دلوں کا زنگ

مولانا جلیل احسن ندوی

قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِﷺ اِنَّ ھٰذِہِ الْقُلُوْبَ تَصْدَئُ کَمَا یَصْدَئَُ الْحَدِیْدُ اِذَا اَصَابَہُ الْمَائُ، قِیْلَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ وَ مَا جَلاَئُ ھَا؟ قَالَ کَثْرَۃُ ذِکْرِ الْمَوْتِ وَ تِلَاوَۃِ الْقُرْاٰنِ۔ (مشکوٰۃ ـــــ ابن عمرؓ)

ترجمہ: نبی ﷺ نے فرمایا: دل کو بھی زنگ لگتا ہے جس طرح لوہے کو زنگ لگتا ہے جب بھیگ جاتا ہے۔ عرض کیا گیا اے اللہ کے رسولؐ! دل کا زنگ کس چیز سے دور ہوگا؟ فرمایا موت کو بہ کثرت یاد کرنے سے اور قرآن کی تلاوت سے۔

تشریح: موت کو یاد کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آدمی یاد کرے کہ اسے ایک دن مرنا ہے، یہ دنیا اسے ایک دن ہمیشہ کے لیے چھوڑنی ہے، پھر دنیا کی زندگی میں کئے گئے کاموں کی جانچ ہوگی، پوری جانچ، اور جانچنے والا علیم و خبیر خدا ہوگا، جانچ کے نتیجے میں آدمی پاس ہوگا یا فیل اور ناکام، پاس ہونے والے کے لیے ہمیشہ کا سکھ، اور ناکام ہونے والے کے لیے ہمیشہ کا دکھ! یہ حقیقت جس قدر یاد کی جائے گی اسی تناسب سے دل کا زنگ دور ہوتا جائے گا اور اس کو تلاوتِ قرآن سے بہت قوت حاصل ہوتی ہے، تلاوت کے معنی عربی زبان میں بے سمجھے الفاظ پڑھنے کے نہیں آتے بلکہ قرآن کے الفاظ پڑھنے، معنی سمجھنے اور عمل کرنے کا نام تلاوت ہے، لیکن ماتم کیجئے کہ امت کی اکثریت صرف الفاظ پڑھ لینے پر مطمئن ہوگئی ہے!!lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146