لذیذ پکوان

ماخوذ

چکن سیخ کباب

اجزاء:

٭ مرغی کا قیمہ ایک کلو

٭ پیاز دو عدد درمیانی

٭ سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

٭ بھنے ہوئے چنے دو کھانے کے چمچ

٭ سویا ساس دو کھانے کے چمچ

٭ ڈبل روٹی کے سلائس چار عدد

٭ انڈے دو عدد

٭ ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) چھ سے آٹھ عدد

٭ نمک حسبِ ذائقہ

٭ کالی مرچ (موٹی کُٹی ہوئی) ایک چائے کا چمچ

٭چھوٹی الائچی چھ عدد

٭ گرم مصالحہ پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

٭ لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

٭ کچا پپیتا پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

٭ ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) آدھی گٹھی

٭ ڈالڈا کوکنگ آئل حسب ضرورت۔

ترکیب

٭ قیمہ میں پیاز، کالی مرچ، سفید زیرہ، چھوٹی الائچی، گرم مصالحہ، پپیتا، چنے اور ڈبل روٹی کے سلائل ملاکر پیس لیں۔ نمک، سوسا ساس، لال مرچ، ہرا دھنیا، ہری مرچیں اور انڈے ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔

٭ دوکھانے کے چمچ قیمے کا آمیزہ لے کر سیخ پر رکھ کر دبا دبا کرچار سے پانچ انچ لمبے کباب بنالیں، دس سے بارہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

٭ کبابوں کو ایک سے دو منٹ کے لیے آگ پر سینک لیں۔

٭ فرائنگ پین کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ کے لیے گرم کر کے ایک سے دو کھانے کے چمچ ڈالڈا کوکنگ آئل ڈالیں۔

٭ کبابوں کو سیخ سے نکال کر فرائنگ پین میں ڈال دیں۔

٭ پھر لکڑی کے چمچ سے تین سے چار منٹ کے لیے ذرا سا الٹ پلٹ کر سینک لیں۔

٭ فرائنگ پین سے نکال کر تشو پیپر یا خاکی کاغذ پر رکھ دیں۔

پریزنٹیشن

٭ دہی کا رائتہ اور نان کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

ٹپ

٭ مزید ذائقہ دار بنانے کے لیے قیمہ کے بجائے بغیر ہڈی کی بوٹیاں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔

قیمے کی کچوریاں

اجزاء

٭قیمہ آدھا کلو

٭ ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

٭ لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

٭ کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

٭ ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) تین سے چار عدد۔

٭ لیموں کا رَس دو کھانے کے چمچ

٭ میٹھا سوڈا ایک چائے کا چمچ

٭ ڈالڈا VTF بناسپتی تلنے کے لیے

٭ نمک حسب ذائقہ

٭ پیاز (آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی) دو عدد درمیانی

٭ ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ

٭ سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

٭ ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ایک گٹھی

٭ میدہ ایک کلو

٭ اجوائن آدھا چائے کا چمچ

ترکیب

٭ میدہ میں نمک، میٹھا سوڈا، اجوائن اور چار کھانے کے چمچ ڈالڈا VTF بناسپتی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک اچھی طرح گوندھیں۔پھر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں۔

٭دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ ڈالڈا VTF بناسپتی درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں۔ قیمہ ادرک، لہسن، کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہوجائے۔ پھر ثابت دھنیا اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ بھون لیں۔

٭چولہے سے اتار کر اس میں پیاز، ہری مرچیں، ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ملالیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

٭ کچوریوں کے لیے آنے کے پیڑے بنالیں اور ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ذرا سا پھیلا لیں۔ ہر پیڑے میں ایک ایک چمچ قیمہ بھر کر پیڑے کو اچھی طرح بند کریں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

٭ کڑاہی میں ڈالڈا VTF بناسپتی کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں، دوبارہ ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ہتھیلی پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں۔ گرم ڈالڈا VTF بناسپتی میں گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔

٭ کچوریوں کو تشو پیپر یا خاکی کاغذ پر نکال لیں۔

پریزنٹیشن

ہرے مصالحے کی چٹنی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

ٹپ

گندھے ہوئے میدے کو کچھ دیر گرم جگہ پر رکھنے سے کچوریاں پھولی ہوئی بنیں گی۔

سبزیوں کا قورمہ

اجزاء:

٭ آلو تین عدد درمیانے

٭ گاجر دو عدد درمیانی

٭ پھول گوبھی آدھا کلو

٭ مٹر کے دانے ایک پیالی

٭ شلجم تین سے چار عدد درمیانے

٭ شملہ مرچ دو عدد درمیانی

٭ تلی ہوئی پیاز آدھی پیالی

٭ لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

٭ نمک حسب ذائقہ

٭ دہی دو پیالی

٭ لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

٭ دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

٭ ڈالڈا کوکنگ آئل تین چوتھائی پیالی

سجانے کے لیے

٭ادرک (باریک کٹی ہوئی) ایک کھانے کا چمچ۔

٭ سفید زیرہ (بھون کر کٹا ہوا) ایک چائے کا چمچ۔

٭ گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ۔

ترکیب

۱- آلو اور شلجم کے چار چار ٹکڑے کرلیں، گاجر کے درمیانی سائز کے ٹکڑے کاٹ لیں اور پھول گوبھی کے پھول علیحدہ کرلیں۔

۲- کڑاہی میں ڈالڈا کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں۔ پھر شملہ مرچ کے علاوہ تمام سبزیوں کو الگ الگ فرائی کر کے نکال لیں۔

۳- دہی میں نمک، لال مرچ، دھنیا اور تلی ہوئی پیاز ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔

۴- دیگچی میں ڈالڈا کوکنگ آئل کو دو سے تین منٹ کے لیے درمیانی آنچ پر ہلکا گرم کر کے لہسن کو ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔ مصالحہ ملی ہوئی دہی ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ سے نظر آنے لگے۔

۵- اس مصالحے میں تمام تلی ہوئی سبزیاں اور شملہ مرچ شامل کر کے اچھی طرح ملائیں اور آدھی پیالی پانی ڈال دیں۔

۶- پسا ہوا گرم مصالحہ، سفید زیرہ اور ادرک ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ تک پکائیں اور چولہے سے اتار لیں۔

پریزنٹیشن

نان یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

ٹپ

سبزیوں کو فریج میں رکھنے کے لیے ہمیشہ کاغذ کے لفافے یا کچن رول میں علیحدہ علیحدہ رکھیں۔

چائنیز گوشت

اجزاء: گائے کا گوشت (انڈرکٹ) آدھا کلو (بارہ پارچے) ، پیاز ایک عدد، پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ، بند گوبھی چار ٹکڑے (دو انچ مربع سائز میں کٹے ہوئے)، ہری مرچ چھ عدد (دو دو لمبے ٹکڑے کٹے ہوئے بارہ عدد)، سویا ساس تین کھانے کے چمچ، کوکنگ آئل ایک کپ، چینی دو کھانے کے چمچ، پسی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ، میدہ ایک چائے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ۔

ترکیب: آئل کو گرم کریں اور اس میں پیاز کو فرائی کرکے نکال لیں۔ اسی آئل میں گوشت ڈال کر تین چار منٹ تک فرائی کریں اور پھر اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت کے پارچے اس میں ڈوب جائیں۔ گوشت کو ڈھکن لگا کر پندرہ منٹ تک پکائیں۔ پندرہ منٹ بعد گوشت کو نکال لیں اور یخنی الگ کرلیں۔ ایک دیگچی میں آئل گرم کریں اور اس میں پسا ہوا لہسن ڈال کر فرائی کریں پھر ابلے ہوئے پارچے ڈال کر نمک ملائیں اور تلی ہوئی پیاز بھی شامل کردیں اور ان سب کو فرائی کریں۔ تین چار منٹ بعد بند گوبھی اور ہری مرچ کے لمبے لمبے ٹکڑے ڈال دیں اور تیز آنچ پر مزید دو منٹ تک فرائی کریں۔ میدے کو یخنی کے ساتھ حل کرکے پتلا مرکب سا تیار کرلیں۔ اس میں سویا ساس اور سرخ مرچیں ملادیں اور گوشت کے پارچوں کے اوپر ڈال کر چند منٹ پکنے دیں اور گاڑھا ہوجائے تو اتار کر گرم ڈش میں انڈیل دیں۔ بے حد لذیذ چائنیز بیٹ ود ہاٹ ساس تیار ہے۔

سادہ گوشت

گوشت بیف ڈیڑھ کلو (بغیر ہڈی)، گھی ایک پیالی، پیاز تین عدد (باریک کٹا ہوا)، پسا ہوا لہسن دو گٹھی ، ادرک ایک ٹکڑا (باریک کٹی ہوئی)، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ، لیموں کا چھلکا ایک کھانے کا چمچ، ثابت سرخ مرچ ۵؍عدد، ٹماٹر کی پیسٹ ایک پیالی، ناریل کا دودھ ڈیڑھ پیالی، ثابت دھنیہ ڈھائی چائے کے چمچ، زیرہ دو چائے کے چمچ، دارچینی دو ٹکڑے (چھوٹے چھوٹے)، لونگ ۸؍عدد، الائچی کے دانے آدھا چائے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، سوئے کے بیج ایک چائے کا چمچ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، سبز دھنیہ۔

ترکیب: ثابت دھنیہ، زیرہ، دارچینی، لونگ، سبز الائچی کے دانے، سوئے کے بیچ کو ایک چائے کی چمچ گھی میں ہلکا سا بھون کر پیس لیں۔ ایک دیگچی میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر گھی میں فرائی کریں۔ ہلکا سا پیاز فرائی ہوجائے تو ادرک اور لہسن بھی ڈال دیں۔ جب یہ تینوں فرائی ہوکر سنہری ہوجائیں تو پسے ہوئے مصالحے، ہلدی، نمک اور ثابت سرخ مرچ موٹی کٹی ہوئی ڈال دیں اور تھوڑا سا پانی ملا کر بھونیں۔ جب مصالحہ بھون لیں تو گوشت ملادیں۔ اور اسے اس وقت تک بھونیں جب تک اس کی رنگت گلابی نہ ہوجائے۔ گوشت اچھی طرح بھون چکیں تو ٹماٹر کی پیسٹ اور ناریل کا دودھ ڈال کر ڈھکن لگادیں۔ آنچ دھیمی کردیں اور گوشت کو پکنے دیں۔ جب گوشت گل جائے تو سبز دھنیہ چھڑکیں اور ڈونگے میں نکال کر کھانے کی ٹیبل پر لے آئیں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146