سرمہ

مرسلہ: حرا کنول

ایک سیاہ رنگ کا چمک دار پتھر ہے، جو مصر، افریقا، ایران اور عراق میں پایا جاتا ہے۔ ہمارے ملک میں یہ وزیا نگرم کے علاقے میں ملتا ہے۔ کہتے ہیں کہ دنیا کا بہترین سرمہ اصفہان اور چترال کا ہے۔ کیمیاوی طور پر سرمے کا پتھر Antimony کی خام دھات (Ore) ہے۔ یوں تو مصری خواتین ازمنۂ قدیم ہی سے سرمے کا استعمال آنکھوں کو حسین بنانے کے لیے کرتی تھیں، لیکن اس کے طبی فوائد کا پہلی بار اظہار حضور ﷺ کے ارشاد گرامی سے ہوا۔ آپﷺ کا ارشاد ہے: ’’تمہارے سرموں میں سب سے بہترین اثمد ہے یہ بینائی کو روشن کرتا ہے اور بال اُگاتا ہے۔‘‘ علاوہ ازیں سرمے کے بہت سے فوائد ہیں، اس سے آنکھوں اور ان کے اعصاب کو تقویت ملتی ہے، زخموں کے اوپر اور آس پاس جو فالتو گوشت نمودار ہوجاتا ہے، سرمہ اسے مندمل اور زائل کرتا ہے۔ نیز، ان سے غلاظت نکالتا اور بند راستے کھول دیتا ہے۔ زکام کے دوران آنکھوں سے بہنے والا پانی سرمے سے خشک ہو جاتا ہے اور آنکھوں کی سرخی جاتی رہتی ہے۔ اسے چکنائی میں حل کر کے آگ سے جلے ہوئے زخموں پر لگانا مفید ہے، تو وہ افراد جو باقاعدگی سے سرمہ لگاتے ہیں، ان کی بینائی بڑھاپے میں بھی کمزور نہیں ہوتی۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں