سبزیوں کی بہار

ماخوذ

مکئی کی روٹی، سرسوں کا ساگ اور گھی شکر

اجزاء : برائے مکئی کی روٹی۔

مکئی کا آٹا: دو کپ

دودھ گرم:

آدھا کپ۔

دیسی گھی: برائے فرائنگ

جنگلی پودینہ: آدھا چائے کا چمچ

گرم پانی: حسب ضرورت۔

اجزاء: برائے سوسوں کا ساگ۔

سرسوں: ایک کلو کاٹ لیں۔

پالک: آدھا کلو کاٹ لیں۔

بتھوا دو سو پچاس گرام۔

ہری مرچ دس یا بارہ کاٹ لیں۔

ادرک: پچاس گرام کاٹ لیں، نمک، ایک چائے کا چمچ۔

گھی یا مکھن: ایک کھانے کا چمچ۔ گندم کا آٹا، ڈیڑھ کھانے کا چمچ۔ براؤن شکر تھوڑی سی۔ شکر: تین چائے کے چمچ۔

ترکیب برائے مکئی کی روٹی:

مکئی کے آٹے میں دودھ، نمک اور جنگلی پودینہ ملا کر اسے پانی کے ساتھ گوندھ لیں۔ اس وقت تک گوندھیں جب تک وہ نرم نہ ہوجائے۔ اب ایک چھوٹا سا پیڑا بنا کر اسے بیل لیں اور گول روٹی کی شکل دے دیں۔ اگر ضرورت ہو تو تھوڑا سا آٹا ملادیں۔ گرم توے پر گھی استعمال کرتے ہوئے دونوں طرف سے روٹی کو پکائیں۔ حتی کہ اس پر ہلکے گلابی دھبے سے نمودار ہونے لگیں گرم گرم گھی شکر کے ساتھ سرو کریں۔

ترکیب برائے سرسوں کا ساگ:

سرسوں، بتھوا اور پالک کو اچھی طرح دھو کر پریشر ککر میں ڈال دیں اس میں ہری مرچ، ادرک، براؤن شکر، نمک اور آدھا کپ پانی ملادیں۔ تیز آنچ پر دس منٹ تک پریشر کک کریں اور پھر ۴۵ منٹ ہلکی آنچ پر۔ پریشر کوکر کھول کر ساگ کو باریک پیس لیں۔ یا باریک گرائنڈ کرلیں اب اس میں گندم کا آٹا ملا کر دھیمی آنچ پر دس منٹ پکائیں۔ فرائنگ پین میں گھی گرم کریں اور اسے ساگ میں ڈال دیں (اگر نمک مرچ کم محسوس ہو تو مزید شامل کرسکتی ہیں) ساگ کو مکھن لگی مکئی کی روٹی، کچی پیاز اور ہری مرچوں کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

گھی شکر

کسی برتن میں دو کھانے کے چمچ گھی گرم کریں اور اس میں تین کھانے کے چمچ شکر ملادیں۔ اسے اچھی طرح چلائیں اور گرما گرم مکئی کی روٹی کے ساتھ سرو کریں۔

ساگ والا گوشت

اجزاء:

بکرے کا گوشت:ساٹھ گرام۔ پالک: پانچ سو گرام۔ نمک حسب ذائقہ۔ ہری مرچ: پانچ عدد۔ لہسن کے جوے چھ یا آٹھ عدد چوپ کرکے۔ ادرک ایک انچ کا ٹکڑاقاشوں میں۔ تیز پات: دو عدد۔ گرم مصالحہ، ایک کھانے کا چمچ۔ ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ۔ لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ۔ زیرہ ایک چائے کا چمچ۔ سرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ۔ پیاز ایک کپ لچھوں کی شکل میں، کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ۔

ترکیب:

گوشت کو صاف کر کے دھوئیں اور ڈیڑھ ڈیڑھ انچ کی بوٹیاں بنالیں پالک کو صاف کر کے ڈنڈیاں علیحدہ کر دیں۔ ایک منٹ کے لیے نمک ملے ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر نکال لیں اور پانی نتھار لیں ہری مرچوں کے ساتھ ہلکا سا گرائنڈ کرلیں۔ ایک برتن میں تیل گرم کر کے تیز پات ڈالیں اور پھر گرم مصالحہ اور زیرہ بھی شامل کر لیں۔ زیرے کا رنگ تبدیل ہونے لگے تو اس میں پیاز ڈالیں اور ہلکی سنہری ہونے پر چوب کیا ہوا لہسن بھی شامل کرلیں۔ ادرک و لہسن کا پیسٹ، سرخ مرچ پاؤڈر اور گوشت ڈال کر تیز آنچ پر بھونیں اور تین کپ پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں۔ آخر میں پالک اور نمک ڈال کر مزید پکائیں اور بھون کر اتارلیں۔ اور گرم گرم تناول فرمائیں۔ یاد رہے کہ گرم مصالحہ چھ چھوٹی چھوٹی الائچیوں، دو بڑی الائچیوں اور ایک ٹکڑا دار چینی پر مشتمل ہوگا۔

پالک مولی کا ساگ

اجزاء:

سفید مولی، ایک کلو۔

پالک دو کلو۔

ہری مرچ دس عدد

گھی ایک چمچ۔ نمک حسب ضرورت سرخ مرچ دس عدد۔

ترکیب:

پالک کو اچھی طرح دھو کرکاٹ لیں اور اس کو تھوڑی دیر پانی میں بھگو دیں جب بھیگتے ہوئے دس پندرہمنٹ ہوجائیں تو پالک کو اسی طرح پانی میں ابال لیں۔ پانی خشک ہوجانے پر اسے پیس لیں اور اسے ایک برتن میں رکھ دیں سب سے پہلے گھی میں پیاز کو لچھے دار کاٹ کر بھون لیں۔ پیاز کو اس قدر بھونا جائے کہ وہ بادامی رنگ کی ہوجائے۔ چولہا گرم کرکے پیاز پر مصالحہ ڈالیں اور پانی کا ہلکا ہلکا چھینٹا بھی دیں۔ اس کے بعد مولی اور پالک بھی ڈال دیں۔ اب سالن کو دم پر لگادیں اور مولی کے گل جانے پر استعمال کریں۔

ہری پیاز کوفتہ

اجزاء:

قیمہ : ایک پاؤ

ہری پیاز: (باریک کتری ہوئی) چار کھانے کے چمچ

انڈا: ایک عدد، اجینو موتو آدھا چائے کا چمچ

کارن فلور دو کھانے کے چمچ ادرک (باریک کتری ہوئی) دو چائے کے چمچ۔

سویاسوس ڈیڑھ کھانے کا چمچ، پسی سیاہ مرچ حسب پسند۔

نمک: حسب ذائقہ

ڈبل روٹی کا چورا: حسب پسند، ڈالڈا کوکنگ

آئل: فرائی کے لیے۔

ترکیب:

دو کھانے کے چمچ پانی میں کارن فلور گھول کر قیمے اور ہری پیاز کے ساتھ ملا دیں۔ ساتھ ہی دیگر تمام مسالے اور انڈا بھی پھینٹ کر شامل کرلیں۔ اس تمام آمیزے کو اچھی طرح مکس کر کے نرم کرلیں اور اخروٹ کے سائز کے چھوٹے چھوٹے کوفتے تیار کرلیں۔ کڑاہی میں آئل گرم کر کے ان کوفتوں کو ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹتے ہوئے سنہری فرائی کرلیں اور شام کی چائے کے ساتھ نوش فرمائیں، اگر تل لگانا مقصود ہو تو پھر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کرنے کی بجائے کوفتوں کو تلوں میں رول کریں۔

چکن کارَن سوپ

مرغ کی یخنی: چار سے چھ پیالی

چکن: (ریشہ کی ہوئی) ایک پیالی

نمک :حسب ذائقہ

لہسن: پیسا ہوا آدھا چائے کا چمچ

سفید مرچ: ایک چائے کا چمچ

چینی: ایک چائے کا چمچ

چائنیز نمک: ایک چائے کا چمچ

مکئی کے دانے: آدھی پیالی

سرکہ: دو کھانے کے چمچ

انڈے: دو عدد

سویا ساس: دو کھانے کے چمچ

کارن فلور: دو سے تین کھانے کے چمچ

ڈالڈا کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ۔

سوپ کے لوازمات:

سرکہ: حسب ضرورت

ہری مرچ: (کٹی ہوئی) حسب ضرورت

سویا ساس: حسب ضرورت

چلی ساس: حسب ضرورت

ہری پیاز (باریک کٹی ہوئی) حسب ضرورت۔

ترکیب:

یخنی بنانے کے لیے دیگچی میں آدھا کلو مرغی کی ہڈیوں کو آٹھ سے دس پیالی پانی کے ساتھ اتنی دیر اُبالیں کہ تقریباً چار پیالی یخنی رہ جائے۔ یخنی کو ہیک سے محفوظ رکھنے کے لیے اس میں اُبال آنے کے بعد ایک چھوٹی چھلی ہوئی ثابت پیاز اور دو چار ثابت کالی مرچیں شامل کردیں۔

٭ ایک علیحدہ دیگچی میں ڈالڈا کوکنگ کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ تک ہلکا گرم کر کے اس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں۔ چکن ڈال کر اس کا اپنا پانی خشک ہونے تک فرائی کریں۔ پھر اس میں یخنی شامل کرلیں۔

٭ مکئی کے دانوں کو ہلکا سا کوٹ لیں اور یخنی میں ڈال دیں۔ کارن فلورکو چار کھانے کے چمچ پانی میں گھول کر آہستہ آہستہ یخنی میں ڈالیں اور مسلسل چمچ چلائیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں۔

٭ نمک، سفید مرچ، چینی اور چائنیز نمک ڈالیں اور انڈوں کو ہلکا سا پھینٹ کر شامل کردیں۔ آخر میں سرکہ اور سویا ساس شامل کرلیں۔

پریزنٹیشن: سوپ کو پیالوں میں ڈال کر لوازمات کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

ٹپ: مکئی کے تازہ دانے نہ ملنے کی صورت میں ٹن میں دستیاب سوئیٹ کارن بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

تھائی سوپ

اجزا:

مرغ کی یخنی: چار پیالی

لہسن: پسا ہوا ایک چائے کا چمچ

نمک: حسب ذائقہ

ہری مرچیں: (باریک کٹی ہوئی) چھ سے آٹھ عدد

سرکہ یا لیموں کا رس: ایک چوتھائی پیالی

سفید مرچ: پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

چینی: ایک کھانے کا چمچ

چائنیز نمک: ایک چائے کا چمچ

کارن فلور: دو کھانے کے چمچ

ڈالڈا کوکنگ آئل: دو سے تین کھانے کے چمچ۔

سوپ کے لوازمات:

چکن: (اُبال کر ریشہ کرلیں) ایک پیالی

ہری پیاز: (باریک کٹی ہوئی)ایک عدد

لیموں کا رس: آدھی پیالی

فرائیڈ چاول: (ٹپ دیکھیں) آدھی پیالی۔

ترکیب:

٭ یخنی بنانے کے لیے دیگچی میں آدھا کلو مرغی کی ہڈیوں کو آٹھ سے دس پیالی پانی کے ساتھ اتنی دیر ابالیں کہ تقریباً چار پیالی یختی رہ جائے۔ یخنی کو ہیک سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک چھوٹی چھلی ہوئی ثابت پیاز اور دو چار کالی ثابت مرچیں شامل کردیں۔

٭ ایک علیحدہ دیگچی میں ڈالڈا کوکنگ آئل کو ہلکی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کر کے اس میں لہسن کو ہلکا سا فرائی کریں اور یخنی ڈال کر اُبال آنے دیں۔

٭ نمک، ہری مرچیں، سفید مرچ اور چائنیز نمک ڈال کر تین سے چار منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں۔

٭ کارن فلور کو چار کھانے کے چمچ پانی میں گھول کر آہستہ آہستہ یخنی میں ڈالیں اور مسلسل چمچ سے چلاتے رہیں۔

٭ آخر میں سرکہ یا لیموں کا رس شامل کر کے چولہے سے اتار لیں۔

پریزنٹیشن:

سوپ کوہری پیاز، چکن اور فرائیڈ چاولوں سے سجائیں اور لیموں کا رس علیحدہ رکھ کر پیش کریں۔

ٹپ: فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ ڈالڈا کوکنگ آئل ڈال کر پہلے سے اُبالے ہوئے چاولوں کو گولڈن فرائی کرلیں۔

سبزیوں کا سوپ

ٹماٹر: ۲۵۰ گرام

مرغی کی یخنی: چھ کپ

گاجر: ایک عدد (ماچس کی پتلیوں کی طرح کٹی ہوئی)

بند گوبھی: دو سے تین کپ (باریک کٹی ہوئی)

تیل: تین کھانے والے چمچ

نمک : ایک کھانے والا چمچ یا حسبِ ذائقہ

سیاہ مرچ اوراجی نوموتو: آدھی آدھی چائے والا چمچ۔ تلوں کا یا عام تیل: ایک چائے والا چمچ۔

ترکیب:

۱- ٹماٹروں کا چھلکا گرم پانی میں ڈبونے والے طریقے سے اُتار لیں۔ بیج نکال دیں۔

۲- یخنی کو گرم کر کے سبزیاں ڈالیں۔

۳- تیل گرم کر کے ٹماٹر ہلکے فرائی کریں اور سوپ میں ڈال دیں۔ ساتھ ہی نمک، سیاہ مرچ اوراجی نوموتو بھی ڈال دیں۔

۴- تین چار منٹ پکانے کے بعد تلوں کا تیل ڈال کر گرم گرم سوپ پیش کریں۔ سوپ کے کپ میں آدھی کٹی ہوئی ہری پیاز بھی ڈال دیں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146