دومجرب نسخے

ڈاکٹر سید زائر حسین

انار چوںکہ موسمی پھل ہے، اس لیے ہم نے ایک مٹھی خشک انار دانہ 3 گلاس پانی میں 10 منٹ تک ابال کر دل کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو نیم گرم اور نہار منہ استعمال کرانا شروع کیا۔ دل کی دردناک کیفیت میں حیران کن اور تیز رفتار نتیجہ برآمد ہوتا دیکھ کر مزید ایسے مریضوں پر آزمایا جو انجائنا (Angina)، دل کی شریانوں کی تنگی میں مبتلا ہونے کی وجہ سے چند قدم چلنے پھرنے میں بھی درد اور دشواری محسوس کر رہے تھے۔ نتیجہ پھر حیرت انگیز برآمد ہوا۔ مریضوں نے غیر معمولی آرام محسو س کیا۔ بیرون ملک ایک اور مریض پر کیے جانے والے تجربے کا اندازہ اس کی انجیوگرافی رپورٹ سے ہوا، مریض کی شریانوں کی تنگی اور بندش کا سبب بننے والا Plaque دس مہینے تک روزانہ چوتھائی گلاس انار کا جوس پینے سے پوری طرح تحلیل ہوگیا اور یوں دل کی شریانیں پوری طرح کھل کر صاف ہوگئیں۔ واضح رہے اس آسان علاج میں نہ دردکش دوا استعمال ہوئی، نہ ہی خون پتلا کرنے والی دوا۔ انجائنا کے مریض ایک ہفتے تک یہ نسخہ استعمال کرنے کے بعد بیان کرتے ہیں کہ ’’اب ہمیں کوئی تکلیف محسوس نہیں ہورہی ہے۔‘‘ اس نسخے کا ایک اور طریقۂ استعمال یہ بھی ہے کہ ایک مٹھی انار دانہ ڈیڑھ گلاس پانی میں رات کو بھگو دیں اور صبح نہار منہ نچوڑ کر چھان کر پی لیں، یا انار کے موسم میں روزانہ آدھا گلاس تازہ جوس استعمال کرلیں، یا روزانہ پورا ایک انار صبح نہار منہ کھائیں اور ایک گھنٹے تک پانی کے علاوہ کچھ بھی کھانے پینے سے پرہیز کریں۔ تازہ انار، انار دانے یا انار کے جوس کے اس آسان علاج نے دل کے مریضوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ بے شمار مریضوں کو امراض قلب میں مبتلا دیکھ کر اس نسخے کو عام کرنے کا فیصلہ کیا، تاکہ خلقِ خدا اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکے۔ اگرچہ اس نسخے کے ساتھ دردکش خون پتلا کرنے والی کسی اضافی دوا کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی، پھر بھی خون پتلا کرنے کی ضرورت محسوس ہو تو بے شمار فوائد کا حامل تل کا تیل ایک یا دو کھانے کے چمچے روزانہ استعمال کرنے سے آپ کا خون پتلا بھی رہے گا۔ یہ تیلLDL (نقصان دہ کولیسٹرول کو کم اور HDL (فائدہ مند کولیسٹرول) کو بڑھانے میں مددگار ہے۔ واضح رہے کہ دل کی شریانوںکی تنگی اور بندش کا سبب بننے والا Plaque جو کولیسٹرول، کیلشیم اور دیگر چربیلے مادوں (Fatty Deposits) کا مجموعہ ہوتا ہے، انار کے استعمال سے تحلیل ہونے لگتا ہے۔

اس شفاء بخش عمل کو مزید تیز رفتار بنانے کے لیے آپ زیادہ سے زیادہ چہل قدمی، تیل چکنائی سے پرہیز، اضافی غذائوں، امرود، آلو بخارے، نہار منہ لیموں اور شہد کا آمیزہ، کسی بھی قسم کا اصلی سرکہ اور تل کا تیل استعمال کرسکتے ہیں۔

جدید ترین تحقیق کے مطابق دل کے مریضوں اور چالیس سال سے زائد تمام افراد کے لیے خون کو پتلا رکھنے، خون میں موجود Clots کو دور کرنے، کولیسٹرول کو نارمل کرنے، دل کے دوروں اور دردوں سے محفوظ رہنے، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور بے خوابی کو دور کرنے کے لیے ہومیو پیتھک دوا (Arnica 30) کے تین قطرے آدھا کپ پانی میں ملا کر روزانہ رات سوتے وقت استعمال کرنا دل کی بیشتر پیچیدگیوں کا آسان، بہتر، سستا، منفی اثرات سے پاک اور گوناگوں فوائد سے بھرپور علاج ہے۔

٭٭٭

ہم نے ہائی بلڈ پریشر کے نئے اور پرانے مریضوں کو 5 عدد آلوبخارے ایک گلاس پانی میں بھگو کر صبح اس کی گٹھلیاں علیحدہ کرکے، آلو بخاروں کو پانی سے اچھی طرح حل کرکے یہ پانی روزانہ صبح نہار منہ 6 ماہ تک استعمال کرنے کا مشورہ دیا (نہار منہ ضروری نہیں)۔ مریضوں نے بلڈ پریشر کی تمام دوائیں ترک کرکے، یہ نسخہ استعمال کرنا شروع کیا اور پہلے ہی دن بڑھے ہوئے بلڈپریشر کو نارمل ہوتا دیکھ کر انتہائی حیرت کا اظہار کیا۔ ایک مریضہ جن کا اوپر کا بلڈ پریشر (Systolic) 190 سے 210 اور نیچے کا (Diastolic) 100 سے 110 تک رہتا تھا، میری ہدایت پر روزانہ ایک کپ آلو بخارے کا پانی صرف اْس وقت استعمال کرتیں جب ان کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا، اور یہ 5 سے 10 منٹ کے اندر اندر نارمل ہوجاتا۔ یہ سلسلہ دو ہفتے تک جاری رہا اور وقفہ وقفہ سے بلڈ پریشر بڑھنے کا یہ سلسلہ رک گیا اور وہ معمول کی خوراک (روزانہ صبح نہار منہ ایک گلاس) پینے لگیں، بلڈ پریشر نارمل رہنے لگا اور مریضہ نے ڈیڑھ ماہ تک یہ نسخہ استعمال کرکے ترک کردیا۔ کئی مہینے تک روزانہ چیک کرنے پر ان کا بلڈ پریشر نارمل ہی پایا گیا جو مریضہ اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے نہایت حیران کن امر تھا۔

کچھ مریضوں کا مختلف مدت میں بلڈ پریشر نارمل ہونا اور مدت بھی چند مہینے، زندگی بھر دوائیں کھانے سے یقینا بہتر ہے اور یہ دوائوں سے نجات دینے والا محدود مدت کا پائیدار علاج ہے، جو جدید میڈیکل سائنس میں ابھی موجود نہیں ہے۔ واضح رہے کہ تازہ پھل کو آلوچہ (Plum) اور خشک ہونے پر اس کو آلو بخارہ (Prune) کہتے ہیں۔ آلو بخارے بلڈ پریشر، کولیسٹرول، فالتو چربی اور موٹاپے کو کم، جسمانی دردوں کو آرام، بخار، جسمانی کمزوری، قبض اور یرقان کو دور، نظام ہضم کو سہل، الٹی متلی اور ہچکی میں فوری آرام، بھوک کو نارمل اور طبیعت کو تازہ دم ہی نہیں، جلد کی تمام جھریوں کو ختم کرنے کے علاوہ موسم گرما کی اکثر پیچیدگیوں سے محفوظ رہنے اور ان کو دور کرنے کا آسان علاج بھی ہیں۔

ان اضافی طبی فوائد اور بے شمار افراد کو بلڈ پریشر میں مبتلا دیکھ کر اس نسخے کو عام کرنے کا فیصلہ کیا، تاکہ خلق خدا اس قیمتی نسخے سے بھرپور استفادہ کرسکے۔ دل اور دورانِ خون کی کسی بھی پیچیدگی سے آئندہ محفوظ رہنے، شریانوں کی قدرتی لچک بحال کرنے، شریانوں میں موجود آلائشیں (Plaque) اور Clots کو تحلیل کرنے، خون کو پتلا رکھنے، دل کے درد اور دوروں سے محفوظ رہنے، شوگر کی پیچیدگیوں اور شوگر کے مریضوں میں درست نہ ہونے والے زخموں کو فوری درست کرنے کے لیے منفی اثرات سے محفوظ اور گوناگوں فوائد سے بھرپور Anti-Aging ہومیو پیتھک دوا (Arnica 30) کے 3 قطرے آدھا کپ پانی میں ملا کر روزانہ سوتے وقت استعمال کرنا اپنا معمول بنا لیں۔

زندگی بھر غذا کے طور پر دوائیں استعمال کرکے بھی مستقل بیمار رہنے والے بھولے بھالے مریضوں سے گزارش ہے کہ ساری زندگی دوائیں کھانا، دوائوں کے Effects Side کی تمام تر پیچیدگیاں برداشت کرنا اور مریضوںکا آخرکار اسی مرض میں دنیائے فانی سے کوچ کرجانا کسی المیے سے کم نہیں۔ ہم نے بلڈ پریشر کے مستقل علاج کے لیے دوا کے مقابلے میں غذا، نقصان دہ کے مقابلے میں فائدہ مند، عمر بھر کے مقابلے میں محدود مدت کا، مہنگے کے مقابلے میں سستا اور متبادل علاج پیش کیا ہے۔ اس نسخے میں بے شمار تجربات اور مشاہدات کی محتاط سچائی شامل ہے۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں