دیس بدیس کے کھانے

غزالہ عامر

بھنڈی مسالہ

اجزاء:

بھنڈ: آدھا کلو گرام

پیاز: (کتری ہوئی) تین سے چار عدد (درمیانے سائز)

ٹماٹر: تین سے چار عدد (کاٹ لیں)

ہری مرچ: تین سے چار عدد (چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں)

سفید زیرہ: ایک چائے کا چمچ

اجوائن: ایک چائے کا چمچ

نمک: حسب ذائقہ

پسی ہوئی سرخ مرچ: حسب ذائقہ

پسی ہوئی ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

پسا ہوا دھنیا: آدھا چائے کا چمچ

پانی: آدھا کپ

کوکنگ آئل: آدھا کپ

بنانے کا طریقہ:

بھنڈی کو اچھی طرح دھولیں۔ پھر سر اور دم کاٹنے کے بعد بیچ میں سے نصف کرلیں۔ اب فرائی پان میں تھوڑا سا تیل ڈال کر گرم کریں۔ تیل کڑکڑانے لگے تو اس میں سفید زیرہ اور اجوائن ڈال کر بھون لیں۔ اب فرائی پین میں بھنڈیاں ڈال دیں۔ آنچ درمیانی رکھیں۔ دس منٹ تک پکانے کے بعد بھنڈیاں اُتار کر علیحدہ ڈش میں رکھ دیں۔ پھر باقی تیل فرائی پان میں ڈال کر اس میں پیاز بھون لیں۔ پیاز کا رنگ سنہرا ہوجائے تو ٹماٹر شامل کردیں اور چمچے سے اچھی طرح چلائیں۔ اب نمک، سرخ مرچ، ہلدی اور دھنیا شامل کردیں اور چمچے سے چلاتے ہوئے اچھی طرح مکس کرلیں۔ دو منٹ کے بعد فرائی پین میں پانی ڈال دیں۔ فرائی پین کو ڈھک دیں اور درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔ لگ بھگ پانچ منٹ کے بعد جب یہ آمیزہ اچھی طرح پک چکا ہو تو بھنڈیاں شامل کردیں۔ اوپر سے ہری مرچیں ڈال دیں اور چمچہ چلاتے رہیں۔ پانچ سے دس منٹ کے بعد آپ کی یہ مزیدار ڈش تیار ہوجائے گی۔ گرما گرم چپاتی اور رائتے کے ساتھ پیش کریں۔

میتھی کلیجی

کلیجی: ایک پاؤ

ادرک کا پیسٹ: ایک چائے کا چمچ

لہسن کا پیسٹ: ایک چائے کا چمچ

تیل: آدھا کپ

پسا ہوا زیرہ: ایک چائے کا چمچ

گرم مسالہ: ایک چوتھائی چائے کا چمچ

ہری مرچ: حسب ضرورت

پیاز: دو عدد (کاٹ لیں)

نمک: آدھا چائے کا چمچ

پسی ہوئی سرخ مرچ: ایک چائے کا چمچ

ہرا دھنیا: حسب ضرورت

قصوری میتھی: دو کھانے کے چمچے

پسی ہوئی سیاہ مرچ: حسب ضرورت

بنانے کا طریقہ:کلیجی میں نمک اور سیاہ مرچ ملا کر پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اب فرائی پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں پیاز تل لیں۔ پیاز سنہری ہوجائے تو اس میں گرم مسالے کے علاوہ دیگر تمام مسالے شامل کریں، تھوڑا سا پانی ڈالیں اور اچھی طرح فرائی کریں۔ مسالا اس وقت تک پکائیں کہ اچھی طرح گل جائے۔ اس درمیان پانی کے چھینٹے بھی دیتے رہیں۔ اب مسالے میں کلیجی شامل کریں اور چمچے سے چلاتے ہوئے اچھی طرح پکائیں۔ چند منٹ تک پکانے کے بعد چولھے سے اتار لیں۔ گرم مسالا اور قصوری میتھی ملادیں اور ادرک کے باریک ٹکڑوں اور ہرے مسالے سے سجا کر پیش کریں۔

چکن رائتہ

اجزاء:

مرغ کا گوشت: سو گرام

پیاز: ایک عدد

دہی: آدھا کلو

سرخ مرچ (کٹی ہوئی): ایک چائے کا چمچ

گرم مسالا: ایک چائے کا چمچ

زیرہ (بھنا ہوا): ایک چائے کا چمچ

نمک: حسب ضرورت

لہسن (پسا ہوا): ایک چائے کا چمچ

ادرک (باریک کٹی ہوئی): دو کھانے کے چمچے

ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے): دو عدد

پودینے کے پتے: (باریک کٹے ہوئے)

دو چائے کے چمچے

کھیرا: (باریک کٹا ہوا) ایک عدد

بنانے کا طریقہ: گوشت میں لہسن اور نمک ڈال کر ابال لیں۔ گوشت گل جائے تو ریشے الگ کرلیں۔ ایک برتن میں (مٹی کی چھوٹی ہانڈی ہو تو بہتر ہے) دہی پھینٹ کر سرخ مرچ اور ادرک ڈال کر یک جان کرلیں۔ اب اس میں گوشت کے ریشے، ٹماٹر، پودینہ، کھیرا، تھوڑا سا گرم مسالا اور زیرہ شامل کردیں۔ آخر میں پیاز لال کر کے بگھار ڈال دیں۔ لذیذ چکن رائتہ تیار ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں