عورت اور مفکرین

پیش کش: ادارہ

٭ خوبصورت عورت موتی اور ایک اچھی عورت خزانہ ہوتی ہے۔

(شیخ سعدی)

٭ عورت کی طرح اور کوئی نہیں جانتا کہ ایسی بات کس طرح کی جائے جو نرم اور گہری بھی ہو۔ (دکٹر ہیوگو)

٭ عورت کی نگاہوں میں قانون سے کہیں زیادہ طاقت ہے۔ اس کے آنسو اس کے دلائل سے کہیں زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔ (سیول)

٭ عورت کا ادراک مرد سے کہیں بہتر اور برجستہ ہے۔ عورت حسنِ کائنات کی نمائندگی کرتی ہے۔ (ایلمین)

٭ عورت کی سوسائٹی اوصافِ حمیدہ کا مجموعہ ہے۔عورت بقائے نسلِ انسانی کی ضامن ہے۔ (گوئیٹے)

٭ عورت کے اوصاف پر ہی گھریلو آسودہ حال کی بنیادی ہیں۔ عورت جذبات اور احساسات کا ایک اتھاہ سمندر ہے۔ (لیندڑ)

٭ عورت بغیر کسی وجہ کے محبت کیے جانے کی مستحق ہے۔ عورت زندگی کی تکمیل کا دوسرا نام ہے۔ (ائمپل)

٭ وہ جو عورت کی خواہش کے رخ کو قوت سے بدلنا چاہتا ہے بے وقوف ہے۔ عورت کا دل چاند کی طرح بدلتا رہتا ہے۔ لیکن اس کا باعث ہمیشہ مرد ہوگا۔ (سیمول بٹوک)

٭ عورت کے صرف دو اقسام ہیں۔ ایک سادہ اور دوسری عیار۔ عورت سب کچھ جیت کر بھی سب کچھ ہار دیتی ہے۔

٭ خدا کے بعد ہم عورت کے احسان مند ہیں۔ عورت دنیا کی شاعری ہے۔ (ہارگریو)

٭ عورت کا فخر اس کے خاوند کی عزت اور اس کی خوشی تمام خاندان کی خوشی ہے۔ (ہومز)

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146