لذیذپکوان

بسوسا (عربی ڈش)

ضروری اشیاء:

سوجی: دو کپ

چینی: پسی ہوئی دو کھانے کے چمچے

ونیلا ایسنس: ایک چائے کا چمچ

انڈے: دو عدد

بیکنگ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ

میٹھا سوڈا: آدھا چائے کا چمچ

دہی: دو کھانے کے چمچے

بادام: چھلے ہوئے (کٹے ہوئے) بارہ عدد

مارجرین: آدھا کپ

شیرا بنانے کے لیے:

چینی: دو کپ

پانی: ڈیڑھ کپ

لیمو کا رس: ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:

سب سے پہلے مارجرین، چینی، ونیلا ایسنس ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ پھر باری باری دونوں انڈے ملادیں۔ سوجی بیکنگ پاؤڈر میٹھا سوڈا ملا کر چھان لیں اور انڈوں والے آمیزے میں ملا دیں۔ پھر دہی ملا دیں۔ ایک بیکنگ ٹرے جو آتھ بائی بارہ کی ہو چکنائی لگا کر تیار رکھیں۔تیار کیا ہوا آمیزوہ اس میں پھیلا کر ڈال دیں۔ اوپر بادام سجا دیں۔ اوون کو پہلے سےoC 180پر گرم کریں۔ ۳۰،۳۵ منٹ بیک کرلیں، جس دوران کیک تیا رہو اس دوران آپ شیرا تیار کرلیں۔ چینی، پانی، لیموں کو ملا کر پکالیں۔ ایک تار کا شیرا تیا رکریں۔ ٹھنڈے یخ پانی کے پیالے کے اوپر رکھ کر شیرا ٹھنڈا کریں۔ گرم گرم کیک کے اوپر شیرا ڈال دیں۔ کیک کو چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ فریش کریم کے ساتھ پیش کریں۔

قیمہ شملہ مرچ کباب

اجزاء:

چکن کا قیمہ: آدھا کلو

بڑی شملہ مرچ : دو عدد

خشک میدہ: آدھا کپ

پیاز : دو عدد (درمیانے سائز کی)

ٹماٹر: ایک عدد

نمک: حسب ذائقہ

چلی گارلک سوس : تین بڑے چمچے

مایونیز: آدھی پیالی

انڈے: دو عدد

ترکیب:

چوپر میں چکن قیمہ، شملہ مرچ، ٹماٹر گودا نکال کر ڈالیں، پیاز، نمک، چلی گارلک سوس، مایونیز ڈال کر اچھی طرح چوب کریں۔ یہ آمیزہ اگر نرم ہوجائے تو آدھا کپ بریڈ چورے ڈالیں۔

اس آمیزے کو سخت رکھنا ہے۔ گول گول ٹکیاں بنا کر خشک میدے میں ڈپ کریں پھر رول کی طرح لمبا کر کے انڈے میں ڈپ کر کے گرم آئل میں فرائی کریں۔

مینگوا سمودھی

اجزاء:

آم: ایک پیالی

فریش کریم یا دہی:

خشک دودھ کا پاؤڈر: ایک بڑا چمچہ

کریم چیز: دو بڑے چمچے

شہد: دو بڑے چمچے

برف کے ٹکڑے: حسب ضرورت

ترکیب:آم کے ٹکڑوں کو بلینڈر میں ڈال کر اس میں فریش کریم یا دہی، خشک دودھ کا پاؤڈر، کریم چیز اور شہد ڈال کر بلینڈ کرلیں، گلاس میں نکالتے ہوئے اس میں حسب پسند برف کے ٹکڑے شامل کرلیں۔ مزیدار مینگو امودھی کا اس موسم میں لطف اٹھائیں۔

زعفرانی مرغی

ضروری اشیاء:

مرغی: ایک (ٹکڑوں میں)

ٹماٹو پیسٹ ; ٹن کا آدھا کپ تقریباً ۷۰ گرام

ہلدی کا پاؤڈر: ایک چوتھائی چائے کا چمچہ

زعفران: حل کیا ہوا،دو چائے کے چمچے

لال مرچ پاؤڈر: ڈیڑھ چائے کا چمچہ

گھی: آدھا کپ

لیمن جوس: دو کھانے کے چمچے

لہسن، ادرک پیسٹ: دو چائے کے چمچے

تازہ ٹماٹر کا پیسٹ: ڈیڑھ کپ

نمک: حسب ذائقہ

ترکیب:مرغی کے ٹکڑے کرلیں۔ سارے مصالحے لیمو، زعفران، ٹماٹو پیسٹ، پسا ٹماٹر، نمک، لال مرچ پاؤڈر مرغی میں ملالیں۔ ایک ٹرے کو آدھے گھی یا تیل سے گریس کریں۔ اس پر مرغی کو مصالحے میں لپیٹ لپیٹ کر رکھیں۔ بچا مصالحہ بھی اوپر ڈالیں۔ باقی گھی یا تیل بھی اوپر ڈالیں۔ ایلمونیم فول سے کور کریں 200ڈگری پر آدھا گھنٹہ بیک کریں، یا جب تک پانی خشک ہوجائے بیک کریں۔ گرم گرم سرو کریں۔

چکن جگلبندی

ضروری اشیاء:

چکن: (بون لیس) چار سو گرام

بھنڈی: (درمیانی کٹی ہوئی) ڈیڑھ پاؤ

ٹماٹر: تین چار کپ (باریک کٹے ہوئے)

پیاز: تین چار کپ (باریک کٹی ہوئی)

مسٹرڈ سیڈ: ایک چائے کا چمچہ

لہسن پیسٹ: دو چائے کے چمچے

سفید زیرہ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچہ

گرممصالحہ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچہ

ادرک پیسٹ: دو چائے کے چمچے

سبز دھنیا: تھوڑا سا

ہلدی پاؤڈر: ایک چائے کا چمچہ

سرخ مرچ پاؤڈر: (سوکھی لال مرچ)ایک چائے کا چمچہ

لیموں کا رس: ایک چائے کا چمچہ

نمک: حسب ذائقہ

تیل: تین کھانے کے چمچے

دھنیا پاؤڈر: ایک چائے کا چمچہ

چاٹ مصالحہ: آدھا چائے کا چمچہ

کوکونٹ ملک: آدھا کپ

سوکھا ناریل: دو چائے کے چمچے

پودینہ کے پتے: چار پانچ عدد

کری پتے: حسب ضرورت

ترکیب: پہلے چکن ک ولمبائی میں کاٹ لیں۔ اس میں آدھا چمچہ ہلدی آدھا چائے کا چمچہ سرخ مرچ، لہسن ادرک کا ایک ایک چمچہ، لیموں کا رس، ڈیڑھ چائے کا چمچہ، زیرہ اور نمک ڈال کے مکس کریں۔ اور پھر تھوڑے سے تیل میں فرائی کریں۔ ہلکا براؤن ہوجائے تو نکال لیں۔ زیادہ پکانا نہیں ہے اور پھر بھنڈی کو بھی تھوڑے سے تیل میں ہلکا سا تل لیں۔ پھر ایک ساس پین میں تیل ڈال دیں اور اس میں مسٹرڈ سیڈ ڈال کر باقی بچی ہوئی سوکھی لال مرچ، زیرہ، ادرک لہسن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پھر اس میں پیاز اور ٹماٹر ڈال دیں اور مکس کریں۔ اس میں باقی بچی ہوئی ہلدی، دھنیا پاؤڈر، لال مرچ، چاٹ مصالحہ، پودینی کے پتے، کری پتہ ڈال کے مکس کریں پھر اس میں بھنڈی، نمک، چکن کوکونٹ ملک اور سوکھا ناریل ڈال کے مکس کریں۔ ایک منٹ کے لیے پکائیں اور پھر اوپر سے گرم مصالحہ، ہرا دھنیا ڈال دیں اور نکال لیں۔ چکن گلبندی تیار ہے۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں