لذیذ پکوان

ماخوذ

ڈنڈی کیک

مکھن: چھ اونس

کاسٹر شوگر: چھ اونس

انڈے: تین عدد

ونیلا ایسنس: ایک چائے کا چمچ

میدہ: ڈیڑھ چائے کا چمچ

دودھ: ایک چوتھائی کپ

منقہ: چار اونس

کشمش: د واونس

بادام سلائس: دو اونس

ثابت اور چھلے بادام: دو اونس

مکسڈ پیل: دو اونس

ترکیب:

آٹھ اونس میدہ اور ایک سے ڈیڑھ چائے کا چمچہ بیکنگ پاؤڈر کو چھان لیں۔ اب چھ اونس مکھن اور چھ اونس کاسٹر شوگر کو پھینٹ لیں، یہاں تک کہ وہ لائٹ اور فلفی ہوجائے۔ اب اس میں ایک انڈا اور ایک کھانے کا چمچہ میدہ ڈالیں اور اس کے بعد تیسرا انڈا اور ایک کھانے کا چمچہ میدہ ڈال دیں۔ اب اس میں ایک چوتھائی کپ دودھ ڈال دیں۔ اس کے بعد باقی بچا میدہ، چار اونس منقہ، دو اونس کشمش اور دو اونس بادام سلائس ڈال دیں۔

اس کے بعد اوپر دو اونس ثابت اور چھلے بادام چھڑک کر اوون میں 150c پر ایک گھنٹہ کے لیے بیک کرلیں۔

چیز کیک براؤنیز

اجزاء:

انڈا: ایک عدد

کریم چیز: سو گرام

کاسٹر شوگر: دو اونس

ونیلا ایسنس: ایک چائے کا چمچہ

براؤنی مکسچر کے اجزاء

پلین چاکلیٹ: پانچ اونس

مکھن: دو اونس

براؤن شوگر: چھ اونس

انڈے: دو عدد

میدہ: تین اونس

ترکیب:

اوون کو 160c پر پہلے سے گرم کرلیں۔ آٹھ انچ کے اسکوائر پین کو گریس کریں اور لائن کرلیں۔

کیک مکسچر بنانے کے لیے ایک عدد انڈا، سو گرام کریم چیز، دو اونس کاستر شوگر ونیلا ایسنس کو ملا کر دو منٹ کے لیے پھینٹ لیں اور الگ رکھ دیں۔

اب براؤنی مکسچر بنانے کے لیے دو اونس مکھن اور پانچ اونس پلین چاکلیٹ کو ایک منٹ کے لیے پگھلا لیں۔ پھر اسے نکال کر اس میں چھ اونس براؤن شوگر اور دو عدد پھینٹے ہوئے انڈے ڈال کر پھینٹیں اور اس میں تین اونس میدہ کو شامل کرلیں۔ اب اس مکسچر کا 3/2 حصہ ٹن میں ڈال دیں۔ پھر اس پر چیز کیک مکسچر ڈال کر بچا ہوا براؤنی مکسچر ڈال دیں۔ اب اس مکسچر پر سوئرل بنا کر تیس منٹ کے لیے بیک کریں اور ٹھنڈا کر کے اسکوائرز میں کاٹ کر پیش کریں۔

اسٹرابیری کپ کیک

اجزاء؛

میدہ : ایک کپ

انڈے : چار عدد

چینی: ایک کپ

بٹر: ڈیڑھ کپ

بیکنگ پاؤڈر: ایک چائے کے چمچے

اسٹرابیری جیلی: دو چائے کے چمچے

اسٹرابیری جنکس: ایک چوتھائی کپ

آئسنگ شوگر: چار کھانے کے چمچے

ترکیب:

میدے میں بیکنگ پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں۔ اس میں دو کھانے کے چمچے جیلی ڈالیں۔ پھر میدہ اسٹرابیری جنک ڈال کر مکس کریں اور ۱۸۰ ڈگری پر بیک کرلیں۔ کریم میں آئسنگ شوگر جیلی ڈال کر مکس کریں اور کپ کیک پر آئسنگ کرلیں۔

شوارما

اجزاء:

چکن: 750گرام

دہی: ایک کپ

سرکہ: آدھا کپ

لہسن: دو جوے

کالی مرچ: ایک چائے کا چمچ

نمک: چائے کا چمچ

ہری الائچی: دو عدد

لیموں کا رس،سوس کے لیے تل کے دانے، تل کا پیسٹ :ایک چمچ

دہی : چار کھانے کا چمچ

پیٹا بریڈ: چار عدد

باریک کٹا کھیرا: حسب ضرورت

کٹی پیاز: حسب ضرورت

سماک : ایک چائے کا چمچ

ٹماٹر: حسب ضرورت

لال مرچ: پیسٹ کے لیے

کشمیری مرچ: چھ عدد

زیرہ: ایک چائے کا چمچ

ترکیب:

کشمیری مرچ، زیرہ لے کر اس کو پانی میں بھگو لیں اس کے بعد بلینڈر میں بلینڈ کر لیں۔ مرچ پیسٹ تیار ہے۔ چکن کو تمام مصالحہ جات ملاکر لگالیں اور پھر گرل کرلیں۔ پکنے کے بعد چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور سوس میں ملالیں۔ اب پیٹا بریڈ پر چلی پیسٹ لگالیں اور چکن کے ٹکڑے کرکے زیتون کا تیل ڈالیں اور اس کو رول کرلیں گھر کا مزیدار شوارما تیار ہے کھانے کے لیے پیش کریں۔

چکن نیگٹس

اجزاء:

چکن : بریسٹ پیس آدھا کلو (چوکور ٹکڑے کرلیں)

نمک: حسب ضرورت

مسٹرڈ پاؤڈر: ایک کھانے کا چمچہ

سویا ساس: دو کھانے کے چمچے

سرکہ: ایک کھانے کا چمچہ

انڈے: تین عدد

بریڈ کرمز : حسب ضرورت

تیل : تلنے کے لیے

ترکیب:ایک پیالے میں چکن کے ٹکڑوں میں سویا ساس، سرکہ اور خشک مصالحے لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر کے چکن ٹکڑوں کو پہلے میدے پھر انڈے اور پھر بریڈ کرمز میں لپیٹ کر پندرہ منٹ رکھ کر گولڈن فرائی کرلیں اور کسی پیپر پر نکال کر پھیلا لیں۔ فرنج فرائز کے ساتھ پیش کریں۔ بازار سے خریدے گئے فروزن نیگٹس کے مقابلے میں یہ فریش نیگٹس آپ کی صحت کو ممکنہ نقصانات سے بھی بچائیں گے اور سستے بھی پڑیں گے۔

ہاٹ چکن پلیٹرز

اجزاء:

چکن بون لیس: چھ سے آٹھ ٹکڑے

چائنیز سالٹ: آدھا کھانے کا چمچہ

لیموں کا رس: ایک کھانے کا چمچہ

سویا ساس: ایک کھانے کا چمچہ

نمک: حسب ذائقہ

سفید مرچ: ایک چائے کا چمچہ

انڈے : دو عدد

بریڈ کرمبز: آدھا کپ

تیل: حسب ضرورت

ترکیب:

چکن کے ٹکڑوں پر چائنیز سالٹ، نمک، سفید مرچ، لیموں کا رس اور سویا ساس لگا کر دو گھنٹے کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں۔ اب انڈے پھینٹ لیں اور چکن کے ٹکڑوں کو انڈے میں ڈپ کریں، پھر بریڈ کرمبز میں لپیٹ کر تلتے جائیں۔ جب گولڈن براؤن ہوجائے تو چولھا بند کردیں۔ مزیدار چکن پلیٹزز تیار ہیں، ہری چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں