مصائب، درد یا کرب و بلا کیا
سوال عشق میں جور و جفا کیا
اجل کے بعد اصلی زندگی ہے
نہ ہو جینا تو مرنے کا مزا کیا
تمہی نے دعوت عشق و نظر دی
تمہارا حسن تھا میری خطا کیا
رہے جاری یہ رشتہ کش مکش کا
بھلا ہے آپ کااس میں برا کیا
وجودِ حسن و حق ہے عشق ہی سے
بنا گر یہ نہیں ہے پھر بنا کیا
ضیائے شمسؔ سے ظلمت مٹے گی
کہ تاریکی کے عادی کو ضیا کیا