف اقسام ہیں، جو اپنے حجم اور رنگت کے لحاظ سے ایک دوسرے سے ذرا مختلف ہوتی ہیں۔ بعض علاقوں میں یہ خود اُگ آتی ہے۔

ہمارے ہاں سری لنکا اور چین کی بہترین دار چینی استعمال کی جاتی ہے جو خوشبو کے لحاظ سے بھی منفرد ہوتی ہے۔ دار چینی کا مزاج گرم ہوتا ہے۔ کھانوں کو لذیذ بنانے میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ جس کھانے میں دار چینی کا استعمال کیا جائے نہ صرف ذائقہ دار بلکہ خوشبودار بھی ہوجاتا ہے۔ دار چینی کا کھانوں میں استعمال اس بات کی ضمانت ہے کہ آپ صحت مندر ہیں گے، کیوں یہ یہ بہت سی بیماریوں میں بھی ہمارے لیے مفید ہے۔ اس کا ایک بڑا مگر غیر معروف فائدہ یہ ہے کہ اسے کھانوں میں استعمال کرنے سے کھانے خراب ہونے سے بچ جاتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ اس کے استعمال کرنے سے ان میں جراثیم یعنی بیکٹیریا کی افزائش میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔

آئیے اب دار چینی کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں، جو درج ذیل ہیں:

* دار چینی نزلہ و زکام اور متلی میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

*دار چینی معدے کی خرابیوں کا ازالہ کرتی ہے۔

*جن لوگوں کو بدہضمی اور ریاح کی شکایت ہو، وہ باقاعدگی سے دار چینی کا استعمال کریں۔

*دل کی بیماریوں میں دار چینی کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔

*دار چینی کا استعمال جریان کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

*دار چینی ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو نارمل رکھنے میں مددگار ہے۔

*دار چینی شریانوں میں خون جمنے سے روکتی ہے۔

*دانت درد کی صورت میں اگر روغن دار چینی روئی سے لگا کر درد والی جگہ رکھی جائے تو درد میں افاقہ ہوتا ہے۔

*دار چینی کا استعمال اگر شہد کے ساتھ کیا جائے تو بھی بہت فائدہ مند رہتا ہے۔ اور انسانی جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

*کھانسی اور دمہ کی شکایت کی صورت میں دار چینی کا پاؤڈر شہد کے ساتھ استعمال کریں۔

*دار چینی کا پیچش اور اسہال میں استعمال مفید قرار پایا ہے۔

*یہ ہماری آنتوں اور معدے پر بھاری نہیں گزرتی اور جلد ہضم ہوجاتی ہے۔

*پیٹ پھولنے میں اس کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔

*ایسے خواتین و حضرات جنہیں بھوک نہ لگتی ہو وہ دار چینی کا باقاعدہ استعمال شروع کریں۔

*ایسے لوگ جنہیں دودھ ہضم نہ ہوتا ہو وہ ایک لیٹر دودھ میں دو سے تین گرام دار چینی ملا کر استعمال کریں۔ دودھ ہضم ہوجائے گا۔

*الرجی سے آنے والی چھینکیں دار چینی کے استعمال سے ٹھیک ہوجاتی ہیں۔

*درد سر میں دار چینی کا لیپ ماتھے پہ کرنا فائدہ مند ہوتا ہے۔ خاص طور پر جب سردیوں میں سر درد کی شکایت ہو۔l l l

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146