سافٹ ڈرنکس کا استعمال اور کینسر

ماخوذ

ماہری نے سافٹ ڈرنکس، سوڈا اور دیگر میٹھے مشروبات کے استعمال سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پیچیدہ کینسر لاحق ہوسکتا ہے۔ جرنل آف نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سوڈا اور سافٹ ڈرنکس سے صفرا کی نالیوں (بائل ڈکٹ) اور پتے کا کینسر ہوسکتا ہے۔ تحقیق کے لیے ماہرین نے ۷۰ ہزار سے زائد افراد کی مشروبات پینے کی عادت کو مسلسل ۱۳ برس تک نوٹ کیا، اس دوران ۱۵۰ افراد کو بائل ڈکٹ اور پتے کا کینسر ہوگیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ جن افراد نے روزانہ تین سے چار مرتبہ سافٹ ڈرنکس پی یا میٹھے مشروبات (پھلوں کے رس کو ہٹا کر) استعمال کیے ان کی اکثریت کو یہ کینسر ہوا اور عموماً لوگ اس قسم کے سرطان کے شکار نہیں ہوتے۔ ماہرین کے مطابق زیادہ سافٹ ڈرنکس پینے والے افراد میں ایسے کینسر کا خطرہ دو گنا ہو جاتا ہے اور دنیا میں یہ اپنی نوعیت کا واحد مطالعہ ہے جس میں سافٹ ڈرنکس سے پتے کے سرطان کا تعلق واضح کیا گیا ہے۔ تاہم بعض ناقدین نے کہا ہے کہ اس میں تمباکو نوشی، شراب نوشی اور دیگر عوامل کا جائزہ نہیں لیا گیا جو کینسر کی ممکنہ وجہ بھی بن سکتے ہیں۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146