دار چینی

ڈاکٹر تنویر سرور

کھانے میں استعمال ہونے والا گرم مصالحہ کھانے کی لذت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یوں توگرم مصالحے میں شامل تمام مصالحے ہی کوئی نہ کوئی تاثیررکھتے ہیں۔تاہم اس میں شامل دار چینی کی کئی ایک خوبیاں ہیں۔دارچینی کاسب سے بڑافائدہ یہ ہے کہ کھانا خراب ہونے سے بچ جاتا ہے کیونکہ اس کے استعمال سے بیکٹریا کی افزائش میں کمی واقع ہوتی ہے۔

دار چینی دراصل ایک درخت کی چھال ہوتی ہے جوذائقہ کے لحاظ سے شیریں لیکن چبھنے والی ہوتی ہے۔ اس کی رنگت ہلکی سیاہی مائل ہوتی ہے۔یہ زیادہ تر ہندستان، سری لنکا اور چین میں کاشت ہوتی ہے۔ دارچینی کی تین اقسام ہوتی ہیں جواپنے حجم اور رنگت کے لحاظ سے ایک دوسرے سے ذرا مختلف ہوتی ہیں۔ہندی میں اس کو دارچینی اور انگلش میں سینا مون کہتے ہیں۔ ہمارے ملک میں یہیں کی بہترین دارچینی استعمال کی جاتی ہے جوخوشبو کے لحاظ سے بھی منفرد ہوتی ہے۔ دارچینی کا مزاج گرم ہوتا ہے اور کھانوں کولذیز بنانے میں اس کاکوئی ثانی نہیں۔جس کھانے میں دارچینی کا استعمال کیاجائے وہ نہ صرف ذائقہ دار بلکہ خوشبودار بھی ہوتا ہے۔دار چینی کاکھانوں میں استعمال اس بات کی ضمانت ہے کہ آپ صحت مند رہیں گے کیونکہ یہ بہت سی بیماریوں میں ہمارے لئے مفید ہے۔دارچینی کے درج ذیل فوائد ہیں۔

lدار چینی نزلہ وزکام اور متلی میں مدد گارثابت ہوتی ہے۔دارچینی معدے کی خرابیوں کاازالہ کرتی ہے۔

lجن لوگوں کوبدہضمی اور ریاح کی شکایت ہو وہ باقاعدگی سے دار چینی کااستعمال کریں۔

lدل کی بیماریوں میں دارچینی کااستعمال فائدہ مند رہتا ہے۔

lدارچینی ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کونارمل رکھنے میں مدد گار ہے۔

lدارچینی شریانوں میں خون جمنے سے روکے رکھتی ہے۔دانت درد کی صورت میں ا گر روغن دار چینی روئی سے لگا کردرد والی جگہ رکھی جائے تو درد میں افاقہ ہوتاہے۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں