داغ دھبے دور کرنا

ماخوذ

کپڑوں پر داغ دھبے

کپڑوں پر اکثر مختلف چیزوں کو داغ دھبے لگ جاتے ہیں۔ جو معمولی طور پر دھونے سے نہیں چھوٹتے اور خاص طور پر نئے اور اونی کپڑوں پر داغ پڑجانے کی وجہ سے پہننا مشکل ہوتا ہے۔ ذیل میں کپڑوں سے داغ دھبے دور کرنے کی ترکیبیں درج کی جاتی ہیں تاکہ بہنیں زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں۔

سفید کپڑے پر سیاہی

 کپڑے پر جہاں سیاہی لگی ہو وہاں لیمو کا رس مل کر اس پر نمک لگا دو۔ اور پانی سے دھو ڈالو۔

 انڈے کی سفیدی اچھی طرح پھینٹ کر لگا دو۔ اور ڈیڑھ دن کے بعد پانی سے دھو دو۔

 آلو کو چھیل کر دو ٹکڑے کرلو اور اس داغ پر رکھ کر رگڑو، ہلکا سا داغ اس سے بھی اڑ جائے گا۔

سیاہی کا داغ اگر تازہ ہے تو کپڑے سے چھڑانے کے لیے یہ ترکیب بہت اچھی ہے کہ کسی چوڑے منہ کے برتن کے اوپر اس جگہ کو جہاں سیاہی لگی ہے خوب کس کر باندھ دینا چاہیے اور تب ایک ٹماٹر کا ٹکڑا اس جگہ دھیرے دھیرے اس طرح رگڑنا چاہیے کہ اس کا رس وہاں اچھی طرح لگ جائے۔ کچھ دیر لگا دیتا کے بعد اس جگہ پر گرم پانی ڈالنے سے داغ چھوٹ جائے گا۔

اگر کپڑا رنگین ہے تو پانی میں سرکہ ملا کر دھونے سے رنگ نہیں اڑتا۔

سرخ سیاہی کا داغ دور کرنا

آیو سائن کے علاوہ باقی سب سرخ سیاہیوں کے داغ ۹۴ ڈگری کا الکوحل رگڑنے سے اڑ جاتے ہیں۔ اس میں تھوڑا سا ایسٹک ایسڈ بھی ملا لینا چاہیے۔ اس کے ملانے کی ترکیب یہ ہے کہ ایک شیشی میں الکوحل ڈال کر اس میں ایسٹک ایسڈ دونوں ملا کر خوب ہلاؤ اور داغ پر ملو اگر اثر نہ ہو تو ایسڈ کی مقدار بڑھاتے جاؤ یہاں تک کہ داغ بالکل صاف ہوجائے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں