لذیذ پکوان

ماخوذ

رول

اجزاء:

بیف/ مٹن: آدھا کلو کا ٹکڑا (لمبائی میں کٹا ہوا)

گھی: ایک پاؤ

کالی مرچ: (پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچ

انڈے: تین عدد

نمک: ایک چائے کا چمچ

آلو: آدھا پاؤ

بریڈ کرامز: ایک پیکٹ

ترکیب:

٭ بیف / مٹن (ٹکڑے کرلیں) اور چھری سے گود لیں اور اس گوشت پر نمک، سرخ مرچ، کالی مرچ مل دیں۔ آلو اُبال کر پیس لیں۔ ایک صاف ستھرے کاغذ پر گھی اور مصالحہ لگا کر گوشت کے لمبے لمبے ٹکڑے اس پر رکھ دیں اور پسے ہوئے آلوؤں میں نمک، مرچ لگا کر گوشت کے ٹکڑوں پر رکھتی جائیں۔

٭ پھر گوشت کے ایک ٹکڑے کو لیں اور اُسے آدھا ایک طرف سے لپیٹ لیں پھر آدھا دوسری طرف سے لپیٹ لیں اور ایک عمدہ سا رول بنا کر فریج میں رکھ دیں تاکہ سخت ہوجائے۔

٭ پھر ان ٹکڑوں کو موٹا موٹا کاٹ لیں اور بریڈ گرامز اور انڈے میں ڈبو کر گرم تیل میں گولڈن فرائی کرلیں۔ بہت لذیذ رولز بنیں گے۔

اسپیشل چکن سوپ

اجزاء:

چکن: دو کپ

یخنی: دو کپ

گاجر: دو عدد

بند گوبھی : آدھا کپ

ہری پیاز: ایک عدد

آلو: ایک عدد کدوکش کیا ہوا

شملہ مرچ: ایک عدد

ہری مرچیں: چار عدد

کیچپ: آدھا کپ

چلی ساس: دو بڑے چمچے

انڈا: ایک عدد

سرکہ: چار بڑے چمچے

سویا ساس: چار بڑے چمچے

کارن فلور: دو بڑے چمچے

ادرک لہسن: پیسٹ ایک بڑا چمچہ

نمک: حسب ذائقہ

اجینو موتو: آدھا چھوٹا چمچہ

ترکیب:

پانی میں چکن اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ابال لیں۔ جب چکن گل جائے تو اس کے ریشے کرلیں (بچے ہوئے پانی کو یخنی کے طور پر الگ رکھ لیں) اور ایک پتیلی میں یخنی، بند گوبھی باریک چوپ کی ہوئی، آلو کدوکش کیا ہوا، ڈال کر پانچ منٹ پکائیں۔ پھر گاجر پتیلی اور لمبائی میں کاٹ کر ڈال دیں۔ ہری مرچیں اور شملہ مرچ باریک چوپ ک رکے ڈالیں۔ نمک، اجینو موتو، کیچپ، چلی سوس، سویا سوس، سرکہ اور مرغی کا ریشہ ڈال کر ۱۰ سے ۱۲ منٹ پکائیں۔ اس کے بعد کارن فلور ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، کالی مرچ پاؤڈر چھڑکیں۔ ایک انڈا پھینٹ کر ڈالیں اور خوب اچھی طرح مکس کر کے چمچہ چلائیں، اتار کر اس کے اوپر پاپڑی کا چورا ڈال کر پیش کریں۔

چکن سوپ

اجزاء:

چکن : ایک پاؤ

انڈا: دو عدد

نمک: حسب ذائقہ

کالی مرچ: پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ

سرکہ : تین بڑے چمچے

سویا سوس: تین بڑے چمچے

موٹی ہری مرچ: ایک عدد

کارن فلور: تین بڑے چمچے

چکن کیوب: دو عدد

ترکیب:

ایک لیٹر پانی میں چکن ڈال کر اتنا ابالیں کہ چکن گل جائے اور نرم ہوجائے۔ پھر چکن کے ریشے ریشے کرلیں اور اسی پانی میں چکن کیوب، ثابت ہری مرچ، نمک، کالی مرچ، سرکہ، سویا سوس ڈالیں اور درمیانی آنچ پر پانچ سے چھ منٹ پکائیں۔ اس کے بعد دو انڈے پھینٹ کر اس میں ڈال دیں اور مسلسل چمچہ چلاتی جائیں اور پھر کارن فلور (پانی میں گھول کر) ڈالیں اور اچھے طریقے سے مکس کرلیں۔ لیجئے چکن سوپ تیار ہے۔

کریمی فروٹ سلاد

اجزاء:

مکس فروٹ: تین کپ

آم، کیلا، انگور آڑو:

مایونیز: ایک کپ

کریم: آدھا کپ

میکرونی: ڈیڑھ کپ

شکر: تین کھانے کے چمچ

نمک، وائٹ مرچ: آدھا کپ

سلاد پتہ، ٹماٹر، کھیرا: گارنش کے لیے

ترکیب:

٭ میکرونی ابالیں، تمام فروٹ کیوبز میں کاٹ لیں

٭ اب ایک الگ باؤل میں مایونیز، کریم، شکر، نمک، وائٹ مرچ ملائیں، میکرونی شامل کریں، مکس کریں۔ اب آہستہ آہستہ چمچے سے فروٹ کو ڈال کر مکس کریں۔

٭ ایک پلیٹ میں سلاد، ٹماٹر، کھیرا لگائیں درمیان سے کریمی فروٹ سلاد ڈالیں اوپر آدم یا آڑو گارنش دیں۔

قیمہ پلاؤ

اجزاء:

ایک پاؤ:

پیاز: دو عدد بڑے

لال مرچ: ایک کھانے کا چمچ

ہلدی: ایک چائے کا چمچ

دھنیا: ایک چائے کا چمچ

نمک: دو چائے کے چمچ

ادرک: ایک کھانے کا چمچ

لہسن: ایک کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ: ایک کھانے کا چمچ

تیل : آدھا کپ

چاول: چار کپ (دھوکر ایک گھنٹے کے لیے بھگودیں)

(کالی مرچ، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی، زیرہ، لونگ، دار چینی، تیزپات)

ٹماٹر: دو عدد

پودینہ: آدھا گڈی

ہری بڑی مرچ: چھ عدد

دہی: ایک پاؤ

آلو: دو عدد (چوکور کاٹ کر بھگو دیں)

انڈے: تین عدد (اُبلے ہوئے)

ثابت کالے مسور: ایک کپ (اُبلے ہوئے)

گھی: دو کھانے کے چمچ

ترکیب:

٭ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے پیاز براؤن کر کے نکالیں اور کسی اخبار یا جاذب پیپر پر پھیلا دیں۔

٭ گرم تیل میں آلو ڈالیں اور فرائی کر کے نکال لیں۔ اب تیل میں قیمہ ڈالیں، بھونیں ساتھ ہی سارا مصالحہ (خشک) اور ادرک لہسن ڈال کر بھونیں یہاں تک قیمہ کل جائے۔

٭ ایک کھلے برتن میں پانی بھر کر اس میں نمک او رسارا گرم مصالحہ ڈال کر اُبلنے دیں پانی میں دو قطرے تیل ڈالیں اور بھیگے ہوئے چاول اُبلتے ہوئے پانی میں ڈال دیں۔

٭ چاول ایک کنی یعنی آدھے کچے پکے ہوں تو اُتار کر چھان لیں۔ ٹماٹر باریک کاٹیں، دہی اور لال پیاز کا چورے کا آمیزہ بنالیں۔

٭ کھلی دیگچی میں پہلے چاول کی تہہ لگائیں پھر اس پر قیمہ، ثابت مسور، ٹماٹر، پودینہ، ہری مرچ، آلو، دہی کا آمیزہ، انڈے کی تہہ لگائیں، اس پر ایک تہہ پیلے رنگ ہوئے چاول کی لگائیں پھر بچے ہوئے سفید چاول کی تہہ لگائیں اور اوپر گھی ڈالیں اور چولھے پر رکھ دیں۔ آدھا کپ پانی کناروں کی طرف سے پھیلا کر ڈالیں اور ڈھکن ڈھک دیں جب بھاپ اوپر آنے لگے تو آنچ ہلکی کردیں۔ پندرہ منٹ دم پر رہنے دیں۔

٭ سرو کرتے وقت قیمہ کی قہہ نکال کر دوسری طرف نکالیں اور اُبلے ہوئے انڈے بیچ میں رکھ کر کاٹ لیں اوپر لال پیاز ڈال کر سلاد او ررائتے کے ساتھ سرو کریں۔ll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں