سامانِ افطار

ماخوذ

بینگن اور چکن کے رول

اجزاء: بون لیس چکن : آدھا کلو

بینگن : تین عدد گول بڑے سائز کے

انڈہ: ایک عدد ابال کر ، دو انڈوں کی سفیدی

مایونیز: تین کھانے کے چمچ

پنیر: تین کھانے کے چمچ

کالی مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ

میدہ: تین کھانے کے چمچ

دودھ: تین کھانے کے چمچ

ڈبل روٹی کا چورا: حسب ضرورت

نمک: حسب ذائقہ

ڈالڈا : کو کنگ آئل فرائی کرنے کے لیے

ترکیب:چکن کی بوٹیوں میں ڈیڑھ گلاس پانی اور نمک ڈال کر ابال لیں، پانی خشک ہونے پر بوٹیوں کے ریشے بنالیں اور اس میں مایونیز، پنیر، آدھا چمچ کالی مرچ پاؤڈر، نمک اور ابلے ہوئے انڈے کے باریک ٹکڑے شامل کر کے خوب اچھی طرح مکس کرلیں۔ بینگن کا چھلکا اتار کر اس کے لمبے اور پتلے پارچے بنا لیں اور آئل گرم کر کے انھیں نرم ہونے تک فرائی کریں اور نکال لیں۔ اب بینگن کے ان پارچوں کو کسی ٹرے میں پھیلا کر ہر ایک پر چکن کا آمیزہ رکھ کر رول بنالیں۔ انڈے کی سفیدی، میدہ اور دودھ میں باقی کالی مرچ اور ذرا سا نمک ملا کر پیسٹ بنالیں۔ بیگن کے رول اسی پیسٹ میں دبو کر ڈبل روٹی کا چورا لگاتے ہوئے سنہری ہونے تک ڈیپ فرائی کرلیں اور کیچپ یا چٹنی کے ساتھ نوش کریں۔

دہی والے چھولے

اجزاء: کابلی چنے : ایک پاؤ (رات کو چٹکی بھر سوڈا ڈال کر بھگو دیں)

سرخ مرچ پاؤڈر: حسب پسند

نمک : حسب ذائقہ

پیاز: بڑے سائز کی ایک عدد باریک کتری ہوئی

زیرہ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ

بناسپتی: پاؤ کپ

ترکیب:بھیگے ہوئے کابلی چنے کو ابال کر اچھی طرح گلالیں جب گل جائیں تو اتار لیں۔ گھی میں پیاز گلابی کر کے نمک اور مرچ شامل کریں اور بھون لیں، اب اس میں چنے بھی ڈال کر مزید تین سے چار منٹ تک بھونیں اور پھر دہی، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں بھی ملا دیں اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد چولھے سے اتار لیں اور زیرہ چھڑک کر تناول کریں۔

فرائڈ آلو قتلے

اجزاء: آلو : (قتلوں میں کٹے ہوئے) : دو عدد

کارن فلور : آدھی پیالی

انڈے: دو عدد

نمک،کالی مرچ اور چھولے کا مصالحہ: ایک ایک چائے کا چمچہ

ترکیب:کارن فلور کو ٹھنڈے پانی میں گھول کر اس میں نمک، کالی مرچ اور چاٹ کا مصالحہ ملائیں پھر انڈوں کو پھینٹ لیں۔ اب آلو کے قتلوں کو پہلے کارن فلور اور پھر انڈوں میں لپیٹ کر تل لیجئے۔ لذیذ رنگ تیار ہیں۔

فرائڈ چکن اور سبزیاں

اجزاء:

چکن کیوب: ایک کپ

گاجر کیوب: ایک کپ (چو کور ٹکڑے)

آلو کیوب: ایک کپ چوکور ٹکڑے

مٹر کے دانے : ایک کپ (ابلے ہوئے)

ٹماٹر: ایک کپ

ٹماٹر کے چوکور ٹکڑے: ایک کپ

پھلیاں کے ٹکڑے: آدھا کپ

بیگن چوکور ٹکڑے: ایک کپ

پھول گوبھی: ایک کپ

بند گوبھی: آدھا کپ

سرکہ: دو ٹیبل اسپون

چینی: ایک ٹیبل اسپون

نمک : ایک ٹیبل اسپون

تیل: آدھا کپ

ترکیب: تیل میں ایک ایک کر کے سبزی ڈالیں اور فرائی کرنے کے بعد نکالتی جائیں۔ آخر میں چکن ڈال کر فرائی کریں۔ پھر اس میں فرائی کی ہوئی سبزیاں، نمک اور ساس ڈال کر ہلکا سا فرائی کر کے نکال لیں۔

اجزاء: تلی ہوئی مونگ کی دال : دو سو گرام

نمک: حسب ذائقہ

پیاز : دو عدد درمیانی (باریک کٹی ہوئی)

ہرا دھنیا: (باریک کٹا ہوا) ایک گڈی

پودینہ: (باریک کٹا ہوا) آدھی گڈی

ہری مرچیں: (باریک کٹی ہوئی) چار سے چھ عدد

لیموں کا رس: دو کھانے کے چمچ

سموسے کی پٹیاں: دو درجن

میدہ: دو چائے کے چمچ

ڈالڈا کوکنگ آئل تلنے کے لیے

ترکیب:دال میں نمک، پیاز، دھنیہ، پودینہ، ہری مرچیں اور لیموں کا رس ملا کر دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔ سموسوں کو چپکانے کے لیے میدہ میں تھوڑا سا پانی ڈال کر گاڑھا سا پیسٹ بنالیں۔ سموسے کی پٹی کو ہاتھ میں لے کر تکونی شکل میں فولڈ کریں۔

اس میں ایک کھانے کا چمچ دال کا مکسچر بھر کر دوبارہ سے اسی شکل میں رہتے ہوئے موڑ لیں۔ اچھی طرح سے بند کر کے میدہ کے پیسٹ سے چپکا دیں۔ سموسوں کو دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

کڑاہی میں ڈالڈا کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں اور سموسوں کو گدلڈن براؤن فرائی کرلیں۔

پریزنٹیشن: املی کی چٹنی اور ہرے مصالحے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں