فل فرائی فیشن
اشیاء: چار عدد مچھلی، ایک چائے کا چمچہ ادرک، لہسن کا پیسٹ کارن فلاور دو چائے کا چمچہ، لیموں کا رس ایک چائے کا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ہلدی پاؤڈر ایک ایک چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ تیل تلنے کے لیے۔
ترکیب: مچھلی کو بیسن یا آٹا لگا کر اچھی طرح دھولیں، اس کے بعد مچھلی کے قتلے میں اوپر دیے ہوئے تمام مصالحے ملا دیں، تیل کے علاوہ دس پندرہ منٹ کے بعد گرم تیل میں اچھی طرح تل لیں۔
مونگ دال کا حلوا
اشیاء: دو کپ پیلی مونگ دال، ڈیڑھ کپ اصلی گھی، دو کپ دودھ، ایک کپ کھویا، ڈیڑھ کپ شکر، ایک چوتھائی کپ بادام کا جو، پستہ تین یا چار ہری الائچی۔
ترکیب: مونگ دال کو اچھی طرح دھوکر آٹھ گھنٹے تک بھگو کر رکھیں پھر مکسر میں باریک پیس لیں۔ ایک کڑھائی میں گھی گرم کر کے اس میں الائچی کے دانے ڈال کر کڑکڑائیں اور اس میں پسی ہوئی مونگ دال ڈال کر دھیمی آنچ میں لگاتار چلاتے ہوئے بھونیں جب کڑھائی گھی چھوڑنے لگے تب دودھ ڈال کر پکائیں کھویا اور شکر ڈال کر بھونیں، آخر میں دو بوند کیوڑہ ڈال کر اتار لیں۔ کاجو بادام پستہ سے سجا کر پیش کریں۔
بھنا ہوا گوشت
اشیاء: بکرے یا گائے کا گوشت ایک کلو (ران کا) تیل ایک پیالی، پیاز چار عدد (کاٹ کر سنہری تل لیں) لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، گرم مسالہ ثابت، دار چینی ایک انچ، لونگ چھ عدد چھوٹی الائچی چار عدد، تیج پتہ چار پانچ عدد ادرک لہسن کاپیسٹ چار چائے کے چمچ۔ دہی ایک پاؤ، ٹماٹر ایک پاؤ کٹی ہوئی۔ ہلدی دھنیا پاؤڈر ایک ایک چائے کا چمچہ، ہرا دھنیا تھوڑا سا سجانے کے لیے۔
ترکیب: دیگچی میں تیل گرم کریں، اس میں ثابت گرم مسالہ ڈال دیں، خوشبو آنے پر گوشت اور نمک ڈال کر بھون لیں۔ پانی خشک ہونے پر ادرک لہسن کا پیسٹ لال مرچ، ہلدی دھنیا کا پاؤڈر ملا کر بھون لیں۔ اب ٹماٹر تلی ہوئی پیاز کا چورا، دہی ملا کر بھونیں جب دہی ٹماٹر پیاز مکس ہو جائے تو دو پیالی پانی ڈال کر گلنے کے لیے ڈھکن لگا کر چولھے کی آنچ درمیانی کر کے رکھ دیں۔ آدھا گھنٹے بعد گوشت چیک کریں، گلنے پر پسا گرم مسالہ ڈال کر بھون لیں، آخر میں ہرا دھنیا باریک کاٹ کر ڈال دیں۔ دومنٹ کے بعد اتار لیں۔ بھنا ہوا گوشت تیار ہے، خوشبو اچھی آرہی ہے۔
کافی فرنی
اشیاء: ۱۰۰ گرام چاول کا آٹا، ایک لیٹر دودھ، ۱۰۰ گرام شکر، تین چائے کا چمچ، کافی پاؤڈر الائچی پاؤڈر، پستہ، بادام کاجو سجاوٹ کے لیے۔
ترکیب: دودھ میں الائچی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح ابال لیں پھر چاول کا آٹا ڈال کر برابر چلاتی رہیں۔ ۲۰ منٹ کے بعد اس میں شکر اور کافی پاؤڈر ڈال کر ۱۰ منٹ اور پکائیں (چمچہ برابر چلاتی رہیں) اتار کر چھوٹی چھوٹی پیالیوں میں نکالیں اوپر سے کٹا ہوا میوہ سجائیں، ٹھنڈا ہونے کے بعد فریج میں جمنے کے لیے رکھ دیں۔ ایک گھنٹے کے بعد نکال کر کھائیں۔ مزے دار کافی فرنی تیار ہے۔