لذیذ پکوان

ماخوذ

مسالہ فرائی کلیجی

اجزاء :

کلیجی : آدھا کلو

کچا پپیتا : تین کھانے کے چمچے

پیاز: دو عدد درمیانی سائز کی

ٹماٹر: دوعدد درمیانی سائز کے (باریک کٹے ہوئے)

گرم مسالہ: آدھا کھانے کا چمچ

ہلدی: ایک چائے کا چمچ

لال مرچ پسی ہوئی: دو کھانے کا چمچے

دھنیا پسا ہو ا : دو کھانے کے چمچے

لہسن ادرک پسا ہوا: ایک کھانے کا چمچ

نمک : حسب ضرورت

دہی: آدھا پاؤ

سر کہ: دوکھانے کے چمچے

تیل: چھ کھانے کے چمچے

ہرا دھنیا : ہری مرچ گارنش کے لیے

ترکیب: کلیجی کو چھوٹی بوٹیوں میں کاٹ کر اچھی طرح دھولیں، اس میں تیل کے علاوہ تمام مسالے لگا کر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں۔ فرائی پین میں تیل ڈال کر ہلکا گرم کریں پھر اس میں ایک عدد باریک کٹی پیاز ڈال کر فرائی کریں پیاز سنہری ہونے لگے تو اس میں ایک عدد پسی ہوئی پیاز، ہلدی ، دھنیا اور دہی ڈال کر اتنا بھونیں کہ تیل اوپرآجائے،پھر اس میں ٹماٹر ڈال کر بھونیں پھر مسالہ لگی کلیجی ڈال کر ڈھانک کر ہلکیآنچ پر پکائیں۔ جب کلیجی گل جائے تو اچھی طرح اتنا فرائی کریں کہ تیل اوپرآجائے ،۔د ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا اور ہری مرچ باریک کاٹ کے ڈال دیں۔مسالہ فرائی کلیجی تیار ہے۔آپ کلیجی کو دہی، سلاد اور شیرمال اور تافتان کے ساتھ کھائیں بہت مزاآئے گا۔

بہاری قیمہ

اجزاء:

قیمہ : آدھا کلو

خشخاش : ایک کھانے کا چمچ

کھوپرا: ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)

ثابت لال مرچ: بارہ عدد

لونگ : تین عدد

دار چینی: دو ٹکڑے

چھوٹی الائچی: تین عدد

کچا پپیتا : ایک کھانے کا چمچ

ادرک لہسن پسا ہوا: ایک کھانے کا چمچ

گھی یا تیل : آدھی پیالی

نمک: ایک چائے کا چمچ

دہی : ایک پیالی

پیاز: تین چائے کے چمچ (تلی اور پسی ہوئی)

گرمسالہ : ایک چائے کا چمچ

ہرا دھنیا: گارنش کے لئے

ہری مرچ: گارنش کے لئے

ترکیب: خشخاش، کھوپرا، ثابت لال مرچ، لونگ، دار چینی اور ہری الائچی کو بھون کر پیس لیں۔قیمے کو کچا پپیتا اور ادرک لہسن پسا ہوا لگا کر دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔اب گھی یا تیل گرم کرکے اس میںمسالہ، ایک چوتھائی پیالی پانی اور نمک کے ساتھ ڈال کر چند منٹ کے لیے فرائی کر لیں،اب اس میں میری نیٹ کیا ہوا قیمہ شامل کر دیں،پھر اس میں دہی ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکیآنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے۔اس کے بعد پیاز اور گرم مسالہ شامل کرکے کوئلے کا دم دیں۔اب ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کرکے پراٹھوںکے ساتھ گرم گرمخود بھی کھائیں اور گھر والوں کو بھی کھلائیں، بہت مزاآئے گا۔

مغلئی مٹن ملائی

اجزاء :

بکرے کا گوشت : آدھا کلو

نمک : ایک چائے کا چمچ

دہی: ایک پیالی

دھنیا: ڈیڑھ چائے کا چمچ

گرم مسالہ: چائے کا ایک چمچ

لیموں کا رس: کھانے کا ایک چمچ

زیرہ : چائے کا ایک چمچ

لال مرچ: ڈیڑھ چائے کا چمچ

پیاز: تین کھانے کے چمچ( کٹی اورتلی ہوئی)

ادرک لہسن: پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

چھوٹی الائچی: پسی ہوئی ایک چوتھائی چائے کا چمچ

تیل : حسب ضرورت

کاجو: ایک کھانے کا چمچ( پسے ہوئے)

ملائی : دوکھانے کے چمچے

کیوڑا: ایک کھانے کا چمچ

زعفران: ایک چوتھائی چائے کا چمچ

پودینے کے پتے: دس عدد

ترکیب: پہلے گوشت کو نمک، دہی، دھنیا، گرم مسالہ، لیموں کا رس، زیرہ، لال مرچ، پیاز، ادرک لہسن اور الائچی سے میری نیٹ کر کے ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں میری نیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر ڈھان دیں اور ہلکیآنچ پر تیس منٹ کے لیے پکنے دیں۔اب اس میں کاجو، ملائی، کیوڑا، زعفران اور پودینے کے پتے ڈال کر دم پر رکھیں، یہاں تک کہ تیل اوپرآجائے۔پھر اسے نان کے ساتھ پیش کریں۔

کھجور کی لال چٹنی

اجزاء:

کھجوریں: دس سے بارہ عدد

براؤن شوگر: چار کھانے کے چمچ

لال مرچ: (پسی ہوئی)۔ ایک چائے کا چمچ

سونٹھ: آدھا چائے کا چمچ

املی کا گودا: آدھا کپ

سفید زیرہ: ایک چائے کا چمچ

فوڈ کلر: ایک چوتھائی چائے کا چمچ

ترکیب:پہلے ایک بلینڈر میں کھجور، براؤن شوگر، پسی لال مرچ، سونٹھ، املی کا گودا، سفید زیرہ اور ایک کپ پانی ڈال کر بلینڈ کر لیں۔پھر ایک پین میں اس مکسچر کو ڈال کر پکا لیں۔ جب مکسچرپکنے والا ہو تو اس میں فوڈ کلر ڈال دیں تاکہ اس کا رنگ تبدیل ہو جائے۔پھر جب اس میں گاڑھا پنآجائے تو چولہے سے اتار لیں اور ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔

کھٹی میٹھی چٹنی

اجزاء:

املی کا گاڑھا گودا: ایک کپ

چینی: آدھا کپ

لال مرچ: (پسی ہوئی)۔ا?دھا چائے کا چمچ

زیرہ (پسا ہوا): آدھا چائے کا چمچ

نمک: آدھا چائے کا چمچ

لہسن کا پیسٹ: آدھا چائے کا چمچ

ترکیب:املی کا گاڑھا گودا، چینی، پسی لال مرچ، پسا زیرہ، نمک اور لہسن کا پیسٹ ملا کر پکالیں، یہاں تک کہ وہ گاڑھا ہو جائے۔کھٹی میٹھی چٹنی تیار ہے۔

حیدرآبادی پسندے کا سالن

پسندے: ایک کلوگرام

دہی: ایک پاؤ

لال مرچ پاؤڈر: حسب ذائقہ

ہلدی پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ

ادرک، لہسن پیسٹ: چار کھانے کے چمچ

پیاز: ایک پاؤ

خشخاش: چار کھانے کے چمچ

کھوپرا : (پسا ہوا)۔پچاس گرام

مونگ پھلی: پچاس گرام

بادام: پچاس گرام

ہرا دھنیا، پو دینہ: آدھا پاؤ (چوپ کیا ہوا)

ہری مرچ (بڑی): چھ عدد (بڑے ٹکڑے کاٹ لیں)

لیموں: دو عدد

تیل: دو کپ

گرم مصالحہ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ

ترکیب۔

تیل گرم کر لیں اورپیاز براؤن کر کے نکال لیں۔

پیاز، خشخاش، کھوپرا، مونگ پھلی اور بادام گرائینڈر میں ڈال کرگرائینڈ کر لیں۔

پسندوں میں پانی، ادرک لہسن ،نمک اور ہلدی ڈال کر ہلکا سا گلا لیں۔

تیل میں گرائینڈ کیا ہوا مصالحہ، نمک، لال مرچ، ہری مرچ، ہلدی ، ادرک، لہسن اور دہی ڈال کر بھونیں ،ساتھ ہی پسندے بھی ڈال دیں۔ مصالحہ بھن جائے اور تیل الگ ہو جائے تو ایک گلاس پانی، ہرا دھنیا، پودینہ، گرم مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال کر چمچ چلائیں۔ایک مرتبہ ابال آنے کے بعد بیس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

تیار ہو جائے تو گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں