زکوٰۃ

مولانا جلیل احسن ندوی

عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍؓ قَالَ اُمِرْنَا بِاِقِامِ الصَّلٰوۃِ وَ اِیْتَائِ الزَّکٰوۃِ وَ مَنْ لَمْ یُزَکِّ فَلاَ صَلٰوۃَ لَہٗ، وَ فِیْ رِوَایَۃٍ فَلَیْسَ بِمُسْلِمٍ یَنْفَعُہٗ عَمَلُہٗ۔ (ترغیب بہ حوالہ طبرانی)

ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ ہم کو نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ دینے کا حکم دیا گیا ہے، اور جو شخص نماز پڑھے اور زکوٰۃ نہ دے تو اس کی نماز اللہ کے یہاں مقبول نہ ہوگی اور ایک دوسری روایت میں یہ ہے ’’ایسا شخص مسلم نہیں ہے، جس کو اس کا عمل قیامت میں نفع دے۔‘‘

عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَؓ اَنَّ النَّبِیَّ ﷺ قَالَ اِذَا اَدَّیْتَ زَکٰوۃَ مَالِکَ فَقَدْ قَضَیْتَ مَا عَلَیْکَ، وَ مَنْ جَمَعَ مَالاً حَرَامًا ثُمَّ تَصَدَّقَ بِہٖ لَمْ یَکُنْ لَّہٗ فِیْہِ اَجْرٌ وَکَانَ اِصْرُہٗ عَلَیْہِ۔ (صحیح ابن خزیمہ و صحیح ابن حبان)

ترجمہ: حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: جب تم نے اپنے مال کی زکوٰۃ (مفروضہ) دے دی تو تم اللہ کے حق سے سبک دوش ہوگئے، اور جس نے حرام مال جمع کیا اور اسے اللہ کی راہ میں دیا تو اس پر اسے کوئی اجر نہیں ملے گا بلکہ الٹا گناہ ہوگا۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں