دن جیت لیجیے

فاطمہ عزیز

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ ’’اگر آپ نے اپنی صبح کو فتح کرلیا تو آپ نے دن جیت لیا۔‘‘

افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم میں سے کثیر تعداد میں لوگ اپنی صبح کو بے کار کردیتے ہیں زیادہ سو کر، بار بار اپنا الارم بند کرکے، صبح صبح سوشل میڈیا کو چیک کرکے، یہ ساری چیزیں ان کی بقیہ دن پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا دن اچھا گزرے تو آپ اپنی صبح اچھی بنائیں اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی اچھی گزرے اور بزنس ترقی کرے تو اپنی صبح کو بہترین بنائیں۔ یہ اس طرح ہوگا کہ آپ صبح صبح اْٹھیں اور صبح کی تازگی کو محسوس کریں۔ ایک اچھے دن کی بنیاد رکھیں۔ اگر آپ ان سات باتوں کو دھیان میں رکھیں تو یقین کریں آپ اپنی صبح کو بہترین بنائیں گی اور دن آپ کے ہاتھ میں ہوگا۔ پھر آپ زندگی کے ہر مشکل مرحلے کو آسانی کے ساتھ حل کرسکیں گی۔

وہ سات باتیں یہ ہیں۔

-1 صبح دیر تک نہ سوئیں۔

-2 اپنی صبح کو رات میں ہی Plan کریں۔

-3 پانی پینا مت بھولیں۔

-4 صبح صبح سوشل میڈیا سے دور رہیں۔

-5 اپنے کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں۔

-6 کھانے کی عادت صحیح کریں، ناشتہ صحیح وقت پر کریں۔

-7 دوسروں کی حوصلہ افزائی کا انتظار نہ کریں۔

آئیے اب ہم ان سات عادتوں کو تفصیل سے بیان کرتے ہیں۔

-1 ’’کوئی بھی نہیں چاہتا کہ وہ موٹا، سست اور بے وقوف ہو، ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ لوگوں کے پاس پلان نہیں ہوتا۔‘‘

ایک اچھی صبح کے لیے رات میں ہی منصوبہ ترتیب دیں، ایک اچھی صبح رات سے ہی شروع ہوجاتی ہے اور بہتر زندگی اور بہترین صبح کے لیے منصوبہ بہت ضروری ہے۔ ہر روز رات میں سوتے وقت 10-15 منٹ اپنی صبح کے معمولات کو ترتیب دیں کہ آپ کو کون سے کام کرنے ہیں، کون سی نئی بات آپ سیکھیں گی دن بھر میں، اس کے علاوہ سب سے اہم کام یہ کہ رات میں آپ یہ سوچیں کہ آپ نے دن بھر میں کون سے تین کام کامیابی کے ساتھ کیے ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے آپ کی اچھی صبح کے لیے۔ دوسری اہم بات اپنے اہداف بنائیں، کام اور مقاصد متعین کریں، کیونکہ وہ زندگی ہی کیا جس میں آپ نے اپنے گول حاصل نہیں کیے، اس سے پھر آپ اپنی فتوحات پر خوش ہوں گی، ایک ایسی لسٹ بنائیں جس میں آپ اپنے سارے کام خواہ وہ زندگی کے کسی بھی میدان سے متعلقہوں اور آپ انھیں مکمل کرنا چاہتی ہوں تو ان کو کیسے مکمل کرنا ہے اس کے بارے میں بھی سوچیں تا کہ جب آپ صبح میں اْٹھیں تو آپ کے ذہن میں ایک پلان ہو کہ آپ کو کیا کرنا ہے۔

صبح اْٹھنے کی عادت ڈالیں:۔

کچھ لوگ بار بار آف کا بٹن اپنے الارم میں دبا دیتے ہیں کیونکہ وہ اپنے صبح کے کاموں کو Delay کرتے رہتے ہیں اور دیر تک سونے کی عادت ڈال لیتے ہیں۔ آخر کار ان کو اْٹھنا تو پڑتا ہے اور کام بھی کرنے پڑتے ہیں لیکن وہ صبح کا قیمتی وقت کھودیتے ہیں جن سے ان کے کام مکمل نہیں ہوتے اور ان کو غصہ آتا ہے، اس طرح وہ سست اور کاہل ہوجاتے ہیں۔ لیکن جب آپ ایک رات پہلے اپنے سارے کام Plan کرکے رکھیں گے تو آپ کو بستر سے نکلنے میں آسانی ہوگی۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کو کون سا کام کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے۔ جب آپ سورہے ہوتے ہیں تو آپ کا دماغ کام کررہا ہوتا ہے تو آپ اس کو صحیح کام دے کر سوئیں تا کہ آپ کا دماغ اس مسئلے پر کام کرے جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ ہر گز ہرگز بھی Butan Snoof نہ دبائیں اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ زیادہ دیر تک سوئیں تو یاد رکھیں آپ اپنے خوابوں اور خواہشوں کو تباہ کرکے سورہے ہیں۔ آپ اپنے دماغ کو یہ سگنلز دے رہے ہیں کہ آپ کے کام اہم نہیں ہیں، اگر آپ کی بہت بْری عادت ہے کہ آپ اپنے الارم بند کرکے دوبارہ سوجاتے ہیں تو اس کے لیے آپ تین کام کریں۔ ایک تو اپنے فونز سے Sneoge کا آپشن ہی ہٹادیں، دوسرا الارم ایک دفعہ کا سیٹ کریں اور بستر سے دور رکھیں اور تیسرا اگر آپ ایک دفعہ میں نہ اْٹھ پائیں تو خود پر کوئی جرمانہلگائیں۔

جب آپ بستر سے اْٹھ جائیں الارم بند کرنے کے لیے تو اپنا بستر ہاتھ کے ہاتھ درست کرلیں تا کہ دوبارہ سونے کی تمنا نہ ہو۔

اب ہم آتے ہیں تیسری بْری عادت کی طرف اور وہ ہے پانی پینا بھول جانا۔ اکثر لوگ صبح اْٹھ کر پانی نہیں پیتے۔ ریسرچ کے مطابق ہمارا دماغ 73% پانی سے بنا ہوا ہے اور ہمارے دماغ کو چلانے کے لیے پانی چاہیے ہوتا ہے۔ اس لیے صبح سویرے Cofe اور چائے کی تمنا نہ کریں بلکہ کم از کم دو گلاس پانی پئیں، نہار منہ پئیں۔

سوشل میڈیا سے دور رہیں

چوتھی اہم بات کہ ہر طرح کی ایپ اور موبائل فونز پر سوشل میڈیا سے دور رہیں۔ اگر آپ صبح کا وقت سوشل میڈیا میں اٹک گئے تو ایک گھنٹہ وقت کے ضیاع میں کیسے نکل جائے گا یہ آپ کو اندازہ نہیں ہوپائے گا۔

دوسرا نقصان جو سوشل میڈیا سے آپ کو ہوگا وہ یہ کہ دوسرے لوگوں کے Responce، Email آپ کو زیادہ مصروف کریں گی، آپ خود سے پوچھیں کہ صبح سویرے email یاچاٹ چیک کرنے سے آپ کو کیا فائدہ ہے؟ دوسروں کی کامیابی آپ کو حسد، رشک میں مبتلا کرے گی اور دوسروں کی ناکامی آپ کو مایوسی میں مبتلا کرے گی اور صبح صبح دماغ کو مایوسی اور غلط سوچوں سے بچائیں۔ دماغ مایوسی سوچنے لگا تو دن بھر کے کام کیسے ہوں گے۔ اس لیے اپنے آپ کو Mobile اور سوشل میڈیا سے دور رکھیں بلکہ 30-60 منٹ ورزش کریں، Wak کریں، Yoga کریں، اس سے آپ دن بھر تازہ دم رہیں گے۔

دیر نہ کریں

یہ انسان کی فطرت ہے کہ وہ مشکل کام سے دور بھاگتا ہے، اس میں دیر کرتا رہتا ہے۔ لیکن آپ خود سوچیں کہ آپ کو اس سے کیا فائدہ ہوا، دیر یا سویر آخر کار کام آپ کو ہی کرنا ہے تو کوشش کریں کہ پہلی فرصت میں ہی آپ کام کرلیں۔ یاد رکھیں صبح کے وقت دماغ سب سے زیادہ اکٹیو ہوتا ہے اس لیے سارے مشکل کام صبح کریں اور ایسے کام کرنے کی عادت ڈالیں جو آپ نہ کرنا چاہتے ہوں اس لیے کہ دماغ صبح کے وقت میں نئے نئے کام کرنے کی طرف مائل ہوتا ہے۔

حوصلہ افزائی کا انتظار نہ کریں

ہاں یہ ایک انسان کی فطرت ہے کہ اسے تعریف اور حوصلہ افزائی اچھی لگتی ہے اور ہمارے معاشرے میں ہمارے آس پاس والدین، بہن بھائی، دوستوں کی شکل میں ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں جو ہماری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور بْرے وقت میں ہمارا ساتھ دیتے ہیں، لیکن کوشش کریں کہ اپنی حوصلہ افزائی خود کریں۔ جم رون کہتے ہیں ’’حوصلہ افزائی سے آپ کام شروع کرتے ہیں لیکن عادت ایک ایسی چیز ہے جس سے آپ کام مستقل مزاجی سے کرتے ہیں۔‘‘

اس لیے یہ نہ سوچیں کہ روز آپ کی کوئی نہ کوئی حوصلہ افزائی کرے گا یا آپ کو خود ہی خود حوصلہ افزاء سوچیں آئیں گی بلکہ ایسا نہیں ہوگا آپ اپنی Routine اور عادت ایسی اپنائیں کہ آپ کو حوصلہ اور اْمید ملے۔ مثال کے طور پر باغ میں چہل قدمی کے لیے جائیں، صبح صبح آپ اتنی پرجوش باغ کی زندگی دیکھیں گے تو آپ کو حوصلہ اور تروتازگی ملے گی، Gym چلے جائیں، قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھیں کہ یہ زندگی اور روح کا سکون ہے۔

اچھا کھانا کھائیں:۔ اپنی کھانے کی عادات کو ٹھیک کریں۔ آپ کا جو کھانے کا دل کررہا ہے وہ یہ بتاتا ہے کہ آپ کیسی زندگی گزارنے کے عادی ہیں۔ اگر آپ Food junk کھارہی ہیں تو اس کا مطلب ہے آپ سست ہیں اور پورا دن آپ کا سستی میں گزرے گا۔ آپ اچھی غذائیںاور Energetic کھانے کھائیں تو اتنی ہی Energy سے آپ دن بھر کام کریں گی۔ اس لیے اچھا کھائیں اور اپنی صبح کو Energitc بنائیں۔

ان سات عادات سے آپ اپنی صبح کو جیت لیں تا کہ آپ کا دن کامیاب ہو۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں